Advertisement

زینب قتل۔ بدمعاشیہ کی گھبراہٹ

زینب کا قتل۔ بدمعاشیہ کی گھبراہٹ۔
زینب قتل کیس کو پنجاب حکومت کی جانب سے دبانے کی بہت کوشش کی گئی، حتی کہ اس قتل پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے بھی کچھ ڈنڈی ماری لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بدمعاشیہ کی گھبراہٹ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس گھبراہٹ میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ زینب کا قاتل اکیلا اس کیس میں ملوث نہیں بلکہ اور لوگ بھی ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے ان کو طلب کیا اور ان سے اس بارے میں ثبوت مانگے،جو انہوں نے عدالت کو دے دیئے اور مزید ثبوت عدالت کو دیئے جائیں گے۔
لیکن حیرت کی بات ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ان بیانات اور عدالت میں طلبی کے بعد پنجاب حکومت اپنے اوسان کھو بیٹھی ایک جانب عدالت سے کہا گیا کہ یہ کیس نہ سنا جائے، پنجاب حکومت یہ کیس سنے گی جبکہ دوسری جانب پاکستان کے بہت سے صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش میں سرگرداں ہوگئے ہیں، اور رانا ثنااللہ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
لیکن کیا واقع ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس ایسے کوئی ثبوت موجود ہیں جن کے مطابق زینب قتل کے نامزد کیئے گئے ملزم عمران علی نامی شخص کے ساتھ دیگر اور لوگ بھی ان جرائم میں ملوث ہیں؟
کیا واقع کوئی اہم سیاسی وزیر بھی اس کیس یا گذشتہ کے تمام کیسوں میں ملوث ہے؟
کیا واقع اس عمران نامی شخص کے نام پر درجنوں اکاؤنٹ ہیں ؟
کیا واقع ڈارک ویب پر بچیوں کی پورنو اپ لوڈ کیا جاتی رہی ہیں؟
کیا واقع ڈارک ویب کے ذریعے پاکستان سے منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے؟
ڈاکٹر مسعود کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا بیان دے رہے ہیں؟ اور عدالت کو کیا بتا رہے ہیں اور کیا ثبوت دے رہے ہیں؟

ایک اہم سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا ڈاکٹر شاہد مسعود کو کوئی پنجاب حکومت کے خلاف استعمال کر رہا ہے؟
دوسرا سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا کوئی شاہد مسعود کے ذریعے عدالت کو جھوٹے ثبوت دے کر پنجاب حکومت کو اس کیس سے بچانا چاہتا ہے؟مطلب یہ کہ عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے تمام الزام غلط ثابت ہوں اور پنجاب حکومت یہ کہہ سکے کہ اس کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے؟

لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں جھوٹے ثبوت لے کر گئے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس نہ صرف اس اہم وزیر کا نام موجود ہے بلکہ اس اہم وزیر کا اس عمران نامی شخص سے تعلق اور ڈارک ویب کے ذریعے پورنو مافیا سے تعلق کا ثبوت بھی موجود ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس عمران نامی اس قاتل کے ڈی این اے ٹیسٹ کے سچے اور جھوٹے نتائج کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کےپاس ڈارک ویب کا وہ سارا ڈاٹا بھی موجود ہے جو انہوں نے پاکستان سے باہر ،،، کہیں ایک جگہ ،، جا کر دیکھا اور اسے پرنٹ کیا،اس کی تصویریں لیں اور انہیں محفوظ کیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر مسعود نے ڈارک ویب کے پاکستان کے حصے کو کھنگالا اور ثبوت حاصل کیئے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاں سے، کس ملک سے، اور کیسے یہ ثبوت حاصل کیئے شائد آئندہ دنوں میں اس پر بات ہو یا یہ سب کچھ عدالت میں سامنے آ جائے۔
اب اگر سپریم کورٹ اس کیس پر اپنی طرف سے اپنی نگرانی میں ایک جے آئی ٹی بنا دے اور اسے پابند کردے کہ دو ہفتوں میں اس کیس کے نتائج عدالت میں جمع کروائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ دو ہفتوں میں سارا کھایا پیا باہر آ سکتا ہے۔
ایک اہم بات یہ کہ پاکستان میں ہر صحافی اور خاص طور پر رانا ثنا اللہ یہ فرما رہے ہیں کہ عمران نامی اس ملزم کے پاس تو پاسپورٹ ہی نہیں، اس نے تو کبھی بیرون ملک سفر ہی نہیں کیا اس کے پاس اکاؤنٹ کہاں سے آگئے؟
میں ذاتی طور پر اس دعوے کو جھٹلا سککتا ہوں، میں پاکستان میں بیٹھ کر کم از کم دس اکاؤنٹ بیرون ملک بنا ستا ہوں اور اگر میں بیرون ملک بیٹھا ہوں یا میرا کوئی ایسا ساتھی جو کسی منظم غیر قانونی گروہ سے تعلق رکھتا ہو میرے نام سے درجنوں اکاؤنٹ بیرون ملک کھول سکتا ہے۔
بہر حال پیر کے دن سپریم کورٹ میں بہت کچھ واضع ہو جائے گا، بس مزید بہتر گھنٹوں کا انتظار ہے۔
ادھر عمران خان نے بھی اس کیس پر عدالت سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، لگتا ایسا ہے کہ اس پر جے آئی ٹی بن جائے گی۔
لیکن زینب کیس میں بدمعاشیہ کی گھبراہٹ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اور اسی گھبراہٹ کے اندر سے اصل مجرمان سامنے آئیں گے، انشاء اللہ
​
 
