- Joined
- Jun 13, 2015
- Posts
- 15,129
- Reaction score
- 52,625
- Points
- 113
آج دوسرا ہفتہ ختم ہونے کو ہے پنجاب کے اکثر شہروں پر سموگ کا راج ہے ۔۔۔۔سانس لینا دشوار ہوا ہوا ہے ،،دھویئں نے دھوپ کو آسمان پر روک رکھا ہے ایسا مصنوئی ماحول کب تک برداشت ہو سکتا ہے؟
ربیع کا سیزن عروج پر ہے ،،چاول کی فصل کھڑی ہے اور نہروں میں پانی نہیں ۔۔۔تاریخ میں پہلی دفعہ سردیوں کے آغاز سے پہلے ہی نہری پانی بند ہے اور "ارسا "کا کہنا ہے کہ خشک سالی سیزن کی وجہ سے پنجاب یا سندھ کسی ایک صوبے کو نہری پانی کی ترسیل روکنا پڑے گی۔۔۔دو ہزار تیرہ میں روشن پاکستان کا نعرہ لیکر آنے والی ن لیگ نے معاشی اور اقتصادی بحران کے ساتھ ساتھ اپنی بے ہنگم پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ماحولیاتی بحران میں بھی مبتلا کر دیا ہے
شہباز شریف اور انکی جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے پالیسی نے پاکستان کے زرخیز ترین خطے کو برباد کر کہ رکھ دیا ہے ۔نہ جانے حضرت کیوں چاہتے ہیں کہ پنجاب ایک بنجر علاقے میں تبدیل ہو جائے ،،،تبھی تو پنجاب کے ڈیری سینٹر (ساہیوال) کے بیچ و بیچ کوئلے کا پلانٹ لگا دیا ،،باغوں کے شہر (لاہور) کو نیلی پیلی نارنجی ٹرانسپورٹ کے شہر میں تبدیل کر دیا۔۔۔پنجاب تو پنجاب آجکل تو اسلام آباد سے بھی سی ڈی اے کی طرف سے مسلسل درختوں کی کٹائی کی خبریں آ رہی ہیں پوٹوہار کا علاقہ بے اعتبار موسم کیلیے مشہور تھا ،یعنی بارش ہونا معمول کی بات تھی
،،کب دھوپ کب بارش کوئی پتہ نہیں اب کئی کئی دن گزر جاتے ہیں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارشیں نہیں ہوتیں۔۔۔یہ بھی تو دہشتگردی ہے کہ آپ اللہ کی طرف سے دیے گئے ایک اچھے خاصے خوبصورت علاقے کو سیمنٹ اور سریے کے ویران شہر میں بدل دیں۔۔۔
کراچی میں اسی سیمنٹ سریے نے ہیٹ سٹروک والی تباہی مچائی ہے ،،،لاہور اور گردو نواح میں درختوں کی یہ کمی سموگ کا باعث بن رہی ہے ،،اب دیکھئے اسلام آباد کے حصے میں کونسا عذاب آتا ہے؟پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے اور دنیا کے دیگر ممالک ان تبدیلوں سے نبرد آزما ہونے کیلیے ماحول دوست پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں ۔۔سو سو سال کے پلان ترتیب دیے جا رہے ہیں حالانکہ جس قدر گلوبل وارمنگ کا اثر پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں اور ہو۔۔
حال ہی میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک ریسرچ کے مطابق پاکستان کے گلئیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔۔۔۔ زیر زمین پانی کی سطح مسلسل نیچے ہو رہی ہے پانچ دریاوں کی سرزمین میں اکثر شہروں کا یہ حال ہے کہ موٹر کیلیے بور کرواو تو زیر زمین پانی ہی نہیں ہوتا اور جو پانی ہے وہ بھی کتنا پینے کے قابل ہے ہم سب کو معلوم ہے ۔۔ساٹھ فیصد آرسینک زدہ پانی۔۔۔۔۔لیکن پاکستان میں کسی حکومتی شخص کو اس بات کی فکر ہی نہیں ہے۔۔۔ بس اخبار میں خبر چھاپ دیتے ہیں سموگ سے کیلیے شہری فلاں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔۔۔۔
اشتہار چلا دیتے ہیں اور اپنے فرض سے فارغ ہو جاتے ہیں ،،،ارے بھئی شہری تو احتیاط کر لیں گے لیکن یہ ماحولیاتی آلودگی کو لیکر کچھ فرض آپکا بھی ہے یا نہیں ؟ساری کی ساری حکومت کا ایک پیر لندن میں اور ایک پاکستان میں ہے ۔۔۔سمجھ نہیں آتا ایسے حالات میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ان ماحولیاتی مسائل کی فکر کون کرے گا؟کیا کوئی ہے جسے اس بات کی تشویش ہو کہ ہم اپنی نسلوں کیلیے ایک ایسا پاکستان چھوڑ رہے ہیں جہاں کی فضا آلودہ ،،پانی زہریلا اور ماحول مصنوئی ہے ؟
دو ہزار اٹھارہ میں اگر تحریک انصاف کی حکومت آئے تو اسے آتے ہی اس ملک میں "ماحولیاتی ایمرجینسی " نافذ کرنی چاہیے اور بلین ٹری سونامی کی طرز پر پورے ملک میں ہنگامی منصوبے شروع کرنے ہوں گے تا کہ شریفین کے روشن پاکستان کو دوبارہ سے رہنے کے
قابل بنایا جائے ،،،ایک ایسا پاکستان جہاں چار موسم آتے تھے ،،،جہاں برسات میں بارشیں ہوتی تھیں ،،بہار میں پھول گرتے تھے ،،گرمی کے بعد سردی بھی آتی تھی اور دھوئیں کے بجائے دھند ہوا کرتی تھی۔۔۔۔۔

Last edited by a moderator: