- Joined
- Jan 4, 2015
- Posts
- 6,326
- Reaction score
- 4,337
- Points
- 0
زینب بنام عدالت عالیہ
وڈے جج صاحب السلام و علیکم
امید ہے آپ اور آپ کے اہل خانہ خیریت سے ہوں گے اور ان کی خیریت آپ کو مطلوب ہوگی۔ آپ بہت بڑی کرسی پر بیٹھے ہو، میری حثیت کو ایک کیڑے سے بھی کمتر ہوگی آپ کے سامنے، میں بہت سی باتیں آپ سے نہیں کرسکتی ہوں، پر جب آپ بھی اس مٹی تلے آؤ گے جہاں میں تو آپ سے ضرور پوچھوں گی، بلکہ قبر کا ایک ایک کیڑا پوچھے گا، اس لئے جواب یاد کرکے آئے گا، یہ آپ کا ہوم ورک ہے۔ میں جب بھی ہوم ورک نہیں کرتی تھی تو مار پڑتی تھی، آپ جانتے ہو گے ہوم ورک چور کی سزا کیا ہوتی ہے۔ ویسے بھی آپ سزا دینے کے عجب عجب طریقے ایجاد کرتے ہو، جیسا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے لئے سزا ان صحافیوں سے دلوارہے ہو جو جانتے ہیں کہ لفافہ کیا ہوتا، قلم کی عصمت کا کیا بھاؤ ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے متعلق ہم جانتے ہیں کہ وہ سند یافتہ صحافی نہیں ہے، لیکن انہوں نے دعوی کیا تھا کہ
زینب قتل کیس میں ملوث عمران نامی مبینہ مجرم کے پیچھے کچھ بااثر لوگ موجود ہیں اور اس گینگ کے تانے بانے بیرون ملک تک جا ملتے ہیں،
اس گینگ کے تانے بانے کو سزا دینے میں کوتاہی کیوں؟ اس پر جی آٹی تشکیل نہ دینے کی وجہ؟
اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مبینہ مجرم کے درجنوں بنک اکاؤنٹ بھی ہیں، یہ ایک اشارہ تھا کہ گینگ کے پاس دولت کی ریل پھیل ہے،
آپ پورے گینگ کو نظر انداز کرکے صرف ایک ملزم کے اکاؤنٹ پر فوکس کرنا، اور باقی کے متعلق لاپرواہی کیوں؟
وڈے جج صاحب آپ نے اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پانچ وڈی گل دسی ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود مبینہ مجرم کے بنک اکاؤنٹ ثابت نہیں کر سکے۔
بلے بلے آپ نے میدان مار لیا، اس کے علاوہ بھی انہوں نے بہت کچھ کہا تھا قبیح کاروبار کے متعلق اسے کیوں ںظر انداز کردیا گیا۔
آپ کی دھمکی تھی آپ ڈاکٹر شاہد مسعود کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں۔
بلے بلے آپ نے ثابت کردیا کہ تسی وڈے اکتیار والے ہو، روزانہ عدلیہ کی تذلیل کی جاتی ہے اس پر کوئی آڈر نکال دو۔
اگر ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ ثابت نہ کر سکے تو ان کی سزا سینئر صحافی تجویز کریں گے۔
بلے بلے آپ نے تو کمال کردیا، ان کے حاسدوں کو منصف بنادیا، عدلیہ کی تاریخ میں اس کی کوئی نظیر ہوتو پیش کرو، ورنہ میرے علاوہ اس زمین کا ایک کیڑا آپ سے سوال کرے گا، جواب تیار کرکے آنا مٹی تھلے۔
وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم آج کے بعد کوئی انکوائری کمیشن نہیں بنا سکیں گے۔
بلے بلے آپ نے جرات کی انتہا کردی۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے بیانات اور الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دی جاتی ہے جو ان الزامات کی تحقیق کرے گی۔
بلے بلے آپ نے جے آئی ٹی تشکیل دی، ایک ننھا سا سوال ہے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطلب ہوتا ہے مٹی پاؤ، ماڈل ٹاؤن میں چودہ قتل ہوگئے، مٹی پاؤ۔ لیکن میرے قاتلوں کا کیا بنے گا، یا پھر وہی تاریخ پر تاریخ، یا پھر جان دو مٹی پاؤ۔
میں نےپیپر پہلے سے آؤٹ کردیا ہے، تیاری کرکے آئےگا، مٹی تلے یہ فارمولا نہیں چلتا ہے مٹی پاؤ۔
آپ کے جواب کی منتظر
مقتولہ زینب





