فن مصطلح میں روایاتِ حدیث کی صحت کا معیار اور بعض شبہات کا ازالہ
ہم اس مضمون میںفن درایتیعنی علم مصطلح الحدیث کی روشنی میں حدیث کی صحت کے معیار کا اجمالی جائزہ لیں گے اور اسی تناظر میں صحیح حدیث کی تعریف اور اس کی شرائط کو اختصار کے ساتھ بیان کیا جائے گا اور پھر مضمون کے اختتام میں حدیث کے معیار صحت سے متعلق بعض شکوک و شبہات کا بھی مدلل ازالہ کیا جائے گا۔قبل اس کے کہ ہم اصل موضوع کی طرف آئیں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ فن مصطلح الحدیث اور علم رجال کے تعارف کو قارئین کی خدمت میں اختصار کیساتھ پیش کردیا جائے۔
فن مصطلح الحدیث کی تعریف :۔ مصطلح الحدیث ایسے قواعد اور ضوابط کے جاننے کا علم ھے جن کے ذریعے سند اور متن کے ان احوال و امور کا علم ہوسکے جنکی بنیاد پر حدیث کے مقبول یا مردود ہونے کا فیصلہ کیاجاتا ھے ۔ واضح رہے کہ محدثین اور محققین کے نزدیک فن مصطلح الحدیث کو علوم حدیث و اصول حدیث اور علم درایت کے نام سے بھی جاناجاتا ھے ۔
علوم حدیث کی اقسام اور فن مصطلح الحدیث کا اجمالی جائزہ :۔ علماء فن مصطلح نے ان علوم حدیث کی تعداد کو باقاعدہ شمار بھی کیا ھے ان علوم حدیث میں روایت اور درایت کے تمام بنیادی قواعد اور ضوابط شامل ہیں جنکی کامل معرفت حاصل کیئے بغیر کسی بھی روایت کے صحیح یا ضعیف ہونے کا ہرگز تعین نہیں کیاجاسکتا۔چنانچہ علوم حدیث کی تعداد کی بابت حافظ ابن الملقن سے منقول ھیکہ یہ علوم و اصول دو سو 200 سے زائد ہیں، مشہور محدثین اور محققین میں سے امام حاکم نے پچاس 50، امام نووی اور ابن الصلاح نے پینسٹھ 65، علامہ سیوطی نے ترانوے 93، ذکر کیئے ہیں ۔ جبکہ حافظ ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے صرف حدیث ضعیف کے تحت 49 علوم، اور علامہ مناوی نے عقلا 129 اقسام کا ذکر کیا ھے ۔ اس اختلاف تعداد کیوجہ تحریر و تحقیق میں تفصیل اور اختصار ھے کہ بعض حضرات نے بہت سے علوم کو ضمنی طور پر بیان کیا ھے اور بعض نے مستقل علوم و فنون کی حیثیت سے شمار اور ذکر کیا ھے ۔
فن مصطلح میں روایت کی صحت کا معیار :۔ فن مصطلح میں علوم حدیث کی مجموعی تعداد کو بنیادی طور پر دو علوم میں منقسم کیاجاتا ھے ۔ علوم حدیث کی یہ دونوں اقسام ہی در حقیقت حدیث کو پرکھنے کا اصلی معیار ہیں کیونکہ علوم حدیث کی تمام انواع اور اقسام بہرحال ان دو علوم سے ہی تعلق رکھتی ہیں ۔ ان دو علوم میں سے ایک کو علم روایت اور دوسرے کو علم درایت کے نام سے تعبیر کیاجاتا ھے ۔ علم روایت کا تعلق اسناد سے ہوتا ھے جبکہ علم درایت کا دائرہ کلام کافی وسیع ھے کیونکہ علم درایت میں مقبول اور مردود ہونے کے اعتبار سے سند اور متن کو ہر زاویہ نگاہ سے موضوع سخن بنایاجاتا ھے ۔
علم رجال کا مختصر تعارف :۔ علم رجال کا تعلق علم روایت سے ھے ، علم رجال کا براہ راست تعلق روایت کی سند سے ہوتا ھے کیونکہ علم رجال کے ذریعہ سند کے تمام راویوں کے حالات معلوم کیئے جاتے ہیں اور پھر فن جرح و تعدیل کے اصول و قواعد کے مطابق راویوں کے اعتبار اور عدم اعتبار کا فیصلہ کیاجاتا ھے ۔
صحیح حدیث کی تعریف :۔ فن مصطلح الحدیث کے مختصر تعارف اور حدیث کے معیار صحت کو بیان کرنے کے بعد اب آتے ہیں صحیح حدیث کی تعریف کی طرف تاکہ قارئین بھی صحیح حدیث کی تعریف کو معیار صحت کے تناظر میں بھی پرکھ سکیں ۔الدكتور محمود الطحان فن اصول حدیث کے میدان میں مشہور مصنف اور محقق کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔ شیخ کی فنی منزلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ھے کہ ان کی کتاب " تیسیر مصطلح الحدیث " بعض مدارس عربیہ میں داخل نصاب ھے ۔شیخ محمود الطحان حدیث صحیح کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔
الصحیح :لغة ضد السقيم : اصطلاحا : ما اتصل سنده بنقل العدل الضابط عن مثله ألي منتهاه من غير شذوذ و لا علة ۔صحیح لغوی لحاظ سے بیمار کی ضد ھے، جو کہ ضعف پر دلالت کرتا ھے اور اصطلاح فن میں صحیح اس حدیث کو کہتے ہیں جو شروع سے آخر تک عادل اور ثقہ راویوں کے ذریعہ متصل سند کیساتھ مروی ہو اور ہر قسم کے شذوذ اور علل سے خالی ہو ۔ تیسیر مصطلح الحدیث // صفحہ 33// طبعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۔
صحیح حدیث کی شرائط اور ان کی وضاحت :ھم نے جو صحیح حدیث کی تعریف اوپر بیان کری ھے اس تعریف کا حاصل یہ ھے کہ روایت کی صحت کے لیئے پانچ شرائط لازمی ہیں جن کو وضاحت کے ساتھ یہاں بیان کیاجارہا ھے ۔
۔1 ۔ اول :عدالت رواة ۔ یعنی سند کے تمام راویوں کا مسلمان، عاقل اور بالغ ہونے کے ساتھ ساتھ باکردار ہونا ۔
۔2۔ دوئم : ضبط رواة۔ یعنی سند کے تمام راویوں کا روایت کو حاصل کرنے کے بعد روایت کو محفوظ رکھنے کا اہتمام کرنا ۔ اب یہ اہتمام چاھے حافظہ کے ذریعہ ہو یا بذریعہ تحریر ، بہرحال روایت کو محفوظ رکھنے کا اہتمام لازمی ھے۔
۔3 ۔ سوئم : اتصال سند ۔یعنی سند کے کسی حصہ میں انقطاع نہ ہو کسی بھی حصہ سے کوئی راوی ساقط نہ ہو ۔ مطلب یہ ھیکہ سند کے شروع سے آخر تک ہر راوی کا اپنے سے اوپر والے راوی سے براہ راست روایت کرنا بھی روایت کی صحت کے لیئے ضروری ھے ۔
۔4 ۔ عدم شذوذ ۔یعنی ثقہ راوی اپنے سے زیادہ ثقہ راوی کی مخالفت نہ کرتا ہو ۔ گویا روایت کی صحت کے لیئے یہ بھی ضروری ھے کہ سند کا کوئی ثقہ راوی اس روایت کو اپنے سے زیادہ ثقہ راوی کے خلاف روایت نہ کررہا ہو ۔
۔5 ۔ پنجم : عدم علل ۔یعنی ظاہری صحت کے ساتھ ساتھ روایت کی سند اور متن ایسے مخفی اور باطنی عیوب سے بھی خالی ہوں کہ جو عیوب روایت کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہوں ۔
ضروری وضاحت :۔ روایت کی صحت کے لیئے جن شرائط کا تحقق لازمی ھے ان شرائط کی وضاحت کے بعد ھم یہاں یہ بھی بیان کرتے چلیں کہ " علل " یعنی اسناد اور متن کے مخفی عیوب کے موضوع پر محدثین نے باقاعدہ کتب لکھی ہیں جنمیں امام دار قطنی اور حافظ ابو حاتم رازی کی کتاب العلل قابل ذکر ہیں ۔ اس کے علاوہ فن مصطلح یعنی درایت کی کتب میں بھی ان علل پر کافی شرح و بسط کے ساتھ بحث کی گئی ھے جن کی تفصیل کا یہاں موقعہ نہیں البتہ یہ واضح رہے کہ ان علل اور عیوب میں یہ علت سرفہرست ھے کہروایت کا ثابت شدہ متن تاریخی حقائق سنت متواترہ اور قرآن کریم کے خلاف نہ ہو ۔
