- Joined
- Feb 4, 2017
- Posts
- 779
- Reaction score
- 1,167
- Points
- 93
زینب کے قاتل کو پھانسی نہیں دینی چاہیئے
جب سے عمران نامی شخص گرفتار ہوا ہے اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شخص زینب اور دیگر آٹھ معصوم بچیوں کا قاتل ہے اور یہ اکیلا ہی ان تمام بچیوں کو قتل کرنے کا ذمہ دار ہے۔شوباز شریف اور راناء ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد میڈیا نے سرپر آسمان کو اٹھایا ہوا ہے کہ قاتل گرفتار ہو گیا،
لیکن ان گیارہ معصوم بچیوں کی عصمت دری اور ان کو قتل کرنے جیسا عمل قوم کی مزید معصوم بچیوں کے ساتھ کیئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس عمران نامی شخص کی پھانسی کا مطلب یہ ہوگا کہ قوم کی مزید معصوم بچیوں کی ان گنت عصمت دریاں، اور ان کے قتل کا لائسنس جاری کرناہے۔
مطلب؟
مطلب یہ کہ اگر اس عمران نامی شخص کو چند دنوں میں کوئی فیصلہ کرکے پھانسی دی جاتی ہے تو قوم دیکھے گی کہ قوم کی مزید بچیوں کے ساتھ آئندہ ہونے والا ظلم رکنے کا نام نہیں لے گا۔
مذکورہ عمران نامی شخص اغواکار تو ہے لیکن اس کے بعد ان معصوم بچیوں کے جسم اور روحوں پر جو گزرتی رہی ہے اس میں یہ شخص اکیلا نہیں ہے اور اس کے ساتھ وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے اونچی عمارتیں بھی کھڑی کر لی ہیں اور بڑی بڑی گاڑیاں بھی خرید لی ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف آف آرمی سٹاف قوم اور اپنے عہدوں سے بے ایمانی کریں گے اگر انہوں نے قوم کو وہ نام نہ بتائے جو اس شخص کے ساتھ اور ان تمام درندگی میں ملوث تھے اور جنہوں نے بے تحاشا مال کمایا ان بچوں کی ویڈیوز سے۔ایسی ویڈیوز دیکھنے والے پندرہ یورو سے بیس ڈالر تک ایک منٹ کے دیتے ہیں،اس سے آپ حساب لگائیں کہ سابقہ ڈی پی او اور دیگر اس درندگی میں ملوث سیاسی لوگوں نے تین برسوں میں کتنے کروڑ ڈالر کمائے ہونگے؟
اس عمران نامی شخص کا چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف کو اپنے محکمے کے زیر نگرانی دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔اس شخص سے ایک بار پھر آئی ایس آئی اور دیگر حساس ادارے جن میں پولیس شامل نہ ہوں تفتیش کرنی چاہیئے۔اس شخص سے تفتیش کے دوران ان تمام سابقہ اور موجودہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہر چھوڑنے کی اجازت نہ ہو۔ان تما پولیس افسران،مقامی سیاست دان اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے بینک اکاؤنٹ اور ان کے نام پر خریدی گئیں جائدادوں کی جانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔
اس عمران نامی شخص کی گرفتاری سے قبل پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں نے جن کو اس معصوم بچیوں کے قاتل بتا کر ان کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا ان مقتولوں کی تفتیش کرنی چاہیئے۔جس لیبارٹری سے پولیس اور جے آئی ٹی نے تمام سابقہ ڈی این اے ٹیسٹ کروائے تھے وہاں کا تمام ریکارڈ حاصل کرنا چاہیئے۔زینب کے والدین اور ملک میں اٹھنے والے اس شخص کی پھانسی کے مطالبے کو فعل حال رد کرتے ہوئے اس عمران نامی شخص کو پھانسی نہیں دینی چاہیئے بلکہ بعد از تفتیش کے ان تمام با اثر لوگوں کو بھی اس عمران نامی شخص کے ساتھ پھانسی دینی چاہیئے
اور کھلے اور سر عام دینی چاہیئے تاکہ آئندہ کے لیئے قوم کی ان معصوم بچیوں اور ان معصوم پھولوں کو ایسے درندوں سے بچایا جا سکے۔رانا ثناء اللہ کی دوڑ اسی وجہ سے لگی ہوئی ہے اور شوباز شریف اور ثناء اللہ نے چند منٹ میں پریس کانفرنس ختم کرکے بتا دیا ہے کہ یہ دونوں اسی شخص کو اکیلا قاتل ثابت کرکے فوری طور پر اس کو مارنا چاہتے ہیں۔اے میری قوم اگر اس شخص کو بغیر تفتیش کیئے پھانسی دے دی گئی تو سمجھ لیں آئندہ نہ جانے کب تک قوم کی ان معصوم بچیوں کی عصمت دری کی جاتی رہے گی اور انہیں قتل کرکے ان کی ویڈیوز بیچ بیچ کر یہ ملک کے رکھوالے مال کماتے رہیں گے۔
قوم کو یک جان ہو کر یہ مطالبہ کرنا چاہیئے کہ اس عمران نامی شخص کو ابھی پھانسی نہ دی جائے بلکہ اس کے ساتھ جو درندے شامل ہیں جنہیں بچانے کی پہلے بھی کوشش کی تو بارہ زینبیں اپنی عصمت و آبرو اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، تو اس بار پتہ نہیں ان کی تعداد کتنی ہو جائے۔قوم کو، میڈیا کو ، خاص طور پر سوشل میڈیا کو چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کرنا چاہیئے کہ اس شخص سے وہ خود تفتیش کروائیں اور دوسرے چھپے ہوئے درندوں کو بھی ان کی آماجگاہوں سے باہر نکال کر سزائیں دیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/medium/2018/01/5a62b3e69de0e.jpg
Last edited by a moderator: