زبردستی متقی ڈاکٹرائن update: (images for direct viewing have been added, Ebook and pdf is also available)
وہ تھریڈ آ گیا ہے، جس کا وعدہ کیا گیا گیا تھا اس سے پچھلے تھریڈ میں کیا گیاوہ دعوی، کہ ہر کوئی اس کو پسند کرے گا خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقہ سے ہو،، آیا وہ پورا ہو یا نہیں، وہ تو آپ کو پڑھ کر ہی پتا لگے گا، البتہ گزارش اتنی ہے کہ ان نو دس صفحات کو فارغ وقت میں پڑھیے گا۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں، بلکہ آپ کے دل کی آواز، اور آرزو ہے، جس کا آپ وقتا فوقتا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں، بس فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں دل کی اس آواز کو ایک مطالبے اور قاعدے کی شکل دی گئی ہے۔
خود میرا اس میں کوئی ذاتی دنیاوی مفاد نہیں، سوائے اس کے کہ اگر کبھی اس پر عمل ہوتا ہے تو عوام کوجو فائدہ پہنچے گا، بحیثیت عام آدمی میں بھی اس سے حصہ وصول کروں گا۔ ویسے بھی میں "ان پیج" میں لکھی گئی سورس فائل بھی شیئر کر کے، آپ کی امانت آپ کے حوالے کر رہا ہوں،تا کہ اگر کوئی ضروری تبدیلی کرنی ہو، تو کرنے والا، کم سے کم محنت میں اپنا "ورژن"نکال کر پیش کر سکے۔
اسے پیش کرنے کے لئےاس فورم کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ ایک تو یہ ایک مقبول ترین سیاسی فورم ہے،جہاں تقریبا ہر سیاسی جماعت کے کارکن اور ہمدرد موجود ہیں، جو نہ صرف سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، بلکہ ملک اور قوم کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ بھی بہت ذیادہ ہے۔لہذا اس کام کے لئے اس سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہو سکتا، اور خدا سے امید ہے کہ اس کا وش کا بہتر ین نتیجہ برآمد ہو گا(انشاء اللہ)۔
کتاب کی شکل میں، آن لائن پڑھنے کے لئے نیچےیہاں کلک کریں
پی ڈی ایف میں ڈائنلوڈ کرنے کے لئےنیچےیہاں پر کلک کریں این پیج کی سورس فائل ڈائنلوڈ کرنے کے لئےیہاں کلک کریں وہ تمام لوگ، کہ جنہوں نے پچھلے تھریڈمیں دلچسپی لی تھی، ان کو بطور خاص ٹیگ کیا گیا ہے۔ اگر کوئی لنک کام نہ کر رہا ہو، تو مجھے مطلع کریں، میں اسے دوبارہ اپلوڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں نہیں جانتا کہ کسی تھریڈ کو ٹیگ کرنے کی کیا پالیسی ہے، مگر موڈیریٹر حضرات سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی، اس تھریڈ کو کچھ دیر کے لئےمین پیج پر ٹیگ کر دیں۔
بدقسمتی سے اس گھنٹی کے لئے تو کوئی بلی ہی میسر نہیں ہو گی لیکن حقیقت بھی یہی ہے کے پاکستانی سیاست میں موجود کرپشن کو اتنے انتہائی اقدام ہی ختم کر سکتے ہیں
میرے خیال میں یہ تحریر پاکستان کے مخصوص حالات میں یوٹوپیا کا مختصر ورژن ہے
جناب محترم آپ کی کاوش کی تعریف. بہت کم لوگ ہوتے جو حالات کا رونا رونے کی بجاے اس کے سدھارنے کی صلاح دیتے ہیں جہاں تک بات ہے آپ کی دی گیئں تجاویز کی تو جناب پہلے ہمیں تاریخ کی روشنی میں اس کو جانچنا ہوگا کیا کوئی واقعہ یا کوشش پہلے اس طرح کی ہو چکی ہے یا نہیں تو جناب جواب نفی میں ہے حضرت جب معاشرے تین طرح تباہ ہوتے ہیں ١. اندرونی تباہی ٢. بیرونی حملہ آور ٣. ربی عذاب پاکستانی معاشرہ دو حالات سے گزر چکا ہے ١٩٦٥ میں بیرونی حملہ آور ١٩٧١ میں اندرونی چپقلش اب جو حالات بن چکے ہیں یہ صرف اور صرف آخری تباہ کن عذاب کی جانب گامزن ہیں یہ سب ایک قسم کا وارننگ نظام ہے جو ہجوم کو قوم بنانے کی کوشش ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے نے ان سب جھٹکوں سے کوئی خاص سبق نہیں لیا ور جناب اب جب کے اس ہجوم نے فیصلہ کر لیا ہے کے لتر ہی کھانے ہیں تو حضرت اب صرف عذاب کے آنے کا انتظار ہے قرآن کریم کے مطابق بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کے دے کر جگانےکی کوشش کی جاتی ہے جب یہ کارگر نہ ہوں تو پھر بڑا لتر نکالا جاتا ہے اب چونکے نبی کریمpbuhکے سبب ایسا عذاب نہیں آے گا جو کسی قوم کی جڑ ہی کاٹ دے تو میرا اندازہ ہے کے یہ عذاب کسی بیرونی قوت کے حملہ اور ہونے کی شکل میں ہوگا اور وہ جنگ ہوگی جس کا نام ملحمة ہوگا جس کا ایک حصہ غزوہ ہند کے نام سے مشھور ہے باقی مستقبل کا علم صرف رب بزرگ و برتر کے پاس ہے
آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں۔ لیکن سب سے مشکل مرحلہ ہے ان کو لاگو کرنا۔ کون کرے گا؟ کیسے کرے گا؟ کیوں کرے گا؟ آپ نے جو دو طریقہ کار بتائے انکو قبل عمل بنانے کے لیے جو عاملین چاہیں ان میں سرمایہ اور محنت شاید بنیادی عوامل ہیں؛ ان پر مفصل اور جامعہ گفتگو کی ضرورت ہے ٹھوس دلائل کے ساتھ اور ذہن میں ممکن اور ناممکن کا تصور رکھتے وئے۔ امید ہے آپ نفاز کے لیے مزید تفصیلات شیئر کرو گے۔
محترم آپ کی ڈاکٹرائن زیادہ تر کرپشن اور اقربا پروری کو روکنے کے گرد گھومتی ہے۔ جبکہ اُس سے زیادہ ضروری اور بنیادی باتوں کو سرے سے زیر بحث ہی نہیں لایا گیا ہے۔ اس میں اہلیت و قابلیت کے میرٹس اور حکمرانی کے کم از کم پیرا میٹرز کو سرے سے زیر بحث ہی نہیں لایا گیا۔ یہ تو بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک انتہائی ایماندار آدمی کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا جائے اور اُسے کہا جائے کہ اب قوم کی گاڑی کو تم ڈرائیو کرو جبکہ وہ ڈرائیونگ پر پوری طرح عبور نہ رکھتا ہو یا اُسے منزل کے راستے کاہیعلم نہ ہو۔۔۔۔۔ بنیادی باتیں پہلے ڈسکس ہونی چاہییں اور ثانوی باتیں بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر دیے گئے کومینٹ میں جو افراہیم بھائی نے تجزیہ کیا اس سے قطعی اختلاف نہیں ..... مگر پھر بھی میں اس کومینٹ کے آخری حصے کو مایوس کن سمجھتا ہوں اور مایوسی گناہ ہے...... اگر آج ہم عذاب میں ہیں تو اس کی وجہ اچھے اور سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگوں کی خاموشی یا مایوسی ہے
اب آتے ہیں آپ کے زبردستی-متقی-ڈاکٹرائن پر .... ماشااللہ بہت اچھی کاوش ہے ..... اچھے طریقے سے ایک ماڈل ترتیب دیا ہے جو ملت کو ترقی اور بہتری کی طرف لے جا سکے ..... آپ نے صرف کرپشن والے پہلو کو دھیان میں رکھا ہے ...... حالانکہ اس سے پہلے تو یہ ترتیب ہونی چاہیے تھی کہ ایک قوم کیسے بننا ہے تا کہ نسل پرستوں، قوم پرستوں اور علحیدگی پسندوں سے جان چھڑائی جائے، مذہبی رواداری کے لئے کیا اقدامات اٹھانے ہونگے تا کہ القاعدہ، طالبان اور داعش جیسی تنظیموں کا سدباب کیا جا سکے....... انصاف کے حصول سے لے کر فلاحی ریاست تک کیا کیا کرنا ہے سب پر بحث و تکرار ہونی چاہیے..... معاملات بہت پیچیدہ ہیں مگر حل ہو سکتے ہیں
ایک اچھی لیڈرشپ کا انتخاب اچھے پاکستان کی شروعات ہوگا ....... یہ بات اہم ہے
بدقسمتی سے اس گھنٹی کے لئے تو کوئی بلی ہی میسر نہیں ہو گی لیکن حقیقت بھی یہی ہے کے پاکستانی سیاست میں موجود کرپشن کو اتنے انتہائی اقدام ہی ختم کر سکتے ہیں
میرے خیال میں یہ تحریر پاکستان کے مخصوص حالات میں یوٹوپیا کا مختصر ورژن ہے
یقینا موجودہ حالات کو درست کرنے کے لئے اس جیسے سخت اقداما ت کرنے کی ضرورت ہے۔ اتفاق کرنے کا شکریہ۔ اور یہ کام باہر کے لوگ نہیں کریں گے، اگر کریں گے تو ملک کی عوام کو ہی یہ کوشش کرنی ہو گی۔
جناب محترم آپ کی کاوش کی تعریف. بہت کم لوگ ہوتے جو حالات کا رونا رونے کی بجاے اس کے سدھارنے کی صلاح دیتے ہیں جہاں تک بات ہے آپ کی دی گیئں تجاویز کی تو جناب پہلے ہمیں تاریخ کی روشنی میں اس کو جانچنا ہوگا کیا کوئی واقعہ یا کوشش پہلے اس طرح کی ہو چکی ہے یا نہیں تو جناب جواب نفی میں ہے حضرت جب معاشرے تین طرح تباہ ہوتے ہیں ١. اندرونی تباہی ٢. بیرونی حملہ آور ٣. ربی عذاب پاکستانی معاشرہ دو حالات سے گزر چکا ہے ١٩٦٥ میں بیرونی حملہ آور ١٩٧١ میں اندرونی چپقلش اب جو حالات بن چکے ہیں یہ صرف اور صرف آخری تباہ کن عذاب کی جانب گامزن ہیں یہ سب ایک قسم کا وارننگ نظام ہے جو ہجوم کو قوم بنانے کی کوشش ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے نے ان سب جھٹکوں سے کوئی خاص سبق نہیں لیا ور جناب اب جب کے اس ہجوم نے فیصلہ کر لیا ہے کے لتر ہی کھانے ہیں تو حضرت اب صرف عذاب کے آنے کا انتظار ہے قرآن کریم کے مطابق بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کے دے کر جگانےکی کوشش کی جاتی ہے جب یہ کارگر نہ ہوں تو پھر بڑا لتر نکالا جاتا ہے اب چونکے نبی کریمpbuhکے سبب ایسا عذاب نہیں آے گا جو کسی قوم کی جڑ ہی کاٹ دے تو میرا اندازہ ہے کے یہ عذاب کسی بیرونی قوت کے حملہ اور ہونے کی شکل میں ہوگا اور وہ جنگ ہوگی جس کا نام ملحمة ہوگا جس کا ایک حصہ غزوہ ہند کے نام سے مشھور ہے باقی مستقبل کا علم صرف رب بزرگ و برتر کے پاس ہے
قوم اس وقت بھی ایک عذاب کی حالت سے ہی دوچار ہے۔ آپ جس آخری عذاب کی بات کر رہے ہیں، اسی عذاب کو روکنے کے لئے تجاویز دی گئی ہیں۔ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔۔۔۔۔۔
آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں۔ لیکن سب سے مشکل مرحلہ ہے ان کو لاگو کرنا۔ کون کرے گا؟ کیسے کرے گا؟ کیوں کرے گا؟ آپ نے جو دو طریقہ کار بتائے انکو قبل عمل بنانے کے لیے جو عاملین چاہیں ان میں سرمایہ اور محنت شاید بنیادی عوامل ہیں؛ ان پر مفصل اور جامعہ گفتگو کی ضرورت ہے ٹھوس دلائل کے ساتھ اور ذہن میں ممکن اور ناممکن کا تصور رکھتے وئے۔ امید ہے آپ نفاز کے لیے مزید تفصیلات شیئر کرو گے۔
نہ میں نے کہا ہے، اور نہ کوئی اور یہ سوچتا ہے کہ اس جیسا کام کرنا آسان ہو گا۔ بلکہ یہ جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔ کیونکہ جو لوگ ان سے سب سے ذیادہ متاثر ہوں گے، ان کو ہی اس کو لاگو کرنے پر مجبور کرنا ہے، یعنی خود حکمران۔

کوئی کمپنی کتنی ہی بہترین پراڈکٹ بنا لے، جب تک لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا، اور مارکیٹنگ نہیں کی جائے گی، اس وقت تک وہ پراڈکٹ کامیاب نہیں ہو سکتی آپ اسے بھی 'لاگو 'یا 'ایمپلیمنٹ' کرنے کا حصہ ہی جانیں۔لوگ کسی چیز کو تبھی قبول یا رد کریں گے جب اس کی موجودگی کے بارے میں انہیں علم ہو گا۔ جب پیغام پھیلے گا، تو مختلف لوگ مختلف تجاویز دیں گے،غلطیوں کی نشاندھی کریں گے، بہتری کے لئے مشورہ دیں گے، جس سے انشاء اللہ کوئی نا کوئی صورت نکل ہی آئے گی۔ اس پر پوسٹیں ہوں کوئی ٹویٹ کرے، کوئی ری ٹویٹ کرے تھریڈز بنیں ای میل کیا جائے وغیرہ وغیرہ یعنی کے اس کی مارکیٹنگ ضروری ہے، اور یہ بھی اس کی ایمپلی منٹیشن کا ہی حصہ ہے۔اور ظاہر ہے کہ یہ ایک اکیلا شخص نہیں کر سکتا۔ اس میں باہمی تعاون ضروری ہے۔ اور آخر میں، ایک بار پھر تعریف کرنے اور ہمت بندھانے کا شکریہ۔

سب سے پہلے تو جس طرح ہر کوئی آپ کی کوشش کی تحسین کر رہا ہے، میں بھی داد دینا چاہوں گا، اور دعا گو ہوں کہ آپ کی یہ کوشش کامیاب ہو۔ اور ساتھ ہی آپ کی" مارکیٹنگ " مہم میں بھی (جہاں تک ہو سکا) ہاتھ بٹائو گا۔ وہیں ایک غلطی کی بھی نشاندھی کرنا چاہوں گا کہ آپ نے جو لفظ "ڈاکٹرائن" لکھا ہے، وہ قوائد کی رو سے غلط ہے۔ اس کا اصل تلفظ "ڈاکٹرین" ہے۔
Donctrine عام لوگ اسے ڈاکٹرائن ہی پڑھیں گے، کیونکہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے۔ مگر اصل تلفظ ڈاکٹرین یا ڈاکٹرن ہی ہے آپ چاہو تو کسی ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہو، یا کوئی دوسرا ممبر اس کی تصدیق کر دے گا۔
