Advertisement

زرخیز مٹی کا المیہ، قیادت کی نمی کی کمی

پاکستان کا ایک اور یوم ِ آزادی جذبہ تعمیر کے حقیقی جذبات سے عاری اور حکمرانوں کے بے تاثر اور بے تاثیر پیغامات،سرکاری خزانے سے جاری ہونے والے اشتہارات اور ٹی وی چینلز پر ڈھول تاشوں سے بھرپور پروگرامات کے مصنوعی ماحول میں منایا گیا ۔یوم آزادی کا سب سی بہترین اور معر کتہ الاآرا مظاہرہ اور جشن بلوچستان میں منعقد ہوا جہاں سیکیورٹی فورسز کے جو ان کیل کانٹے سے لیس ہو کر قومی پرچم لہراتے اور آتش بازی کے مظاہرے کرتے رہے ۔اس سرگرمی کی ضرورت اس لیے محسوس کی گئی تھی کہ ناراض بلوچ راہنماﺅں نے اپنی ناراضگی کے اظہار کے لیے انتہائی اقدامات کا اعلان کر رکھا تھا اور بہت سے حلقوں نے ایک بار پھر یہ سوال اُٹھایا کہ کیا پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ؟

بالخصوص پاکستان کی حدود سے باہر زندگی گزارنے والے پاکستانی جو خوف اور ندامت کا شکار ہیں ،سلام دعا کے بعد پہلا سوال یہی پوچھتے ہیں ۔لوگ یہ سوال کیوں نہ پوچھیں یورپ اور امریکا کی تو بات ہی چھوڑیں اب ہمارے لوگ بھارت کے لیے رخت سفر باندھتے ہوئے جب منی چینجر کے پاس قائد اعظم کی تصویراور بینک دولت پاکستان کے الفاظ سے مزین نوٹوں سے بھری جیبیں اور بٹوے لے کر جاتے ہیں تو واپسی پر گاندھی جی کی تصویروں سے مزین چند نوٹ اور اس سے کہیں زیادہ ندامت ،تاسف حسرت اور جلن لے کر لوٹتے ہیں ،اقتصادیات کی معمولی سی جھلک یہ ہے اور سیاست کے میدان میں عالم یہ ہے کہ عالم اسلام کی قیادت کی دعوے داری کرتے کرتے ہمیں افپاک کی رسی میں باندھ کر اپنے غلام ہمسائے افغانستان کے ساتھ والی نشست پر اس پیغام کے ساتھ بٹھا دیا گیا ہے کہ یہی تمہارا اصل مقام اور اصل میدان ہے۔ دارالحکومت کے وسط میں سفارت خانوں کے نام پر ایسی فوجی چھاونیاں بن رہی ہیں کہ ہم یہ جانتے ہوئے خود کو آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر اور ان توسیع پذیر سفارت خانوں کو ایسٹ انڈیا کمپنی سمجھ کر نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں گنگنا رہے ہیں کہ اس رویے کا انجام دو گز زمیں نہ مل سکی کوئے یارمیں پر ہوتا ہے ۔گویا کہ یہ تاریخ کا سبق ہے کہ جب حکمران غیر ملکی مہمانوں کے ٹھکانوں میں لامحدود سعت کا حق تسلیم کر رہے ہوتے ہیں تو بادی النظر میں وہ حکمران اپنے وطن میں اپنی قبر کی گنجائش تنگ کر رہے ہوتے ہیں ۔دہلی کی مٹی پر دوسروں کا حق ملکیت تسلیم کرنے والوں کو دور رنگون کی مٹی بلا رہی ہوتی ہے وہ بھی دو گز قبر کے لیے لیکن ہمارے حکمران ان برہنہ تاریخی صداقتوں کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔پہلے ڈرون کے آنے پر غصہ آتا تھا اب ڈرون کی ایسی عادت ہو گئی ہے کہ چند دن نہ آئے تو غیر معمولی پن کا احساس ہونے لگتا ہے ۔

ہمارے بزرگوں نے وائسرائے کا لفظ سنا ہی نہیں تھا بلکہ اس دور کو کسی حد تک بُھگتا بھی تھا ۔ہم نے یہ لفظ محض کتابوں میں ہی پڑھا۔ آج جب چرڈ ہالبروک اور مائیکل مولن پاکستان آتے ہیں تو صدر مملکت ہاتھ باندھے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں تو ایک سوال ذہن میں ضرور کلبلانے لگتا ہے کہ وائسرائے لارڈکرزن ،وائسرائے لارڈ ویول ،اور وائسرائے لارڈ مونٹ بیٹن کیا اس سے سے جدا کوئی شے ہوتے ہو ں گے ان کے طنطنے میں ان کے دبدبے میں ان کے لہجے اور ان کی طرز تخاطب میں ایسی کون سی اضافی بات ہوتی ہوگی جس سے آج کے وائسرائے محروم ہیں ؟آزاد ملکوں میں ہر دوسرے دن منہہ اُٹھا کر آنا ہی ہوتا ہے تو پھر جانے کا تکلف کرنے کی کیا ضرورت ہی؟ اس سب کے باوجود پاکستان ایک بد انتظام ریاست تو ہو سکتا ہے ناکام ریاست نہیں ۔بد انتظامی کا تعلق حکمران طبقات کی نا اہلی سے ہوتا ہے اور ریاست کی ناکامی کا تعلق عوام کی شکست خوردگی سے ہوتا ہے۔ پاکستان کا مسئلہ وسائل کی کمی یا قدرت کی پیدا کردہ کوئی محرومی اور کمی نہیں اس کا مسئلہ اچھی قیادت اور درست اور بر وقت فیصلوں کا نہ ہونا ہے۔خشک سالی نہ قحط ،سیلاب نہ طوفان ،کاہل لوگ نہ جاہل معاشرہ،قدرت کسی رخ کسی زاویے سے اس پر نا مہرباں نہیں ۔اور لوگ ایسے کہ اس ملک کی حدود سے نکلیں تو امریکا کے بہترین ڈاکٹروں میں شمار ہونے لگیں فرانس کے بہترین فیشن ڈیزائنر بن جائیں ،لندن کے بہترین پارلیمنٹیرین کہلائیں ۔جفا کشی اختیار کریں تو صحرائے عرب کو گل و گلزار بنا کر رکھ دیں اور بہادری پر اڑ جائیں تو ٹینکوں کے آگے لیٹ جائیں یا پھر جسموں سے بارود باندھ کر چیتھڑوں میں ڈھل جائیں ۔جس ملک کی حدود کے اندر رہنا ان کی خوش قسمتی تھی انہی حدود کے اندر رہنا ان کے لیے بدقسمتی بنا دیا گیا ہے۔جب وہ ان حدود سے باہر قدم رکھتے ہیں تو دنیا کے ترقی یافتہ اور مہذب قوموں کی قطار میں ایسے گم ہوجاتے ہیں کہ شناخت ہی ممکن نہیں رہتی۔نظم و ضبط ،دیانت،سچائی ،صلاحیت غرضیکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حدود سے نکلتے ہی یہ سب خوبیاں ان میں عود کر آتی ہیں ۔

اس سے ثابت ہوتاہے کہ خرابی ملک میں نہیں ماحول میں ہے ۔ملک محض جغرافیائی حدود کا نام نہیں ملکوںکے اجزائے ترکیبی میں عوام سب سے بنیادی عنصر ہوتے ہیں ۔پاکستان کے لوگوں کو بیرونی دنیا میں جب اور جہاں صحت مند اور اچھا ماحول میسر آتا ہے تو وہ کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے چلے جاتے ہیں ۔لیکن اپنے ملک کی حدود میں انہیں جو ماحول میسر ہے وہاں ان کی اجتماعیت کو صلاحیت میں بدلنے کا رواج ہے نہ ان کی اجتماعی صلاحیت کو طاقت میں ڈھالنے کا رجحان ۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان بہت کچھ ہوتے ہوئے بھی دنیا میں ایک تماشا بنا ہوا ہے۔ پاکستان کے اجتماعی وجود کو سمیٹنے کی ضرورت ہے ۔وجود بھی موجود ہے اور اس کے مختلف حصوں میں جڑ جانے کی طاقت بھی ہے یہ ایک بہت بڑا کام ہے اس کے لیے سیاست دانوں کی نہیں مدبرین کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی مین سٹریم میں موجود طاقت کے سب کھلاڑی سیاست دان ہیں مدبر نہیں ۔ اس مٹی کی زرخیزی میں کوئی کمی نہیں آئی اگر کوئی کمی ہے تو وہ قیادت کی نمی کی ہے ۔ایک ایسی شخصیت جو قوم کے پارہ پارہ وجود کی کرچیاں سمیٹ کر تصویر کو مکمل کرنے کا غیر معمولی کام سرانجام دے سکے ۔

