روہنگیا مسلمانوں کے بچاؤ کے لیے امدادی بحری جہاز روانہ

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
حالات حاضرہ

روہنگیا مسلمانوں کے بچاؤ کے لیے امدادی بحری جہاز روانہ

روہنگیا افراد کے بچاؤ کے لیے ایک امدادی بحری جہاز میانمار کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر میانمار میں باردوی سرنگوں کی زد میں آ کر متعدد روہنگیا بچے اور خواتین زخمی ہو گئے ہیں

18632530_303.jpg


بحیرہ روم میں دس لاکھ سے زائد تارکین وطن کی جانیں بچانے والے ایک بحری جہاز کو میانمار سے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ امدادی بحری جہاز مالٹا میں بیس کیمپ بنانے والی امدادی تنظیم ’ایم او اے ایس‘ کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔ ایم او اے ایس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنا بحیرہ روم کا آپریشن معطل کر دیا ہے اور اب اسے ایشیا میں شروع کیا جا رہا ہے۔

بے وطن روہنگیا مسلمان کہاں جائیں؟


اس بیان سے پہلے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ روہنگیا افراد کی مدد کرے۔
بیان کے مطابق بحری جہاز بنگلہ دیش اور میانمار کے اس ساحلی علاقے میں اپنی سرگرمیاں شروع کرے گا، جہاں ہزاروں روہنگیا کمزور کشتیوں پر سوار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔
دریں اثناء پاکستان کی وزارت خارجہ نے میانمار کی روہنگیا اقلیت کے خلاف ہونے والے ظلم و تشدد پر ’گہرے دکھ‘ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ’تشدد کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں‘۔ تفصیلات فراہم کیے بغیر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتا رہے گا۔
دوسری جانب انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹینو مارسوڈی نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اور اس ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے میانمار حکومت پر راکھین ریاست میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انڈونیشیا نے انسانی بحران کے خاتمے کے لیے ایک پانچ نکاتی ایجنڈا بھی میانمار کے حوالے کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے سرحدی حکام کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر آنے والے دو روہنگیا بچے سرحدی علاقے میں بچھی ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک بچے کی ٹانگ بالکل ہی اس کے جسم سے الگ ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں پیر کے روز بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک خاتون کی ٹانگ کٹ گئی تھی۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایسے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحدی علاقے میں جان بوجھ کر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ ترک کے وزیر خارجہ بھی بدھ کے روز بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں تاکہ میانمار میں جاری لڑائی اور روہنگیا مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔
Source: http://www.dw.com/ur/روہنگیا-مسلمانوں-کے-بچاؤ-کے-لیے-امدادی-بحری-جہاز-روانہ/a-40363658
 
Last edited by a moderator:

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
اس تھریڈ کا اصل ٹائٹل تھا کے لاکھ لعنت مسلم امہ پر
کافر ہی سامنے اے مدد کے لئے
جب کے باقی سارے بیانات دییتے رہے
لعنتی ایکٹر

 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
In muslim hukmarano ko Mohammad Bin qasim ke he kahani sunaa do k wo kiu aaya tha Barr e Sagheer mein,, Aaj k dour mein janab sirf aik he qol mashoor hai "YA SHAIKH APNI APNI WAIKH"bus sab muslims hukmaran issi per amal peraa hein,,
 

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
What Myanmar is doing different, when Big Muslim countries are killing other Muslim! They are killing Rohingya Muslim rebels. Saudi is busy in killing Yemni Muslim rebels. Iran is busy in killing Syrian Muslim rebels. Pakistan is busy in killing TTP Muslim rebels. Turkey is busy killing Kurd Muslim rebels.
 

Bazegar

Councller (250+ posts)
جب ہم مسلمان ہی ایک دوسرے کے دشمن ہیں تو دوسروں سے اچھائی کی امید رکھنا بے کار ھے ۔۔۔۔
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
jin kay zameer baygharat ho giay hun corruption main hath lithray hun jo subha sham rang raliyan un kay andar say esi kon c ghariat jaga rhay ho k wo rohngya kay musliman kay maddad karain ..ghairat eman un ki jagaiee jati hay jo ghariat mand hun