ریٹنگ ڈاؤن ہونا شروع ہوگئی ہے کیا کریں؟
سر حکومت نے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس پر پروگرام کریں؟
چھوڑویار اس پر ریٹنگ نہیں آئے گی کوئی اور ٹاپک تلاش کرو
سر ایل این جی کرپشن کا ایشو اٹھائیں؟ یہ بہت بڑا سکینڈل ہے
ارے بھائی مرواؤ گے۔ اگر ایل این جی ایشو اٹھائیں گے تو حکومت ہمیں اشتہارات دینا بند کردے گی، کوئی اور ٹاپک تلاش کرو
سر پھر لاہور میں فیکٹری گرنے سے 23 افراد مرگئے ہیں،23 گھرانوں کا چولہا بجھ گیا ہے
یار لوگ روز ہی مرتے رہتے ہیں، اس سے کیا ریٹنگ آئے گی؟ کوئی اور ٹاپک تلاش کرو جس سے ریٹنگ آئے
سرلیڈی ویلنگٹن ہسپتال کے گیٹ پر ایک عورت نے بچے کو جنم دیدیا ہے، ہسپتال نے داخل کرنے سے انکا رکردیا تھا۔
یار کیا بچوں والی بات کرتے ہو، ریٹنگ ریٹنگ۔۔ بچے روز ہی پیدا ہوتے ہیں
سر بازار میں چکن، سبزیاں، دالیں مہنگی ہوگئی ہیں، ان ایشوز کوکیوں نہ اٹھائیں؟عوامی ایشو ہیں
ہم نے عوام کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا، میں نے اربوں روپے لگاکر چینل شروع کیا ہے، مجھے بزنس چاہئے بزنس، کچھ ایسا تلاش کرو جس میں مصالحہ ہو
سر کیوں نہ ہم ایم کیوایم کے استعفے واپس لینے پر پروگرام کرلیں۔
یار چھوڑو ایم کیوایم کو اس سے اتنی ریٹنگ نہیں آئے گی کچھ اور تلاش کرو
سر عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ہوگئی ہے۔ کیوں نہ ہم اس پر پروگرام کریں
ویری گڈ! اس سے اچھی ریٹنگ آئے گی۔ ایک تو ہمیں بزنس اچھا مل جائے گا دوسرا ن لیگ بھی خوش ہوجائے گی۔ اس ٹاپک کو جتنے دن چلاسکتے ہو چلاؤ بلکہ جتنا مصالحہ سازشی تھیوریاں ایڈ کرسکتے ہو کرو
سر ابھی ابھی وزارت اطلاعات کی طرف سے فون آیا ہے کہ ریحام خان ایشو کو بلدیاتی الیکشن ختم ہونے تک اٹھائیں،حکومت نے اشتہارات ڈبل کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔
یس! اب مزا آئے گا۔ گائز اس ایشو کو اٹھاؤ اور جتنا پروپیگنڈا کرسکتے ہو کرو، اب مزا آئے گا ریٹنگ، بزنس، پیسہ
لیکن سر جو لاہور میں 23 لوگ مرے ہیں ان کاکیا کریں؟ اسکی اپ ڈیٹس آرہی ہیں
یار کیا وہ لوگ جو مرے ہیں میری پھوپھی کے پتر تھے؟ یہ کیڑے مکوڑے مرتے رہتے ہیں ہم نے کیا ان کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ عمران خان اور ریحام خان پر پروگرام کرو
لیکن سر وہ پی آئی اے، سٹیل مل کا دیوالیہ ہوجانا، حکومت کے کرپشن سکینڈلز، پنجاب میں بیڈگورننس،مہنگائی، لاقانونیت
ارے بھائی مرواؤ گے تم ہمیں۔ اگر ہم حکومت کے کچے چٹھے کھولنا شروع ہوگئے تو حکومت ہمارےاشتہارات اور ان صحافیوں کے لفافے بند کردے گی۔ ہماری روزی پر لات نہ مارو جو کہا گیا ہے وہ کرو ۔ اگر تم میں عوام کا اتنا ہی درد ہے تو کسی ایسے چینل پر نوکری تلاش کرلو جہاں عوامی ایشوز اٹھانے کی اجازت ہو۔ میں نے چینل لوگوں کی خدمت کیلئے نہیں پیسہ کمانے کیلئے شروع کیا ہے۔
ویسے ایک بات ماننا پڑے گی، ہماری کمائی، ریٹنگ عمران خان کی وجہ سے ہی ہے۔ اگر عمران خان دنیا سے چلا گیا یا سیاست چھوڑگیا تو ہمارے چینل دیوالیہ ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کولمبی زندگی دے تاکہ ہماری روزی روٹی چلتی رہے۔

Last edited: