Advertisement

روس نے حلب پر پھر بمباری شروع کر دی

_91771432_mediaitem91771429.jpg

خیال کیا جا رہا ہے کہ چند ہی ماہ میں مشرقی حلب مکمل طور ہر تباہ ہو جائے گا

روسی طیاروں نے شامی شہر حلب میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بمباری شروع کر دی ہے جسے کئی روز کی شدید ترین بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بمباری سے بچوں سمیت کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

بمباری کی اس تازہ لہر کے دوران شامی حکومت کے کہنے پر ایک عارضی وقفہ دیا گیا ہے تاکہ عام شہری حلب سے نکل جائیں۔

گذشتہ ماہ روس اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدے ٹوٹ جانے کے بعد حلب پر متعدد بار فضائی حملے کیے جا چکے ہیں۔

یہ بمباری ایک ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب روسی صدر ولادی میر پوتن نے حال ہی میں فرانس کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

فرانس میں صدارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر فرانسوا اولاند اور ولادی میر پوتن کی سے اس ماہ کے آخر میں ملاقات طے تھی تاہم جب فرانس نے کہا کہ اس ملاقات میں صرف شام کے مسئلے پر بات ہو گی تو یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

پیر کے روز فرانسیسی صدر نے عندیہ دیا تھا کہ شام میں بمباری کی پاداش میں روسی حکام کو جنگی جرائم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر منگل کو برطانوی وزیرِ خارجہ نے بھی کہا تھا کہ شام کی وجہ سے روس عالمی برادری میں تنہا ہو سکتا ہے۔

روس نے کئی بار عام شہریوں کی نشانہ بنانے کے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شام میں صرف دہشت گردوں پر حملے کر رہا ہے۔
_91771717_035813683-1.jpg

شامی خانہ جنگی میں بچوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے


_91760599_035763856-1.jpg

شامی حکومتی فوج روسی بمباری کی آڑ میں پیش رفت کر رہی ہےبرطانیہ میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ہونے والی بمباری میں کم از کم 25 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ روسی فوج نے بنکر بسٹر بم یعنی حفاظتی مورچوں کو تباہ کرنے والے بم استعمال کیے ہیں۔

امدادی تنظیم ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ شہر میں اب صرف 11 کارآمد ایمبیولنسیں بچی ہیں کیونکہ پانچ حالیہ بمباری میں تباہ ہو گئیں جب کہ آٹھ کو ٹھیک کرنے کے لیے اہم پرزے دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب شامی حکومتی ذرائع ابلاغ نے باغیوں کی طرف سے مغربی حلب میں حملوں کی اطلاعات دی ہیں جن کے مطابق چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ نے بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے تاہم حالیہ مہینوں میں اسے متعدد مقامات پر شکست کا سامنا کرنا
پڑا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران حلب کے محصور شہر پر روس اور شامی افواج کی بمباری کی وجہ سے 400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حلب میں تقریباً پونے تین لاکھ عام شہری ابھی بھی مقیم ہیں اور یہ شہر مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/world-37627408
​
 
Advertisement
Russia is supporting the legal government which has got international recognition under un charter and Russia has really demaged and pushed back isis piggs, it is false propoganda of bbc
 
Advertisement
ڈیل یہی تھی کہ روس بمباری کرتا رہے گا، اور امریکہ زبانی جمع خرچ میں لگا رہے گا۔
چنانچہ دونوں اپنی اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ روس شامی شہریوں کے چیتھڑے اڑا رہا ہے، جبکہ
امریکہ نے روس کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔۔
ویسے ان مذاق رات کا وہی حشر ہو گا جو پچھلے کا ہوا، لیکن اگر کامیاب ہو بھی گئے، تو اس میں سارا فائدہ ظالم بشار الاسد کو دیا جائے گا۔ کیونکہ بشار الاسد کے پیچھے ایران ہے، جس کی امریکہ سے بڑی سخت دشمنی چل رہی ہے۔
 
اس بمباری سے بچوں سمیت کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
خدا امریکی اور روسی ایرانی ظلم سے شامی مسلمانوں کو نجات عطا فرمائے۔
 
Advertisement
Russia is helping Syrian aND killing terrorists who are supported and salaried paid by countries who are backed by isreal