محترم آپ کی ڈاکٹرائن زیادہ تر کرپشن اور اقربا پروری کو روکنے کے گرد گھومتی ہے۔ جبکہ اُس سے زیادہ ضروری اور بنیادی باتوں کو سرے سے زیر بحث ہی نہیں لایا گیا ہے۔ اس میں اہلیت و قابلیت کے میرٹس اور حکمرانی کے کم از کم پیرا میٹرز کو سرے سے زیر بحث ہی نہیں لایا گیا۔ یہ تو بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک انتہائی ایماندار آدمی کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا جائے اور اُسے کہا جائے کہ اب قوم کی گاڑی کو تم ڈرائیو کرو جبکہ وہ ڈرائیونگ پر پوری طرح عبور نہ رکھتا ہو یا اُسے منزل کے راستے کاہیعلم نہ ہو۔۔۔۔۔ بنیادی باتیں پہلے ڈسکس ہونی چاہییں اور ثانوی باتیں بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ ویسے آپ نے جو ڈرائیور والی مثال دی ہے، وہ بظاہر تو درست معلوم ہوتی ہے، مگر اس میں تضاد ہے۔ اگر کوئی شخص واقعی ایماندار ہوگا، تو وہ کبھی بھی ایسی پوزیشن کو تسلیم نہیں کرے گا، جو اس کی قابلیت سے اوپر ہو۔ایک حقیقی ایماندار آدمی یا تو ڈرائونگ سیٹ پر بیٹھنے سے انکار کر دے گا، یا ڈرائیونگ کی صلاحیت و قابلیت اپنے اندر پیدا کر لے گا۔
سب سے پہلے تو جس طرح ہر کوئی آپ کی کوشش کی تحسین کر رہا ہے، میں بھی داد دینا چاہوں گا، اور دعا گو ہوں کہ آپ کی یہ کوشش کامیاب ہو۔ اور ساتھ ہی آپ کی" مارکیٹنگ " مہم میں بھی (جہاں تک ہو سکا) ہاتھ بٹائو گا۔ وہیں ایک غلطی کی بھی نشاندھی کرنا چاہوں گا کہ آپ نے جو لفظ "ڈاکٹرائن" لکھا ہے، وہ قوائد کی رو سے غلط ہے۔ اس کا اصل تلفظ "ڈاکٹرین" ہے۔
Donctrine عام لوگ اسے ڈاکٹرائن ہی پڑھیں گے، کیونکہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے۔ مگر اصل تلفظ ڈاکٹرین یا ڈاکٹرن ہی ہے آپ چاہو تو کسی ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہو، یا کوئی دوسرا ممبر اس کی تصدیق کر دے گا۔
سب سے پہلے تو جس طرح ہر کوئی آپ کی کوشش کی تحسین کر رہا ہے، میں بھی داد دینا چاہوں گا، اور دعا گو ہوں کہ آپ کی یہ کوشش کامیاب ہو۔ اور ساتھ ہی آپ کی" مارکیٹنگ " مہم میں بھی (جہاں تک ہو سکا) ہاتھ بٹائو گا۔ وہیں ایک غلطی کی بھی نشاندھی کرنا چاہوں گا کہ آپ نے جو لفظ "ڈاکٹرائن" لکھا ہے، وہ قوائد کی رو سے غلط ہے۔ اس کا اصل تلفظ "ڈاکٹرین" ہے۔
Donctrine عام لوگ اسے ڈاکٹرائن ہی پڑھیں گے، کیونکہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے۔ مگر اصل تلفظ ڈاکٹرین یا ڈاکٹرن ہی ہے آپ چاہو تو کسی ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہو، یا کوئی دوسرا ممبر اس کی تصدیق کر دے گا۔
ہسپتال انگلش کے لفظ ہوسپٹل کاترجمہہے۔ جب کہ یہاں انگلش کے لفظ کو ہی اردو میں لکھا جا رہا ہے، اس کا ترجمہ نہیں کیا جا رہا۔ ویسے بھی جب ایک لفظ کو ٹھیک کر کے لکھا جا سکتا ہے، تو اس کی ٹانگ توڑنا کیا ضروری ہے؟۔