- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کرنے کا حکم
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے ،کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟تم اسے نا پسند کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو، یقیناً اللہ بہت رجو ع کرنے والا ،نہایت مہربان ہے۔ الحجرات:۱۲
نیز فرمایا: اس چیز کے پیچھے مت پڑ و جس کا تمہیں علم نہیں ، بے شک کان، آنکھ اور دل ان سب ہی سے باز پرس ہو گی۔ الاسرا:۳۶
اور فرمایا: ’’انسان جو لفظ بھی بولتا ہے تو اس کے پاس ہی ایک نگران تیار ہے۔ ‘‘ ق:۱۸
امام نو وی ؒ بیان کرتے ہیں : جان لیجئے کہ ہر مکلف کو چاہئے کہ وہ اپنی زبان کو ہر قسم کی گفتگو سے محفوظ رکھے ، وہ صرف وہ گفتگو کرے جس میں مصلحت ہو۔ اور جب مصلحت کے اعتبار سے بولنا اور خاموش رہنا برابر ہو تو پھر خاموش رہنا سنت ہے ،اس لیے کہ بعض دفعہ جائز گفتگو بھی حرام یا مکروہ تک پہنچا دیتی ہے اور یہ عام طور پر ہوتا ہے اور سلامتی کے برابر تو کوئی چیز نہیں۔
۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : جو شخص اللہ اور یوم آخر ت پر ایمان رکھتا ہے اور وہ خیرو بھلائی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔ (متفق علیہ) امام نو وی۔ ؒ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اس بارے میں واضح ہے کہ بندے کو گفتگو صرف اسی وقت کرنی چاہیے جب اس میں بھلائی ہو اور یہ وہی بات ہے جس کی مصلحت ظاہر ہو اور جب مصلحت کے ظاہر ہونے میں شک ہو تو پھر گفتگو نہ کی جائے ۔
حضرت ابو موسیؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ !مسلمانوں میں سے کون افضل ہے ؟ تو آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔ (متفق علیہ) الخباری (/۵۴۱۔ فتح)و مسلم (۴۲)۔
حضرت سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص مجھے اس چیز کی ضمانت دے دے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو چیز اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ (متفق علیہ) البخاری (/۳۰۸۱۱۔ فتح)صحیح مسلم۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :بندہ کبھی ایک بات کرتا ہے اور وہ اس کے (خیر و شر ہونے کے) بارے میں غور و فکر نہیں کرتا تو وہ اس ایک بات کی وجہ سے مشرق و مغرب کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ جہنم کی آگ کی طرف گر جاتا ہے۔ (متفق علیہ) البخاری (/۳۰۸۱۱۔ فتح)و مسلم (۲۹۸۸) ۔
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: بے شک بندہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی والا (ایک ایسا)کلمہ بولتا ہے، اس کی طرف اس کی توجہ بھی نہیں ہوتی لیکن اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اسکے درجات بلند فرما دیتا ہے اور (بعض اوقات) بندہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والا کلمہ بولتا ہے ، وہ یہ کلمہ بے خیالی میں کہہ دیتا ہے لیکن اس کی وجہ سے وہ جہنم میں گر جاتا ہے۔ البخاری (/۳۰۸۱۱۔ فتح) ۔
حضرت ابو عبد الرحمن بلال بن حارث مزنیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: آدمی اللہ تعالیٰ کی رضامندی والا کلمہ بو لتا ہے ، اسے گمان بھی نہیں ہو تا کہ یہ کہاں تک پہنچ جائے گا؟ اللہ تعالیٰ اس کلمے کی وجہ سے قیامت تک کے لئے اس آدمی کے لیے اپنی رضامندی لکھ دیتا ہے اور آدمی اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا کلمہ بولتا ہے ، اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ کہاں تک پہنچے گا؟لیکن اللہ اس کی وجہ سے اپنی ملاقات کے دن (قیامت) تک اس کے لیے اپنی ناراضی لکھ دیتا ہے۔ (مؤ طا، ترمذی۔ حدیث حسن صحیح ہے) ۔
حضرت سفیان بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا کام بتائیں کہ جس پر میں مضبوطی سے عمل پیرا ہو جاؤں ؟آپ نے فرمایا: تم کہو میرا رب اللہ ہے پھرا س پر قائم اور ثابت ہو جاؤ۔ پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ میرے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ کونسی چیز خیال کرتے ہیں ؟آپ نے اپنی زبان مبارک کو پکڑا، پھر فرمایا: یہ (یعنی زبان)۔ (ترمذی۔ حدیث حسن صحیح ہے) الترمذی (۲۴۱۰)و ابن ماجہ (۳۹۷۲)و احمد (/۴۱۳۳)۔
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ذکر کے علاوہ اور زیادہ باتیں نہ کرو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے علاوہ اور زیادہ باتیں دل کی سختی ہے اور اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ دور سخت دل (والا آدمی)ہے۔ الترمذی (۲۴۱۱
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے اس چیز کے شر سے بچا لیا جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے (زبان) اور اس چیز کے شر سے بچا لیا جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے (شرم گاہ) تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ الترمذی (۲۴۰۹)۔
حضرت عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! نجات کس طرح ممکن ہے ؟ آپ نے فرمایا: اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں کافی ہونا چاہیے اور اپنی غلطیوں پر خوب رویا کرو۔ (ترمذی۔ حدیث حسن ہے) احمد (/۲۵۹۵)و الترمذی (۲۴۰۶)۔
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب انسان صبح کرتا ہے تو تمام اعضا زبان سے بڑ ی عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ،ہم تو تیرے ساتھ وابستہ اور تیرے۔ تابع ہیں ،پس اگر تو سیدھی رہے گی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے۔ الترمذی (۲۴۰۷)و احمد /۹۵۳۔ ۹۶
حضرت معاذؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے اور جہنم کی آگ سے دور کر دے ؟ آپ نے فرمایا: تم نے یقیناً بہت بڑ ی چیز کے بارے میں پوچھا ہے ، لیکن وہ اس شخص پر یقیناً آسان ہے جس پر اللہ تعالیٰ اسے آسان فرما دے ،تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ،نماز قائم کرو،زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو۔ پھر فرمایا: کیا میں تمہیں خیرو بھلائی کے دروازے نہ بتاؤں ؟ روزہ ڈھال ہے ،صدقہ گنا ہوں کوا س طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو ختم کر دیتا ہے اور رات کے آخر ی حصے میں آدمی کا نماز پڑھنا۔ پھر آپ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں : ان کے پہلو بستروں سے دور رہتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ‘‘ آپ نے (یعلمون) تک تلاوت فرمائی ،پھر فرمایا: کیا میں تمہیں دین کے سر، اس کے ستون اور اس کے کوہان کی بلندی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟میں نے عرض کیا: کیوں نہیں یار سول اللہ ! آپ نے فرمایا: دین کا سر اسلام ہے ، اس کا ستون نماز ہے اور اسکے کوہان کی بلندی جہاد ہے پھر فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس پر ان سب کا دارو مدار ہے ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں یا رسول اللہ !پس آپ نے اپنی زبان پکڑ ی اور فرمایا اسے روک کر رکھو۔ میں نے عرض کیا:یا رسول اللہ ! ہم جو اس کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں ، کیا اس پر ہمارا مؤاخذہ ہو گا؟ آپ نے فرمایا: تیری ماں تجھے گم پائے !لوگوں کو ان کی زبان کی کاٹی ہوئی کھیتیاں ہی تو اوندھے منہ جہنم میں گرائیں گی۔ (ترمذی، حدیث حسن صحیح ہے اس کی شرح اس سے پہلے گزر چکی ہے) توثیق الحدیث : صحیح بطرقہ۔ اخرجہ الترمذی (۲۶۱۶)و ابن ماجہ (۳۹۷۳)و احمد (۵ /۲۳۱)۔ اس کے کئی ایک طرق ہیں جو علت سے خالی نہیں ، لیکن اس کے جملوں کے الگ الگ شواہد موجود ہیں جن کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔ (واللہ اعلم) ۱۵۲۳۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’تیرا اپنے بھائی کا اس طرح ذکر کرنا جو اسے ناپسند ہو۔ آپ سے عرض کیا گیا: آپ فرمائیں کہ جو بات میں کہہ رہا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں ہو (تو کیا پھر بھی وہ بات غیبت ہو گی)؟ آپ نے فرمایا:اگر تو وہ چیز اس میں ہے جو تم کہتے ہو تو یقیناً تم نے غیبت کی اور اگر وہ چیز اس میں نہیں جو تم نے بیان کی تو پھر تم نے اس پر بہتان باندھا ہے۔ مسلم (۲۵۸۹)۔
حضرت ابوبکر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر عید الاضحی کے دن منیٰ کے مقام پرا پنے خطبے میں فرمایا: بے شک تمہارے خون تمہارے اموال، تمہاری عزتیں تم پر ایسے ہی حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں ہے ،سن لو!کیا میں نے (دین)پہنچا نہیں دیا۔ (متفق علیہ)۔ البخاری (/۱۵۷۱۔ ۱۵۸۔ فتح)و مسلم (۱۶۷۹) ۔
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے عرض کیا : آپ کے لیے صفیہؓ۔ (آپ کی زوجہ محترمہ) کا ایسا ایسا ہونا کافی ہے ،بعض راویوں نے بیان کیا ہے ان کی مراد یہ تھی کہ وہ پستہ قد ہیں۔ پس آپ نے فرمایا :تم نے ایسی بات کہی ہے اگر اسے سمندر کے پانی میں ملا دیا جائے تو یہ اس کا ذائقہ بدل ڈالے۔ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے۔ آ پ کے سامنے ایک آدمی کی نقل ہی اتاری ہے۔ تو آپ نے فرمایا:میں پسند نہیں کرتا کہ میں کسی آدمی کی نقل اتاروں اگرچہ مجھے اس کے بدلے میں اتنا اتنا مال ملے۔ ابو داؤد (۴۸۷۵) ،و الترمذی (۲۵۰۲) ،و احمد (/۱۸۹۶)۔
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب مجھے معراج کرائی گئی تو میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ چہروں اور سینوں کو نوچ رہے تھے میں نے کہا اے جبرائیل!یہ کون لوگ ہیں ؟ تو انھوں نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے گوشت کھاتے تھے اور ان کی عزتوں کو پا مال کرتے تھے۔ (ابوداؤد) ۱۵۲۷۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کا خون، اس کی عزت اور اس کا مال حرام ہے۔ (مسلم)
جاری ہے ۔

Last edited: