Advertisement

رٹو طوطے اورسیکولرازم

[FONT=&amp]سیاست گر اور جادوگر میں کئی قدریں مشترک ہوتی ہیں مثلاً دونوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر لوگوں کی توجہ مرکوز نہ ہو۔ نائجیریا کے شاعر اور ناول نگار بن اوکری

[/FONT]
[FONT=&amp]ایک سیاستدان کے پاس تین ہیٹ ہونے چاہئیں، ایک اچھالنے کے لیے، ایک وقت گزاری کے لیے اور ایک منتخب ہو جانے کی صورت میں خرگوش نکالنے کے لیے۔ امریکی مصنف اور شاعر، کارل سینڈ برگ۔

[/FONT]
[FONT=&amp]سیاستدان کے پیش نظر اگلا انتخاب ہوتا ہے جبکہ مُدبر اگلی نسل کے بارے میں سوچتا ہے۔ امریکی ماہر علم الادیان، جیمز فری مین کلارک۔

[/FONT]
[FONT=&amp]عاجزی و انکساری کی مٹی سے گندھے چوہدری نثار علی خان کا تعلق اس دھرتی سے ہے جس سے بدھ مت کے بانی بُدھا کی یادیں جڑی ہیں۔ مثال کے طور پر چکری سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر وہ مقام ہے جہاں بُدھا نے شیر کے بچوں کو بھوک سے بلبلاتے دیکھا تو اپنے جسم کے بعض اعضا کاٹ کر انہیں کھلا دیے۔ اسی اٹوٹ نسبت کے باعث میں نے چوہدری نثار کی کسی بات کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے طالبان کو کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دے ڈالی، دولت اسلامیہ کے وجود سے انکار کیا، کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں سے ملنے کی مضحکہ خیز تاویلیں بیان کیں، اگر کوشش کی جاتی تو اقوالِ نثار کے نام سے ایک کتابچہ مرتب کیا جا سکتا تھا مگر میں ان کی کسی بات پر کبھی مشتعل نہیں ہوا۔ اب آپ ہی بتائیے کہ آتم تیاگ کے قائل اور نفی ذات پر مائل کسی سادھو سے الجھنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ اب بھی جب انہوں نے سیکولراِزم کو لادینیت قرار دیا تو میں نے ان کے بیان کو یکسر نظر انداز کر دیا‘ لیکن بعض باریش کالم نگاروں کو چوہدری نثار کے پیچھے صف آرا ہوتے دیکھا تو سوچا کیوں نہ لگے ہاتھوں اس فکری مغالطے کو دور کر دیا جائے کہ سیکولراِزم اور لبرل اِزم کا لادینیت یا الحاد سے کوئی لینا دینا نہیں۔

[/FONT]
[FONT=&amp]امریکی مصنف کارل سینڈبرگ کے بقول سیاستدانوں کے پاس کم ازکم تین ہیٹ ہونے چاہئیں مگر چوہدری نثار ایسے منجھے ہوئے سیاست گر ایک ہی ہیٹ سے کام چلانا بخوبی جانتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے اس ہیٹ سے کب اور کیسے باز نکالنا ہے، حکومت میں بیٹھے ہوئے کیسے فاختہ برآمد کرنی ہے اور انتخابات قریب آنے پر اسی ہیٹ سے کون سی نئی چورن اور چوسنی نکال کر تماش بینوں کو تالیاں پیٹنے پر مجبور کرنا ہے۔ جب بھی وزارت داخلہ کی کارکردگی زیر بحث آتی ہے تو اس ہیٹ سے معجونِ مذہب نکال لی جاتی ہے۔ اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، جو وزیر داخلہ مساج سینٹرز پر چھاپے مارتا ہو اس سے کون پوچھ سکتا ہے کہ بار بار تصدیق کے باوجود مُلا منصور پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے میں کیسے کامیاب ہو گیا؟

[/FONT]
[FONT=&amp]جس وزیر داخلہ کو سوشل میڈیا پر اہانت آمیز مواد کی آڑ میں اپنے ناقدین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فن آتا ہو، اس سے کیسے جواب طلبی کی جا سکتی ہے کہ شربت گلہ کو تو آپ پکڑ لیتے ہیں‘ مگر لاکھوں جعلی شناختی کارڈز اور جعلی پاسپورٹ بنوانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیوں نہیں ہوتا؟ اب آپ ہی بتائیں، یہ سیکولراِزم والے دبنگ بیان کے بعد کون یہ سوال اٹھانے کی جسارت کرے گا کہ گزشتہ چار سال کے دوران نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے کتنے اجلاس ہوئے اور کس مائی کے لال میں یہ جرات ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے خلاف جو چارج شیٹ مرتب کی‘ اس پر بات کر سکے؟ سچ کہا ہے کسی نے، گندا ہے پر دھندا ہے۔

[/FONT]
[FONT=&amp]اب آتے ہیں سیکولراِزم کی طرف۔ ہمارے معاشرے کی لا علمی اور جہالت کا عالم ملاحظہ کیجئے کہ اردو لغت میں ایسا کوئی لفظ سرے سے موجود ہی نہیں جسے سیکولراِزم کا متبادل قرار دیا جا سکے۔ معروف کتاب ’بریکنگ دا کرفیو‘‘ کی مصنفہ ایما ڈنکن لکھتی ہیں ’پاکستان میں مذہب کی لڑائی لڑنے والے مولوی حضرات اور مذہبی طبقات سیکولرازم کی مخالفت تو کرتے ہیں مگر انہیں اس لفظ کا مطلب ہی نہیں معلوم‘‘۔ ہمارے ہاں تعصب کے پنجرے میں مقید ’رٹو طوطوں‘‘ کو بس چند الفاظ ازبر ہیں۔ مثال کے طور پر یہ جملہ بہت شد و مد سے سننے کو ملے گا کہ ہم لارڈ میکالے کا نظام تعلیم نہیں چلنے دیں گے مگر پلٹ کر پوچھ لیا جائے کہ صاحب لارڈ میکالے کا نظام تعلیم ہے کیا تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگیں گے۔ یہ ’رٹو طوطے‘‘ جن مسلم سائنسدانوں پر فخر کرتے ہیں اور ان کے کارنامے بیان کرتے ہوئے نہیں تھکتے‘ ان میں سے بیشتر سیکولر اور لبرل تھے، موقع ملے تو کبھی ابن رُشد اور عمر خیام کے خیالات معلوم کرکے دیکھیں، ہاتھوں کے طوطے نہ اڑ جائیں تو پیسے واپس۔ اس شاندار ماضی کی تفصیل بیان کرنے والوں سے یہ بھی ضرور پوچھیں کہ اکنافِ عالم کو اپنی ایجادات سے بقعہ نور بنانے والے یہ سائنسدان تھے تو آبا ہی ہمارے مگر اس وقت کے مسلمانوں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

[/FONT]
[FONT=&amp]اسلام کیا ہے اور کیا نہیں؟ یہ جاننے کے لیے یقینا کسی مسلمان سے ہی رجوع کیا جائے گا ناں‘ کہ کسی ہندو یا عیسائی کی بات حرف آخر سمجھی جائے گی؟ لیکن جب سیکولراِزم کی بات ہو تو ’نثارانِ چوہدری نثار‘‘ خود تشریح و تعبیر بیان کرنے لگتے ہیں۔ سیکولراِزم کے بانی جارج جیکب ہولی اوک ہیں‘ جنہوں نے پہلی مرتبہ نہ صرف یہ اصطلاح استعمال کی بلکہ اس کا مفہوم بھی واضح کیا۔ ایک صاحب نے ان سے یہ جملہ منسوب کیا کہ خدا کو ماننے والا کبھی سیکولر نہیں ہو سکتا۔ میں نے ہولی اوک کی سب کتابیں کھنگال ڈالیں‘ مگر کہیں یہ جملہ نہیں ملا۔

[/FONT]
[FONT=&amp]حقیقت یہ ہے کہ سیکولراِزم مذہب سے متصادم کوئی دین نہیں بلکہ ایک عمرانی، سیاسی اور سماجی نظریہ ہے‘ جس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ مذہب لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے‘ ریاست مذہب، مسلک یا عقیدے کی بنیاد پر کسی ایک شخص کو دوسرے پر فوقیت نہیں دے گی۔ جب ہم امور سلطنت چلانے کے لیے ریاستی مشینری کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں تو سیکولراِزم کا استدلال محض یہ ہے کہ مشینری ہندو، مسلمان، یہودی یا عیسائی نہیں ہو سکتی۔ ہولی اوک نے لکھا ہے ’سیکولراِزم کی اصطلاح کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ ایک خاص مثبت اور اخلاقی عنصر کو واضح کیا جا سکے‘ جو کافر اور ملحد جیسی اصطلاحات سے واضح نہیں ہوتا‘‘۔ آپ ہولی اوک کی کتاب ’دا پرنسپلز آف سیکولراِزم‘‘ پڑھ کر دیکھیں جس میں اس نے نہ صرف اس اصطلاح کی تعریف بیان کی ہے بلکہ اس کے اغراض و مقاصد اور بنیادی قواعد و ضوابط بھی بیان کیے ہیں۔ اس کی کتاب پڑھ کر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل جیسی شخصیات کی شبیہ ابھرتی ہے اور خیال آتا ہے کہ سیکولراِزم جب اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو معاشرے میں انسانیت کو مقدم سمجھنے والی ایسی شخصیات کا ظہور ہوتا ہے۔ سیکولراِزم کی اصطلاح‘ جسے ہمارے ہاں لادینیت قرار دے کر گالی بنا دیا گیا ہے، کا بانی ہولی اوک اس کی متعین تعریف کچھ اس طرح سے کرتا ہے ’مادی ذرائع سے انسانی فلاح کو فروغ دینے اور دوسروں کی خدمت کو زندگی کا شعار بنانے کا نام سیکولرازم ہے‘‘۔

