ریاض: سعودی حکام نے منگل کے روز ایک شخص کا سر قلم کردیا ہے جس پر محرم سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام تھا۔ سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے اعلامیے کے مطابق سعودی قومیت کے حامل حسن غزنوی کو جزان کے شہر میں موت کی سزا دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تعلقات کے باعث خاتون حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حسن کا ان سے کیا رشتہ تھا یا بچے کی پیدائش واقع ہوئی یا نہیں۔ دوسری جانب ایک الگ اعلامیے کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شخص کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں موت کی سزا دے دی گئی۔ انہیں دارالحکومت ریاض میں سزا دی گئی۔ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، ڈرگ اسمگلنگ اور دیگر جرائم کی سزا موت ہے۔ اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سر قلم کیے جانے کے حالیہ واقعات کے بعد رواں سال سعودی عرب میں 75 افراد کو موت کی سزا دی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 76 تھی
Re: ریاض: سعودی حکام نے منگل کے روز ایک شخص کا س&
This is not hypocrites brother, it's the economics situation that led a lot's of Pakistani to go abroad.
Why don't you stick to the topic, instead of being personal.
I migrate with my parents to Canada , I have invested a lot in Pakistan. And Will come to Pak insha-Allah soon.