خیبر پختون خوا میں ہر ماہ کا چاند دیکھنے کی مستحکم روایت موجود ہے۔یہاں کے مختلف دیہات میں لوگوں نے چاند دیکھنے کے لیے افق پر مقامات مخصوص کیے ہیں جہاں سے وہ ہر مہینے نیا چاند دیکھ لیتے ہیں۔۔ اس صوبے کے دیہات کی خواتین قمری تاریخ کے مطابق نظام زندگی چلاتی ہیں۔ یہاں کے لوگ قمری مہینے کے آخری دنوں میں صبح کے وقت چاند کی پوزیشن دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ اب نیا چاند کب نکلے گا۔
دیگر مہینوں کے بر عکس رمضان اور عید کی اہمیت اس لیے ہے کہ ان دونوں مہینوں کا آغاز عبادات سے ہوتا ہے۔اور ان دونوں دنوں میں ذرا سی غلطی عبادات کو غارت کر سکتی ہے۔ جب کہ باقی مہینوں میں ایسی بات نہیں ہوتی۔
چاند دیکھنے سے متعلق اکثر ادارے زمیں کو سطح سمندر کے برابر تصور کر کے دیکھتے ہیں جبکہ کے پی کے میں دنیا کے بلند ترین مقامات شامل ہیں۔ دوبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارات ہیں اور بلند ترین عمارت برج الخلیفہ میں سحری اور افطاری کے لیے تین زون قائم ہیں۔یعنی ایک ہی زمیں پر موجود ایک ہی بلڈنگ میں لوگوں کی سحری اور افطاری کے لیے تین مختلف اوقات مقرر ہیں۔نچھلی منزلوں میں شام گہری ہو جاتی ہے لیکن آخری منزلوں پر سورج چمک رہا ہوتا ہے۔کیا بلند ترین مقامات سے چاند دیکھنے کے امکانات زیادہ نہیں ہو سکتے۔ کیوں کہ ان مقامات سے افق زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک نظر آتا ہے ۔
کے پی کے کے لوگ گزشتہ دس پندرہ سالوں سے نہیں بلکہ ایک سو پچاس سالوں سے مسجد قاسم علی خان(اور اس سے پہلے رجڑ چارسدہ کی مسجد) کے اعلان پر رمضان اور عید مناتے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کو بہت بعد کی چیز ہے۔اب جو لوگ خود اپنی آنکھوں سے چاند دیکھیں اور اگلے دن عید یا روزہ نہ کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔
ماہریں فلکیات کے مطابق کم عمر ترین چاند دیکھنے کا ریکارڈ ساڑھے تیرہ گھنٹوں کا ہے۔اور ماہریں فلکیات بھی حتمی موقف پیش کرنے کی بجائے امکانات کی بات کرتے ہیں(چاند نظر آنے یا نہ آنے کا امکان ہے)
اس سال عید کے موقع پر ایک بار پھر عید کا تنازعہ پیش آیا۔اس موقع پر مرکزی رویت ہلال کو موقف تھا کہ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔اگر ایسا ہی تھا،تو کمیٹی کے اجلاس کا تکلف کیوں کیا گیا۔
اور سب سے اہم بات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کب اور کیوں بنی اور اس کمیٹی کا ایجنڈا کیا تھا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج بھی اسی ایجنڈے پر کارفرما ہے۔
mufti sahib ko bi chae ky apni team ko ly ker peshawar chaly jye aor khud un ky sath baith ker chand daikh lia kary ta ky un ko vi koe shikwa na ho aor fir khud mufti sahib bi apni ankhon sy chand daikh lia kary