[/FONT]
[FONT=&amp]سیکولراِزم تو مذہبی تفریق کے باوجود ایک ساتھ رہنے کی وہ عملی تدبیر ہے جس کی بنیاد بقائے باہمی کے فطری اصول پر ہے۔ اردو میں اس اصطلاح کا کوئی متبادل لفظ تو موجود نہیں مگر اس کے وسیع تر معنوں اور مفہوم کو پیش نظر رکھا جائے تو ایک ہی لفظ ہے جو اس کے قریب ترین محسوس ہوتا ہے اور وہ ہے انسانیت۔ یہ تو تھا سیکولراِزم، بشرط زندگی اگلے کالم میں لبرل اِزم پر بات ہو گی۔
سورس
[/FONT]
​
 
Advertisement
Statues quo Politicians scare you that if you challenge us & hold us accountable you damaging democracy & molvies say if hold us accountable or challenge us you damaging Islam. Fact is they both a problem & a trap.

Politicians and molvies are mind setting brain washing and keep people poor and not spending money on departments so you busy and slaves in getting justice police land transfer so stay weak and poor molvies are doing same to keep you in reading and hiring them and listening to the them but not the real world like Europe and America rich countries.
 
اس تمام چورن کے باوجود یہ سوال اپنی جگہ ہے کہ اگر اسلام کی شکل میں ایک بہتر عالمگیر بقاۓ باہمی کا نظریہ موجود ہے تو اس دو نمبر نظرہے کو اختیار کرنے کی کیا توجیہ ہے

18527595_639992216125430_1780345912795198435_n.png
 
Advertisement
Re: Statues quo Politicians scare you that if you challenge us & hold us accountable you damaging democracy & molvies say if hold us accountable or challenge us you damaging Islam. Fact is they both a problem & a trap.

And army say if you will talk against us

u r gaddar and security risk for country

i think we all pakistani should go for suicide and let these bloood suckers having fun
 
سیکولرازم کا مطلب یہ ہے مسلمان ممالک اپنی آبادی کی اکثریت کو ان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی ان کی مذہبی کتاب کے مطابق بسر کرنے بجائے مغرب سے آئے نظریات پر عمل کرنے پر مجبور کرے. ایسی مذہبی آزادی کا اچار ڈالنا ہے

دوسری طرف سیکولر علمبردار ایک نسلی مذہبی ریاست کے استحکام کو سیکولر فرائض کا رکن اول سمجھتے ہیں
​
 
Last edited:
اس تمام چورن کے باوجود یہ سوال اپنی جگہ ہے کہ اگر اسلام کی شکل میں ایک بہتر عالمگیر بقاۓ باہمی کا نظریہ موجود ہے تو اس دو نمبر نظرہے کو اختیار کرنے کی کیا توجیہ ہے

18527595_639992216125430_1780345912795198435_n.png

بھائی یہ پوسٹ کرنے سے پہلے
اپنے خلیفہ المسلمین جناب طیب اردگان کا تھوڑے دن
پہلے کا وہ بیاں ہی پڑھ لیتے جس میں وہ فرما رہے ہیں کے
سیکولر ازم ہی بہترین طرز حکومت ہے اور سیکولرازم اسلام سے متصادم نہیں ہے
ادھر آپ کا خلیفہ سیکولر بنا گیا ہے اور ادھر آپ سیکولرازم کے خلاف پوسٹیں لگا رہے ہیں
ویسے جیسے سعودی حکمرانوں نے
ڈونلڈ ٹرمپ کا استبال کی اہے اور اس کی شان میں قسدے گائے ہیں
آپ جماعتی لوگ تو جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے وہ غدار ہے و
الے نعرے بھی نہیں لگا سکتے اب ۔۔۔
اب آپ لوگ کوسا نیا چورن بیچے گے ؟
آپ کے خلیفہ کے سیکولر بننے کے ے بعد آپ نا تو سیکولر والا چورن بیچ سکتے ہیںنا امری
کہ غدار والا
آپ کا تو کاروبار ہی بند ہوگیا ج
ماعتی بیچاروں کی نا یہ دنیا رہی نا وہ دنیا
 
Advertisement
ویسے تو میں جن چند ایک سیکولر لوگوں کو جانتا ہوں ان کو تکفیری لوگوں کے مذھب کے قریب قرار دیا جا سکتا ہے لیکن خیر ، انفرادی بندوں کو چھوڑ کر سیکولر ازم پر ہی بات کر لیتے ہیں


اسلام میں جائز اور حرام کا تعین صرف الله کر سکتا ہے اس لیے اگر کوئی سیکولر ریاست ایسا قانون بنا دے جو الله کے حکم کے خلاف ہو اور کوئی اس قانون کو مان لے تو وہ سب کچھ ہو سکتا ہے مسلمان نہیں ہو سکتا
 
میں کسی سعودی کے کسی عمل کا ذمہ دار نہیں ہوں مگر اردوگان ہی وہ شخص ہے جس نے ترکی کے سیکولر ازم کو نکیل ڈالی ہے حجاب اور اذاں پر پابندی کو ختم کیا ہے اسلئے اسکی اسلام کے لئے خدمات پر کہیں سے پکڑ دھکڑ والے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ​




بھائی یہ پوسٹ کرنے سے پہلے
اپنے خلیفہ المسلمین جناب طیب اردگان کا تھوڑے دن
پہلے کا وہ بیاں ہی پڑھ لیتے جس میں وہ فرما رہے ہیں کے
سیکولر ازم ہی بہترین طرز حکومت ہے اور سیکولرازم اسلام سے متصادم نہیں ہے
ادھر آپ کا خلیفہ سیکولر بنا گیا ہے اور ادھر آپ سیکولرازم کے خلاف پوسٹیں لگا رہے ہیں
ویسے جیسے سعودی حکمرانوں نے
ڈونلڈ ٹرمپ کا استبال کی اہے اور اس کی شان میں قسدے گائے ہیں
آپ جماعتی لوگ تو جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے وہ غدار ہے و
الے نعرے بھی نہیں لگا سکتے اب ۔۔۔
اب آپ لوگ کوسا نیا چورن بیچے گے ؟
آپ کے خلیفہ کے سیکولر بننے کے ے بعد آپ نا تو سیکولر والا چورن بیچ سکتے ہیںنا امری
کہ غدار والا
آپ کا تو کاروبار ہی بند ہوگیا ج
ماعتی بیچاروں کی نا یہ دنیا رہی نا وہ دنیا
 
میں کسی سعودی کے کسی عمل کا ذمہ دار نہیں ہوں مگر اردوگان ہی وہ شخص ہے جس نے ترکی کے سیکولر ازم کو نکیل ڈالی ہے حجاب اور اذاں پر پابندی کو ختم کیا ہے اسلئے اسکی اسلام کے لئے خدمات پر کہیں سے پکڑ دھکڑ والے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ​
https://www.siasat.pk/forum/showthr...inst-Islam-quot-Erdogan&p=4368381#post4368381
غور سے پڑھ لو بھای جان آپ کے خلی
فہ صاحب کہ رہے ہیں کے ریاست کا سیکولر ہونا ضروری ہے
اب آپ کوئی اور ٹرک کی بتی ڈحونڈ لیے آپ کے خیلفہ تو سیکولر ہوگیا ہے
 


سیکولرزم اور لبرالزم اس بھنور کا نام ہے ، جس سے نکلنے کا راستہ ان بیچاروں کو نہیں آتا ، جب سے سیکولرز. لبرلزم اور کیمونزم کی ماں مری ہے ، یہ رونا پیٹنا ختم نہیں ہورہا ، اس بے دین نظریئے کے پیروکار بھی شرما رہے ہیں ،لیکن پاکستان کے کالے انگریزوں کو اب بھی سکون نہیں ، یہ بیچارے جائیں تو کہاں جائیں ، پاکستان کی اساس اسلام ہے اور رہے گی ، ستر سال میں جس نے بھی اس اساس سے کھیلنے کی کوشش کی وہ ختم ہو گئے ، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ہی مذہب کے بارے میں شرمندہ ہیں ،احساس کمتری کے مارے یہ چند گروہ کبھی بھارت ، کبھی یورپ ،کبھی امریکا کی طرف دیکھتے ہیں اور روس جو ان مائی باپ تھا ، خود سسکیاں لے رہا ہے اور پچھتا رہا ہے

اسلام پر اتنی تنقید اس حوالے سے مغرب نہیں کرتا جتنا درد ان کو ہے ، دنیا میں یہ چند نام نہاد مسلمان کا دعوی رکھنے والے لوگ ہیں جو اپنے مذہب اور دین پر تنقید کر کے نہ جانے کہاں سے صلہ پاتے ہیں ، آج تک کسی عیسائی ، یہودی ،ہندو کو اپنے مذہب پر تنقید کرتے نہیں دیکھا ، ان سے بات کر کے دیکھیں کیسے منہ بند کرتے ہیں ، یہ بد نصیب مسلمان ہیں جو ان کا کردار ادا کرتے ہوئے شرمندگی محسوس نہیں کرتے

چودھری نثار ہو یا کوئی اور ، اس سے فرق نہیں پڑتا ، ان کو تنقید کا ایک بہانہ چاہئے تا کہ ان کے درد کی شدت کم ہو سکے

​
 


سیکولرزم اور لبرالزم اس بھنور کا نام ہے ، جس سے نکلنے کا راستہ ان بیچاروں کو نہیں آتا ، جب سے سیکولرز. لبرلزم اور کیمونزم کی ماں مری ہے ، یہ رونا پیٹنا ختم نہیں ہورہا ، اس بے دین نظریئے کے پیروکار بھی شرما رہے ہیں ،لیکن پاکستان کے کالے انگریزوں کو اب بھی سکون نہیں ، یہ بیچارے جائیں تو کہاں جائیں ،
پاکستان کی اساس اسلام ہے اور رہے گی ، ستر سال میں جس نے بھی اس اساس سے کھیلنے کی کوشش کی وہ ختم ہو گئے ، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ہی مذہب کے بارے میں شرمندہ ہیں ،احساس کمتری کے مارے یہ چند گروہ کبھی بھارت ، کبھی یورپ ،کبھی امریکا کی طرف دیکھتے ہیں اور روس جو ان مائی باپ تھا ، خود سسکیاں لے رہا ہے اور پچھتا رہا ہے

اسلام پر اتنی تنقید اس حوالے سے مغرب نہیں کرتا جتنا درد ان کو ہے ، دنیا میں یہ چند نام نہاد مسلمان کا دعوی رکھنے والے لوگ ہیں جو اپنے مذہب اور دین پر تنقید کر کے نہ جانے کہاں سے صلہ پاتے ہیں ، آج تک کسی عیسائی ، یہودی ،ہندو کو اپنے مذہب پر تنقید کرتے نہیں دیکھا ، ان سے بات کر کے دیکھیں کیسے منہ بند کرتے ہیں ، یہ بد نصیب مسلمان ہیں جو ان کا کردار ادا کرتے ہوئے شرمندگی محسوس نہیں کرتے

چودھری نثار ہو یا کوئی اور ، اس سے فرق نہیں پڑتا ، ان کو تنقید کا ایک بہانہ چاہئے تا کہ ان کے درد کی شدت کم ہو سکے

​

شاید اسی لیے جماعت اسلامی ختم ہوگئی
اس بار تو سنا ہے کے در میں جو ایک سیٹ ملتی تھی اس سے بھی جائے گے
ویسے چودھری بھائی
جب بے نظیر پلی بار حکومت میں آئی تھی تو یسے
ماعت اسلامی اور مولویوں نے فوجیوں کے کہنے پر بے نظیر کے
خلاف فتوئے دیَ تھے اور ان کی حکمرانی کو غیر اسلامی کہا تھا
لیکن دیکھے عوام نے کیسے تمام مولویوں کی چھترول کی
اور دو دفعہ ان کا انتکابات جتوائے
او آج بھی سیکولر پارٹیاں پاکستان میں مزہبی پارٹیون سے زیادہ مقبول ہیں
ویسےچوھدری بھاءی اب تو آ
پ کا خلیفہ اردگان بھی سیکولر ہوگیا ہےاور اس
نے اعلان یا ہے ہے کے سیکولر ازم ہی حکومت کے لیے بہترین ہے
اب تو آپ سیکولرازم کو برا بھلا کہنا بند کردیں
یا پھر اپنے خلیفہ اردگان وک خلافت سے اتار کر کوءی نئی ٹرک کی بتی تلاش کرلیں