- Joined
- Apr 17, 2014
- Posts
- 5,975
- Reaction score
- 4,258
- Points
- 113
اس میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ ساہیوال میں فائرنگ کرنے والے اور بے گناہوں کو شہید کرنے والے پولیس والے اور ایجنسیوں کے لوگ ہیں۔لیکن اگر دیکھا جائے تو اس واقعے کے اصل مجرم وہ لوگ ہیں ، جنہوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی، اور شیئر کر دی۔
یاد رہے کہ اس سانحہ کے اگلے دن اخبار میں جو خبر چھپی تھی، وہ یہ تھی کہ موٹر وے پر بچے اغوا کرنے والا گروہ پولیس کاروائی کے دوران مارا گیا، اور دو بچے اغوا کاروں سے برآمد کر لئے گئے۔اب اگر کچھ لوگ اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سامنے نہ لاتے، تو ساری قوم پولیس کی بہادری کی تعریف کر رہی ہوتی، اور یہ بہادر جوان اپنی پروموشن بھی پا چکے ہوتے۔
یادش بخیر نقیب اللہ محسود کا کیس بھی بعینہ ایسا ہی تھا۔ اگر اس کی آڑی ترچھی تصیویرں سوشل میڈیا کی زینت نہ بنتی، تو ساری قوم آج بھی اس بے چارے کو کوئی دہشت گرد کمانڈر ہی مان رہی ہوتی۔یہ تو صرف دو کیسز ہیں، جن کا بھانڈا پھوٹ گیا، ورنہ نا جانے کتنے ہی مظلوم ہوں گے جو تاریک راہوں میں مارے گئے، اور جن کو انصاف شاید اللہ کی عدالت میں ہی ملے گا۔حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں ساری دنیا میں جتنی دہشت گردی کی گئی ہے، اس کی اگر تفصیلات کبھی منظر عام پر آئیں، تو انسانیت کا سر سم سے جھک جائے گا۔
یہاں ایک اور قابل ذکر بات ہمارے انصافی بھائیوں کے لئے جن کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر کسی وزیر کا استعفی نہیں بنتا، کیوں کہ کسی بڑے نے اس کاروائی کے لئے آرڈر نہیں دیئے تھے۔ اگر کسی ٹرین کا ایکسیڈنٹ ہوجائے ، تو اچھی حکومتوں کے وزیر استعفی دے دیتے ہیں، حالآنکہ نہ تو وہ خود ٹرین ڈرائیو کر رہے ہوتے ہیں، اور نہ انہوں نے ڈراوئیور کو کہا ہوتا ہے کہ ٹرین کا ایکسیڈنٹ کر دو۔مگر ایک اخلاقی ذمہ داری سمجھ کر استعفی دے دیا جاتا ہے۔ اور تو اور افغانستان میں این ڈی ایس کے چیف نے آج استعفی دے دیا(بے شک مقصدصرف دکھلاواہی ہے)۔
یاد رہے کہ اگرچہ یہاں پرطنز کے طور پر ویڈیو بنانے والوں کو "مجرم" کہا ہے، مگر ہماری پولیس سے کوئی بعید نہیں کہ انہوں نے ان ویڈیو بنانے والوں کو واقعی ڈھونڈ نکالا ہو،اور اب وہ کسی جیل ہسپتال یا قبر میں پڑے ہوں۔