Last edited:
Advertisement


جتنا میں شاہد کو جانتا ہوں تو مجھے یہ کہنے میں رتی برابر بھی تامل نہیں کہ
شاہد ایک بھلا مانس ، محب وطن ، ایمان دار اور پکا پاکستانی ہے
لوگ اس شریف آدمی سے اپنی سوچ کی وجہ سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن شاہد کی سچائی پر
انگلی اٹھانا شاید اتنا آسان نہ ہو


 


جتنا میں شاہد کو جانتا ہوں تو مجھے یہ کہنے میں رتی برابر بھی تامل نہیں کہ
شاہد ایک بھلا مانس ، محب وطن ، ایمان دار اور پکا پاکستانی ہے
لوگ اس شریف آدمی سے اپنی سوچ کی وجہ سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن شاہد کی سچائی پر
انگلی اٹھانا شاید اتنا آسان نہ ہو





آویں تو تمہیں چنگڑوں کے وزیر صحت کا رتبہ نہیں ملا
ڈاکٹر قیامت کے بارے میں ایسے الفاظ چنگڑوں کے پیروں والے درجے پر پھنچے ہی کہ سکتے ہیں
 
Advertisement
جنرل(ر)شعیب نے کسی ایم این اے وسیم احمد کا نام لیا ہے- فورم کا کوئ ممبر بتا سکتا ہے کہ یہ شخص کون، کہاں کا اور بظاہر کس قماش کا آدمی ہے-
​

​
خدا نخواستہ اگر کوئ وفاقی وزیر یا ممبر اسمبلی اس معاملے میں کسی بھی طور ملوؔث ہے تو اس کا الزام سیاستدانوں یا نون لیگ پر نہیں دھرا جا سکتا- اس طور کا مجرم کوئ بھی بھیس دھار کر خود کو معزز شہری ظاہر کرتا ہو گا- ایسا مجرم کسی بھی سیاسی پارٹی یا سماجی تنظیم میں گھس کر دھوکا دہی کر سکتا ہے- ​
نون لیگ کے ساتھی اور پنجاب ایڈمنسٹریشن اس معاملے کو قطعاّ بلا ضرورت سیاسی رنگ دے رہے ہیں – انہیں تو عوام کے اس مطالبے میں بھر پور شریک ہونا چاہیے کہ اس معاملے کے ہر پہلو اور ہر حوالے سے تحقیق ہواور کوئ پہلو اوجھل نہ رہے یا کوئ در پردہ مجرم ( اگر ہے) تو وہ بچ نہ پاے- - ہاں اسے پولیس، انتظامیہ اور سبھی مخبر اداروں کی عمومی نا کامی یا کوتاہی ضرور تصور کیا جاۓ گا- مگر تفتیش کے مرحلے میں اگر کسی بھی بڑی یا چھوٹی سیاسی یا انتظامی مداخلت کے شواہد سامنے آتے ہیں تو مجرم خواہ جتنا بھی بڑا ہو اسے برابر سزا ملنی چاہیے -​

 
میڈیا کے ایک حصے کو اچانک ٹربو لگا ہے اور اتنا متحرک ہوا کہ جیسے ملک میں جنگ لگ گئی ہے ڈاکٹر سچا ہے یا جھوٹا اس کے لئے غیر جانبدار اور قابل بھروسہ تحقیقات ہونی چاہئے ، سپریم کورٹ کی جے ٹی آئی ابھی بنی نہیں پٹواری جے ٹی آئی نے فیصلہ بھی سنا دیا کوئی بہت تگڑی مافیا لگتی ہے