Shahid Khan Baloch
Citizen
- Joined
- May 11, 2018
- Posts
- 33
- Reaction score
- 78
- Points
- 18
میری پوری کوشش ہہوتی ہے کہ میں عمران خان،نواز شریف یا کسی بھی شخص کا پروفایل ڈسکس کرنے کی بجاے مسایل اور حالات و واقعات ڈسکس کروں مگر کیا کیا جاے کہ پاکستانی
الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پراپیگنڈا کے بعد پروفایل ڈسکس کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
عمران خان کی پبلک زندگی کا آغاز 1971 سے بطور کرکٹر ہوا۔ اس نے اکیس سال تک ملک کے لیے کرکٹ کھیلی جس میں سے آٹھ سال کپتان بھی رہا۔ ان اکیس سالوں میں جب بھی اسے بطور کرکٹر پرکھا جاے گا تو آپ کے سامنے کامیابایوں کی ایک دنیا کھلے گی۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین اور شایقین جب بھی کرکٹر عمران خان کا تذکرہ کرتے ہیں تو ان کے لہجے اور الفاظ سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ وہ ایک ناقابل یقین دنیاوی کردار کی بات کر رہے ہیں۔ ان اکیس سالوں میں بطور کرکٹر اس پر تنقید کرنے کے لیے مایکروسکوپ سے بھی کسی کو کچھ نظر نہیں آتا۔ کچھ ماہ پہلے جب عمران نے اپنی منی ٹریل پیش کی تو اس میں کیری پیکر سیریز سے ہونے والی آمدن کا بھی ذکر تھا۔ احمد نورانی اور عمر چیمہ نے اپنے پورے سورسز کو استعمال کر کے کیری پیکر سیریز کے سابق منتظمین سے رابطہ کیا تاکہ کوئی ایک واحد نیم بے ضابطگی یا کرپشن ہی مل جائے مگر منہ کی کھائی۔
اس کی پبلک زندگی کا دوسرا فیز شوکت خانم میموریل کے ساتھ شروع ہوا۔ اس فیز کو بھی قریب پچیس سال ہونے والے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین جسے نا ممکن کہتے تھے وہ نہ صرف ممکن ہوا بلکہ مسلسل کئی سال تک نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کے بہترین ٹرسٹ کے ایوارڈز بھی جیتے۔ جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ شوکت خانم ٹیکنالوجی، سہولیات، معیار اور اخراجات کے لحاظ سے مغرب کے یسپتالوں سے بھی زیادہ موثر ہے۔ مخالفین جب بھی شوکت خانم کا تنقیدی جایزہ لیتے ہیں ان کے پاس ایک بھی قابل ذکر اعتراض نہیں بن پاتا۔ پچھلے دنوں خواجہ آصف نے جب شوکت خانم پر تنقید کی تو مسلم لیگ ن کے حامی میڈیا چینلز اور اینکرز نے بھی اس سلسلے میں خواجہ اصف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔
تیسری فیز سیاسی زندگی تھی۔ اس بیس سالہ سیاسی سفر میں عمران خان کا ضمیر آصف زرداری اور نواز شریف جیسے سیاسی تاجر بھہ نہ خرید سکے۔ بس ایک اعتراض جو اس پر بن سکا وہ مشرف کے ریفرینڈم کی حمیات تھی جس پر خود خان نے قوم سے معافی مانگی۔ اس پر مالی کرپشن ثابت کرنے کی تمام کوششیں بری طرح سے ناکام ثابت ہویں۔ اس دوران اس کے پاس پانچ سال سے کے پی حکومت کی کنجی بھی رہی مگر ان سالوں میں آی بی اور نیب کی بھرپور مدد کے ساتھ بھی وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف کرپشن یا اقرباپروری میں ملوث ہونے کا ایک چھوٹا سا سکینڈل بھی نہ بنا سکی۔
اب جبکہ پبلک زندگی میں عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کے لیے کچھ ہے نہیں جبکہ عمران نے مخالفین کے کھربوں روپے کے معاشی سکینڈلز کو نا صرف ایکسپوز کیا بلکہ وہ ثابت بھی ہو چکے ہیں تو مخالفین کے پاس بس ایک ہی آپشن بچتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالا جاے۔ بہتا تراشی کی جاے۔ نان ایشوز کو اچھال کر قوم کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹای جاے کیونکہ اس سب کے لئے کسی بھی قسم کے ثبوت کی ضرررت تو ہے نہیں اور وہ یہی کر رہے ہیں۔ پہلے عائشہ گلالئی کے زریعے کیچڑ اچھالا گیا۔ وہ مہم ناکام رہی تو عمران کی شادی کے متعلق خبر کو تروڈ مروڈ اورمرچ مثالہ لگا کر پیش کیا گیا اور اب ریحام کی کتاب۔
یوں سمجھ لیجیے کہ ریحام کی کتاب کی شکل میں ن لیگ نے اپنے تئیں ماسٹر سٹروک کھیلنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ پلان یہ تھا کہ الیکشن سے صرف دو ماہ قبل یہ کتاب اس طرح سے لانچ کی جائے کہ اپنی پسند کے صحافیوں کو پہلے ہی اس کتاب کا متن دے دیا جاے۔ وہ ریحام کا سولو انٹرویو کریں۔ پھر ن لیگ کے لیڈران ریحام کی اخلاقی حمایت میں میدان میں کود پڑیں اور الیکشن سے دو ہفتے قبل جب پی ٹی آئی اپنی الیکشن کمپین لانچ کرے تو یہ لوگ کتاب کا پراپیگنڈا لانچ کر دیں۔ مخصؤص میڈیا گروپس اس کتاب کے متن کو اس طریقے سے پیش کرتے کہ پی ٹی آئی انتہائی دفاعی پوزیشن پر آکھڑی ہوتی مگر حمزہ علی عناسی نے سارا پلان ہی چوپٹ کر دیا۔ تسلسل کے ساتھ مسلم لیگی رہنماوں کے ریحام کی کتاب کے متعلق ماضی کے بیانات، ریحام اور احسن اقبال کی ای میلز کی کہانی اور ریحام بی بی کی مریم نواز سے ملاقات نے جہاں مسلم لیگ ن کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے اور وہ اپنی صفائیاں دے رہے ہیں وہیں ریحام کی کتاب میں وسیم اکرم کی بیوی، پی ٹی آئی کی خواتین رہنماوں عندلیب عباس، انیلہ، عمران کی بہنوں، جمایمہ خان پر انتہائی فحش کیچڑ اور خواتین میڈیا پرسنز کے عمران خان کے ساتھ افیرز اور انتہائی فحش کلمات نے میڈیا کی تمام توپوں کا رخ الٹا ریحام خان کی طرف کر دیا ہے۔ ن اور ریحام کا پورا پلان اب الٹا ان کے گلے پڑ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: شاہد خان بلوچ

Loading Facebook content…
- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/medium/2015/11/563b43e87a68d.jpg
Last edited by a moderator: