Advertisement

روک سکو توروک لو تبدیلی آئی رے منصور آفاق

فلم کے سین میں فلم بین داخل ہو گئے۔بوٹوں کے تسمے کھلے اور غیر پسندیدہ کرداروں کے چہروں پر اپنے نشان بنانے لگے۔بیک گراونڈ میوزک کے طور پر شعلہ بیاں مقرروں کی تقریریں بجنے لگیں ۔نون کے شاٹ میں سپریم کی جیپ دوڑنے لگی ۔بینروں پر ٹائروں کے نقش اجاگر ہونے لگے۔اور پھر معاملہ الٹ گیا، اسکرین سے دیکھنے والوں کے ساتھ کردار بھی باہر نکل آئے۔ دھرنے کے سین سے ایک تیز رفتار کنٹینرنکلا اور سینما ہال کی دیوار گراتا ہوا سڑک پر دوڑنے لگا۔اس کے پیچھے پولیس کی گاڑیوں کے ہوٹر شور مچانے لگے۔

Mansoor-afaq-284x160.jpg


شہر کی پولیس ،اسکرین سے نکلتی ہوئی کاروں کو حیرت سے دیکھنے لگی ۔وائرلس پر ان سے ان کی شناخت پوچھی جانے لگی۔ کنٹینراڑنے لگا۔اُس کی رفتاردس ہزار کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ گئی ۔وہ کنٹینرہر گھر کے ٹیلی ویژن سے گزرتا ہوا وہاں پہنچ گیا جہاں قومی اسمبلی کے عجائب گھر میں سجے ہوئے پہاڑوں میں پڑتی ہوئی دراڑوں کو دھاگوں سے جوڑا جارہا تھا۔

یعنی خواب اور حقیقت آپس میں گڈمڈ ہو چکے ہیں ۔جیل اور جاتی عمرہ کی دیواریں ایک دوسرے میں پیوست ہو چکی ہیں ۔گڑھی خدا بخش کی دیواریں بھی دوڑتی چلی آرہی ہیں ۔بہت جلد ساری دیواریں آپس میں مل جل کر رہنے لگیں گی ۔جاتی عمرہ اور گڑھی خدا بخش کے سوداگرآکشن ہائوس میں موجود ہیں ۔۔ایک سوالیہ سلوگن بھی دیواروں پر ابھررہا ہے ’’کیا سودےبازی کے بعد پھر لوٹ ۔۔لمبی لوٹ ؟‘‘۔


فلم کی رفتار بہت تیز ہے ۔ڈائریکٹر تجریدیت کی طرف مائل ہے ۔کہیں علامت کھل رہی ہے ،بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے جہاز پرواز کررہے ہیں اور کہیں شاٹس ابھی مفہوم کی تلاش میں ہیں ۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار جاری ہے۔اپیل کا حق ایئر پورٹس پرای سی ایل کا بورڈ اٹھانےوالوں کو بھی ہے ۔۔ہر جگہ الجھائو ہے ۔کوئی منظر بھی واضح نہیں ۔وہی چور بھی ہے جوصاحبِ عزو جاہ ہے۔جہاں جنگ جاری ہے وہیں مذاکرات بھی ہورہے ہیں۔جن کا فیصلے سے کوئی تعلق نہیں وہیں فیصلہ ہے ہی انہی کا ۔عدلیہ بول بھی رہی ہے اور خاموش بھی ہے ۔حکومت نے کانوں میں ہینڈ زفری لگائے ہوئے ہیں اورباہر کی آوازیں سن بھی رہی ہے ۔

کیا واقعی شریف فیملی کی سیاست ختم ہو چکی ہے ؟۔ کیا زرداری خاندان اب اقتدار میں نہیں آئے گا؟کیا واقعی بلاول بھٹو اور مریم نواز کھیلے بغیر اپنی باری لے بھی چکے ہیں؟کیا واقعی غیر ملکیبینکوں میں پڑی ہوئی دولت دونوں کےمستقبل کودیمک کی طرح چاٹ گئی ہے؟کیسا الجھائو ہے کہ ہرسوال کا جواب ’’ہاں ‘‘ میں بھی ہے اور ’’ نہیں ‘‘ میں بھی ۔

ہر طرف ایک گورکھ دھندے کا پھیلائو ہے ۔بارکونسلوں میں جہاں جانے والے کی الوداعی تقریبات شروع ہیں وہیں آنے والے کے استقبال کےلئے جھنڈیاں بھی لگ رہی ہیں ۔کہیں دامن کی دھجیوں سے بنی ہوئی جھنڈیاں ، کہیں شوخ و شنگ رنگوں سے مہکتی ہوئی جھنڈیاں ۔کچھ جھنڈیاں ایسی بھی ہیں جن سے سراپا سوال آنکھیں لپک رہی ہیں ۔تبدیلی کے پس منظر میں جھانکتی ہوئی یہ آنکھیں پوچھتی ہے ۔کیا اب بھی انصاف کے ڈیم تعمیر ہونگے ۔کیا اب بھی عدالت بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گی ۔انصاف کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی آئے گی یا نہیں ۔مجھے اِن آنکھوں میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی آنکھیں بھی دکھائی دے رہی ہیں ۔دونوں میں بڑادکھ ہے ۔دونوں کا رنگ اڑنے سے پیشتر ہی زرد ہو چکا ہے ۔بے شک رنگ بہتر کرنے والی ادوایات باہر سے منگوائی جا سکتی ہیں مگر فرشتوں نے نئی لیڈر شپ کی تلاش شروع کردی ہے ۔دیکھئے قرہ ِفال کس کے نام نکلتا ہے ۔

جی ہاں ! یہ سوال بھی پیدا ہو چکا ہے کہ عمران خان کے بعد کون ہوگا ۔اس قوم کا رہبر و رہنما ۔لیڈر کی تلاش کےلئے پانچ سال کوئی وقت ہی نہیں ہے ۔یہ بہت ضروری ہے وگرنہ قحط الرجال کے اِس عالم میں پھر کسی طالع آزما کو اقتدار پر قبضہ کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔کہتے ہیں خالی مکانوں پر آسیب بسیرا کرنے لگتے ہیں ۔سچ مچ ملک خدا داد میں لیڈر شپ کا ہولناک قحط پڑا ہوا ہے ۔عمران خان کے بعد کوئی دکھائی ہی نہیں دیتا ۔ نئی لیڈر شپ کہاں سے آئے گی ۔بلدیاتی اداروں کی بہتر کارکردگی سے جنم لے سکتی ہے مگر انہیں گذشتہ حکومت مردہ کرگئی ہے۔صرف اتنی سی حوصلہ افزا بات ہے کہ یہ مردہ ابھی مردار میں نہیں بدلا ،سو ان میں پھر سے روح پھونکی جا سکتی ہے ۔

وہی روح جو پرویز مشرف نے بلدیات کے سینے میں پھونک دی تھی مگر پرویز مشرف نے این آر او کر لیا تھا۔این آر او وہ عفریت ہےجو سب کچھ ہڑپ کر جاتا ہے ۔مجھے عمران خان سے ایسی غلطی کی توقع نہیں ۔چاہے بلاول بھٹو بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کرے ۔جتنے حملے اُس کے جی میںآئے کرے ۔غزنوی یا غوری جب حملہ آور ہوتے تھے تو ان کے ساتھ ہزاروں جانثار ہوتے تھے ۔ بلاول بھٹو جب چڑھائی کرے گا تو اُس کے ساتھ جتنے لوگ ہونگے انہیں انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے ۔ہاں اگر اندرون ِ سندھ سے حکومتِ سندھ کے خرچے پر دوچار سو ویگنیں بھر لائے تو وہ دوسری بات ہے ۔

حکومتِ سندھ کی فلم فلاپ ہونے والی ہے ۔نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب حکومتیں کتنی دیر چل سکتی ہیں ۔میں گورنر راج کے قدموں کی چاپ سن رہا ہوں ۔مگر یہ چاپ کسی اونچی ایڑی والے سینڈلوں کی ہے ۔کیا کہیں فاطمہ بھٹو کو تو سندھ کا گورنر نہیں لگا یا جارہا۔روک سکو توروک لو تبدیلی آئی رے۔


https://jang.com.pk/news/597987-new-leadership-or-governor-rule-in-sindh​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
imran khan se jo jo umeed nae thi wohi kuch kr rha hai ji. so ab lagta hai sab umeeden ulti paren gi jitni reh gyi hain
 
جی ہاں ! یہ سوال بھی پیدا ہو چکا ہے کہ عمران خان کے بعد کون ہوگا

I said the same thing a while back and the moment I posted this thread, the PTI self-proclaimed intellectuals 'bombarded' me with their invective comments and labelled me with the tags of 'stupid, unwise and non-sense'.
 
Don't try to 'CREATE' new 'LEADERS'...

Instead

Create new NATION....

No leader can change the fate of a CORRUPT nation...it's only when people themselves will become 'obedient' to ALLAH the Almighty, that the country would be able to stand on its own footings.

Finding for a new leader is no solution at all to the downfall of PAKISTAN as a nation.