- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on Xراولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
آج کی سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ، بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی جبکہ آج کی سماعت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارتِ داخلہ کے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِ خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/PD0QGJ4/imran-khan-aaaa.jpg





