- Joined
- Apr 11, 2016
- Posts
- 27,902
- Reaction score
- 59,440
- Points
- 113
آج ایک اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ ملک پچھلے ۷۵ سال سے کیسے چلایا جا رہا ہے۔ ملک کا منتخب وزیر اعظم آرمی چیف لگاتا ہے مگر وہ آرمی چیف وزیر اعظم کے نیچے کام نہیں کرتا۔ بلکہ “اپنی” غیر منتخب ڈاکٹرائن کے ذریعہ ملک کو زور زبردستی چلانے کی کوشش کرتا ہے۔ جس کے نتیجہ میں پچھلے ۵۰ سال سے یہ آزمودہ کرپٹ چور لٹیرے شریف و زرداری خاندان بار بار اس ملک و قوم پر مسلط کر دئے جاتے ہیں۔
آج جس طرح ترجمان فوج اور ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کا سربراہ میڈیا میں کھل کر پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کیخلاف بولا ہے۔ اس سے واضح ہو چکا ہے کہ یہ غدار جرنیل سدھرنے والے نہیں۔ ان کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں۔ بس اپنے کرپٹ ترین “ادارے” کی ساکھ بچانے کی فکر ہے۔ اور اسے بچانے کیلئے یہ **** جرنیل کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ ۱۹۷۱ میں پاکستان کے مقبول ترین لیڈر شیخ مجیب کیخلاف محاز آرائی کے بعد فوج نے آدھا ملک گنوا دیا تھا۔ اب ایک بار پھر یہ تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ اس ملک دشمن فوج نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ اب عوام کا جم غفیر خونی انقلاب لا کر ہی ان کو زور زبردستی بیرکوں میں واپس بھجوا سکتا ہے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔۔۔


Siberite Meme Chacha Basharat Awami Awaz Geo Awan S Rajarawal111 Resilient Visionartist Dastgir khan19 Mocha7 ansar_raja786 Islamabadi1 hammy_lucky aneeskhan
Iconoclast desan Dr Adam miafridi Shahid Abassi chandaa Raiwind-Destroyer Oppostion Is Mafia jani1 atensari taban Rambler Wake up Pak pti 56 cestmoi246 Okara Hunter1 انقلاب samkhan samisam ranaji





