مسئلہ کشمیر کے انتہائی اہم اجلاس میں بھی اپوزیشن اپنی گندی سیاست ، تعصب اور لسانیت پھیلانے سے باز نہ آئی۔ آصف زرداری نے 1947 میں اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستان آنیوالوں کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ "آپ تو ہجرت کرکے آئے،آپ نے تو پاکستان نہیں بنایا،آپ تو بھاگ کر آئے تھے، پاکستان تو سندھ اوربنگلا دیش نے بنایا"-
قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان پہنچی، جب سکھوں اور ہندوؤں نے مسلمانوں کو قتل عام کیا، ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں قتل ہوئے، مسلمان خواتین کی آبروریزی کی گئی، کئی خاندان اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے۔
آصف زرداری نے طعنہ صرف کراچی کی اردو اسپیکنگ کمیونٹی کو نہیں دیا بلکہ پنجاب میں بسنے والے ان لوگوں کو بھی دیا جو امرتسر، جالندھر، گورداسپور ، پٹیالہ وغیرہ سے ہجرت کرکے آئے