پی ڈی ایم کے پاس 177 ووٹ موجود جو 178 تب تک نہیں ہو سکتے جب تک کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں سے کوئی ان کی طرف آ جائے: سینئر صحافی وتجزیہ نگار
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ طاقتور حلقوں نے 7 افراد کو ڈرا کر، دھمکا کراور بہت کچھ کرنے کے بعد کہا کہ آپ نے پنجاب اسمبلی نہیں جانا، اب ان 7 کو نکال کر یہ 180 رہ جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم کے پاس 177 ووٹ موجود ہیں جو 178 تب تک نہیں ہو سکتے جب تک کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں سے کوئی ان کی طرف آ جائے۔
انہوں نے کہا کہ منتیں کی جا رہی ہیں کہ 4 اور بندوں کو غائب کیا جائے، اب یہ آصف علی زرداری، سلیمان شہباز یا مولانا فضل الرحمن کرتے ہیں میرے علم میں نہیں ہے! سارا زور اس بات پر لگایا جا رہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کے نمبرز کم کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی پتا کیا چلانا چاہیے کہ عمران خان پر حملے کے مبینہ ملزم نوید کے وکیل کی خبریں چلانے کیلئے کون زور لگا رہا ہے؟ اب تو مجھے پرویز مشرف یاد آنا شروع ہو گئے ہیں لیکن کیا کریں کہ یہ جمہوریت ہے۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار مظہر عباس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فرض کریں عدالت کہہ دے کہ چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں اور پرویز الٰہی نہیں لے پاتے تو کیا ہو گا؟ کیا پی ڈی ایم حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہے؟ کیونکہ اس کے بعد انہیں بھی حکومت قائم کرنے کیلئے 186 ووٹ درکار ہونگے جبکہ عطاء اللہ تارڑ کی آج کی گفتگو دیکھیں تو لگتا نہیں کہ پی ڈی ایم اس حوالے سے پراعتماد ہے، ان کی گفتگو سے ایسا لگا کہ ن لیگ تذبذب کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو سوچنا چاہیے کہ کل عدالت میں سماعت ہونی ہے! اور ان کی اس گفتگو کے تناظر میں بنچ ٹوٹ جاتا ہے یا سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی جاتی ہے تو ایسی صورت حال میں چودھری پرویز الٰہی کو فائدہ ہو گا اور اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی، پھر پی ڈی ایم کیا کرے گی؟ پی ڈی ایم کیلئے مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arifh11g1g1.jpg
Advertisement





