Advertisement

ریاست پہل کرے، کوئی فاتح نہیں، سب ہارے ہوئے ہیں:خواجہ سعدرفیق

آوازِ دروں —•-—

ایک دوسرے سے بات چیت کریں، گفت و شنید جاری رکھیں، مسائل حل کرنے کی نیت ہو تو راستہ ضرور نکلتا ہے۔

حکومتیں اور احتجاج کرنے والے اناؤں، ضدوں اور دھڑے بندیوں سے اوپر اٹھیں۔

یاد رہے آپ میں سے کوئی فاتح نہیں ہو گا کیونکہ سب ہار رہے ہیں، پہل ہمیشہ ریاست کرتی ہے، پہل کی جائے۔!

جانی و مالی نقصانات سے بچا جائے، ایک دوسرے کی عزتِ نفس کو تار تار کرنا کم ظرفی ہے، کوئی فخریہ کام نہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی اور دہشت گردی کی آگ میں جھلسا ہوا پاکستان کراہ رہا ہے، پکار رہا ہے، اس کی پکار سنی جائے۔

عام آدمی پس چکا ہے، اسے آپ کے مباحثوں، ملاکھڑوں، الزامات، دھینگا مشتی اور خدمات کا ڈھنڈورا پیٹنے سے کوئی دلچسپی نہیں، جینا تقریباً ناممکن ہو چکا۔

بروقت علاج نہ کیا جائے تو رستے ہوئے زخم ناسور بن جاتے ہیں، پھر ساری قوم دہائیوں تک اس کی قیمت ادا کرتی رہتی ہے۔

تاریخ لکھی جا رہی ہے، اسے قید کیا جا سکتا ہے نہ روکا جا سکتا ہے ۔۔۔
لاعلاج زخم چھوڑ کر جانے والے ہمیشہ تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے رہتے ہیں۔

سول سوسائٹی، اہلِ دل اور اہلِ درد بیدار ہوں،

(قومی بیداری اور اذانِ حق) کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے،
جو جہاں بھی ہے، اپنی آواز بلند کرے ۔۔۔!!!
Loading X post…
Open original post on X
​
 

Unlike majority of inborn jahil patwaris, Saad Rafiq thru his statements seems like enlightened moderate patwari.