پاکستان امکانات سے بھرپور ایک ریاست کا نام ہے جو کسی طور ناکام نہیں کہلا سکتی البتہ اسے چلانے والے حکمران طبقات کی کوتاہ اندیشی ،ناقص منصوبہ بندی ،غلط فیصلے ہیں کہ جس نے ناکامی کا ایک ماحول پیدا کر رکھا ہے ۔ریاست باقی رہے قومی وحدت کا احسا س زندہ رہے اور احیائے نو کی چنگاری بجھنے نہ پائے تو قیادت بھی مل جاتی ہے اور موافق حالات کا چکر بھی دروازے پر دستک دینے لگتا ہے ۔ سرنگا پٹم کا آخری مورچہ ہار دینے کے بعد برصغیر کے مسلمان کس قدر نا موافق حالات سے نہیں گزرے ۔تحریک ترک موالات،تحریک ریشمی رومال ،تحریک خلافت ،تحریک بالاکوٹ کتنی ہی تحریکیں اور قیادتیں ناکامی سے دوچار ہوئیں لیکن پھر ایک دور ایسا بھی آیا جب برصغیر کی ناکام اور احساس ناکامی کا شکار ملت اسلامیہ نے اپنے تار تار وجود سے جناح کی صورت میں قیادت کو اُگل دیا جس نے کرچیاں جوڑ کر وہ تصویر مکمل کردی جسے ہم 63برس سے پوری قوت سے بگاڑنے میں مصروف ہیں۔
​
 
Advertisement
پاکستان کا مطلب کیا لاالٰہ الااللہ

پاکستان کا مطلب کیا لاالٰہ الااللہ
غلام محمد خالد

ڈاکٹرذوالفقار مرزاکی پریس کانفرنس میں الطاف حسین صاحب اور متحدہ پرجوالزامات لگائے گئے تھے وہ کسی طورپربھی اہم انکشافات کے دائرے میں نہیں آتے ہیں اس لیے کہ پاکستان کی سیاسی فضا میں تو ان باتوں کی بازگشت برسوں پرمحیط ہے۔ الطاف صاحب گاہے گاہے اپنے بیانات کی روانی میں ایسے ہوش ربا اور مضحکہ خیزخیالات کا اظہارکرتے رہتے ہیں۔ اسی لیے ذوالفقار مرزا نے جو الزامات عائد کیے ان سے کسی سطح پر بھی بھونچال کی کیفیت پیدا نہیں ہوئی۔ البتہ لطف کی بات یہ ہے کہ مرزا کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے سنگین الزامات پر متحدہ کی جانب سے جس سخت ردعمل کی توقع تھی وہ واقع نہیں ہوئی۔ غالباً پہلی بار متحدہ کی صفوں میں حیرت انگیز سکوت محسوس کیاگیا۔ جس سے یہ یقینی تاثر پیدا ہواکہ مرزا کے الزامات واقعی بڑے وزنی ہیں جن کی گراں باری متحدہ پر بری طرح اثرانداز ہوئی ہے۔

تاہم کچھ تاخیرکے بعد مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں متحدہ کے رہنما جناب مصطفیٰ کمال نے الزامات کے جواب دیے۔ ہمارے خیال میں شاید ان جوابات سے خود متحدہ کی تشفی نہیں ہوئی۔ اس لیے جناب الطاف حسین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طویل خطاب کیا۔ توقع تھی کہ وہ ذوالفقار مرزاکے الزامات کا جواب دیں گے۔ لیکن انہوں نے یہ کہہ کرکہ وہ مرزا کے الزامات کا جواب کبھی نہیں دیں گے۔ ان لوگوں کو انتہائی مایوس کیا جو یہ سوچ رہے تھے کہ الطاف حسین کی جانب سے ان الزامات کا ایسا مدلل جواب آئے گا کہ مرزا کے الزامات ہوامیں تحلیل ہوجائیں گے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ البتہ انہوں نے یہ اکتشاف فرماکر اہل علم کو ششدر کردیا کہ پاکستان میں پڑھائی جانے والی تاریخ جھوٹ اور فریب پرمبنی ہے۔ لیکن انہوں نے اس جھوٹ وفریب کی وضاحت نہیں کی اور نہ یہ بتایا کہ آخر وہ تاریخی سچ کیاہے جسے انہوں نے اپنی سیاسی پٹاری میں چھپایاہواہے۔ تاہم ان کا یہ دعویٰ کہ پاکستانی قوم 64 برسوں سے جھوٹی تاریخ کے حصارمیں ہے۔ مغالطہ آمیزی کے علاوہ کچھ نہیں۔

اہل وطن کئی بار الطاف بھائی کا یہ دعویٰ تو سن چکے ہیں کہ وہ وہی تو ہیں جن کے آباو اجداد نے پاکستان کی تعمیروتشکیل میں مثالی قربانیاں دی تھیں۔ اور جب وہ یہ کہتے ہیں تو ان کے بیان کی صداقت پر کسی جہت سے بھی حرف گیری کی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جب انہوں نے بھارت کی زمین پرکھڑے ہوکر للکارتے ہوئے۔ تقسیم برصغیرکو ایک فاش غلطی قراردیاتھا۔ تو یقیناً جدوجہد تحریک پاکستان کے شہداءکی ارواح بھی اس غلط بیانی پر بیتاب ومضطرب ہوگئی ہوں گی۔ اب آپ نے لندن سے اپنے فلسفیانہ خطاب میں یہ بھی فرمایا کہ قائد اعظم نے تحریک پاکستان کے دوران کبھی یہ نعرہ نہیں لگایاکہ پاکستان کا مطلب کیا لاالٰہ الااللہ حالانکہ یہ بدیہی حقیقت ہے کہ حصول پاکستان کی تحریک کے دوران اس نعرے کی بازگشت نے پورے برصغیرکی فضا میں ایک لرزہ اورارتعاش پیدا ہواتھا۔ یہی نعرہ مستانہ مسلمانوں کے جوش وجذبے کو ایمانی حرارت وتوانائی فراہم کررہاتھا۔ اور دوسری جانب ہندووں اور ان کے ہم خیال منافقوں کے حلقوں میں اس نعرے کی گونج نے ہیت طاری کی ہوئی تھی۔ اس نعرے کے خوف سے ان کے جسم ہی نہیں ان کی سوچ وفکر بھی لرزہ براندام تھی۔ یہی نعرہ تھا جس نے ان کے گھروں میں ماتم زدگی کی کیفیت پیدا کردی تھی۔

تاریخ کے اوراق اس بات کے گواہ ہیں کہ ہندو اس نعرے کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے انگریزوں کے ساتھ جدوجہد تحریک پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ اورریشہ دوانیوں میں مصروف تھے۔ یہ حقیقت نفس الامرہے کہ لبرل سوچ کے کارندے کبھی علامہ اقبالؒ کو سوشلزم کاموئید قراردینے کی تگ ودو میں متحرک نظرآتے ہیں۔ اورکبھی قائد اعظمؒ لبرل کو سوچ کا حامل قراردینے کے لیے ان کی کسی تقریر کے اقتباس سے ثبوت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ ان کی تقاریر ان کے خطابات ان کے بیانات اور پیغامات پاکستان کی تاریخ کا مستند حصہ ہیں۔ جس میں کسی لبرل سوچ کا شائبہ تک نہیں ہے۔ جناب محترم پروفیسرغفور احمد نے یہ صحیح فرمایا کہ اگر قائد اعظم پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانا چاہتے تو وہ کبھی کانگریس سے علیحدہ ہوکر مسلم لیگ میں شمولیت اختیارنہ کرتے۔

قائد اعظم پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ جس کا انہوں نے اپنی متعدد تقاریر میں ذکرکیاہے۔ دراصل قائد اعظم کو لبرل سوچ کا حامل قراردینا ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔ تاکہ اہل وطن کی اس سوچ وفکر میں جو پاکستان کو معرض وجود میں لانے کا باعث بنی تھی۔ اس نظریہ پاکستان میں تذبذب وتردد پیدا کیاجائے۔ اس فکر میں مخمصے اور رخنے پیداکیے جائیں۔ مکرو فریب اور سازشوں کی آلائش سے اس کے خدوخال کوگدلاکیاجائے اور قلب وذہن سے پاکستان کے نظریاتی تصورکو نکال دیاجائے۔ یہ مغرب زدہ سوچ کی ایک طاقتورلابی ہے۔ جو کبھی قرارداد مقاصد کو ہدف تنقید بناتی ہے۔ کبھی حدود آرڈیننس کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی ہے اور کبھی حصول پاکستان کی تحریک کو حرارت وتوانائی فراہم کرنے والے نعرے لاالٰہ الااللہ کی تاریخی حیثیت سے انکارکے شگوفے چھوڑتی ہے۔
​
 
Re: پاکستان کا مطلب کیا لاالٰہ الااللہ

maksyed
working very hard I see
Four threads in a row but nobody biting?
 
Advertisement
Re: پاکستان کا مطلب کیا لاالٰہ الااللہ

maksyed
working very hard I see
Four threads in a row but nobody biting?
:lol::lol:, only two left in a row .... rest of them moved/merged ....:)
 
I don't think ... qiyadat ka fuqdaan hai .. bas afsos ye hai ke jinkay paas ability hai unkay paas wo loota hoa pesa nahi hai jisko istimaal kar ke wo us position main a sakain ke system change kar sakain .
 
for changing system or having revolution, the leader must be wise and struggle hard, even without looted money.
The change comes from the roots and no one yet has that charisma to activate and motivate the mobs.