سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ سندھ کے صدر بنا دئیے گئے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پہغام میں کہا گیا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف صاحب نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا
انکے مطابق شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے اور دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے
Loading X post…
Open original post on Xصحافی فہیم اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ کے صدر بنا دئیے گئے، یقینا بطور ایف آئی اے افسر ن لیگ کےلئے خدمات سرانجام دیں ہونگی اس لئے تو پورے صوبہ کا صدر بنایا گیا۔۔ورنہ سیاسی جماعتیں تو ایسے عہدے برسوں کی خدمات کے بعد دیتی ہیں
Loading X post…
Open original post on Xواضح رہے کہ بشیرمیمن عمران خان کے دور حکومت میں ڈی جی ایف آئی اے تھے، انہوں نے ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا تھا اور استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔
اس وقت بھی الزام لگایا جارہا تھا کہ بشیر میمن مسلم لیگ ن کے حامیوں میں شمارہوتے ہیں اور جان بوجھ کر ن لیگ کے خلاف کیسز پر کاروائی نہیں ہونے دے رہے۔
نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bashi1m1h1i2h1.jpg
Advertisement