حدیث کے معیار صحت پر بعض شبہات کا ازالہ :۔ صحیح حدیث کی جو شرائط اور جامع و مانع تعریف گذشتہ مضمون میں وضاحت کیساتھ بیان کی گئی اس تعریف و توضیح کو پیش نظر رکھنا ضروری ھے تاکہ بعض الناس کے ذہنوں میں پیدا ہونے والی بعض غلط فہمیوں کا ازالہ کیاجاسکے ۔
۔1 ۔ فریق اول :۔
بعض الناس جنمیں بالخصوص بعض السلفیہ جو کہ بعض اوقات روایت پرستی کا شکار نظر آتے ہیں جس کی بنیادی وجہ غالبا یہی ہوتی ھے کہ یہ حضرات ہر اس روایت کو صحیح گردانتے ہیں جس کی سند فن اسماء الرجال کی روشنی میں صحیح ہوتی ھے تو گویا رواة کا ثقہ یا ضعیف ہونا اس قبیل کے لوگوں کے نزدیک روایت کی صحت کا معیار قرار پاتا ھے ۔ لہذا جب اس نظریہ کے لوگ کسی محقق کا قول پڑھتے ہیں : اسنادہ صحیح : تو ان کے ذہن میں اس کا مفہوم یہی متبادر ہوتا ھیکہ یہ حدیث بھی صحیح ھے ۔
تبصرہ :۔ ھماری نظر میں اس نظریہ کی حیثیت سوائے ایک غلط فہمی کے اور کچھ نہیں ھے کیونکہ اسناد کی صحت مقتضی نہیں ہوتی متن کی صحت کو ۔ یعنی کہ جس حدیث کی اسناد صحیح ہو ضروری نہیں ہوتا کہ اس کا متن بھی صحیح ہو ۔ یہی وجہ ھیکہ محدثین اور علماء فن مصطلح نے اپنی کتب میں درایت کے قوانین کے عین مطابق اس کی بڑی صراحت کیساتھ توضیح کری ھے کہ اسناد کی صحت سے متن کا صحیح ہونا لازم نہیں آتا ۔ 2 ۔ فریق ثانی :اسیطرح ایک دوسرا گروہ ھے جو فریق اول کے بالکل بر عکس نظریہ فکر کا حامل ھے ، ان حضرات کے نزدیک روایت کی صحت کا معیار صرف قرآن کریم ھے، یعنی اگر روایت قرآن کریم سے مطابقت نہ رکھتی ہو اور اس کا متن قرآن سے متصادم ہو تو وہ روایت مردود ہوگی لیکن اگر روایت قرآن کریم سے مطابقت رکھتی ہو اور اس کا متن قرآن سے متصادم نہ ہو تو وہ روایت مقبول ہوگی خواہ اس کا راوی جھوٹا ہی کیوں نہ ہو ۔
اس نظریہ فکر سے وابستہ افراد علم رجال کو حجت نہیں سمجھتے ان حضرات کا کہنا ھیکہ حدیث کے راویوں کے بارے میں کسی چھان بین کی ضرورت نہیں ھے لہذا احادیث کو بلا تأمل سند کی تحقیق کیئے بغیر ہی قبول کرلینا چاھیئے گویا اس گروہ کے نزدیک سند نام کی کوئی چیز وقعت نہیں رکھتی بلکہ یہ حضرات حدیث کو صرف متن سے عبارت قرار دیتے ہیں اور پھر متن کو قرآن سے موافقت کی صورت میں قبول کرتے ہیں اور مخالفت کی صورت میں رد کردیتے ہیں ۔
تبصرہ :۔ فریق اول کے مقابلہ میں ھم اس نظریہ فکر کے افراد سے جزئی طور پر تو اتفاق کرسکتے ہیں لیکن کلی طور پر نہیں ۔ اس گروہ کا نظریہ بنیادی طور پر دو اصول پر مبنی ھے ۔
۔1 پہلا اصل :۔
یہ ھے کہ متن حدیث کی صحت قرآن سے موافقت کیساتھ مشروط ھے ۔ھم یہ مانتے ہیں کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں ھے کہقرآن کریم سے متصادم کوئی بھی حدیث قابل قبول نہیں ہوسکتی چاھے اس کی اسناد جتنی مضبوط ہی کیوں نہ ہوجیساکہ صیح حدیث کی تعریف اور اس کی شرائط کی توضیح میں اس پر کلام کیا جاچکا ھے ۔ لیکن اس بات پر بھی کسی کو اختلاف نہیں ھیکہ قرآن کریم میں احکام اور فروع کی جزئیات کو بیان نہیں کیاگیا یہاں سوال پیدا ہوتا ھے کہ وہ روایات و احادیث جنمیں احکام اور فروع کی جزئیات کو تفصیل کیساتھ بیان کیاگیا ھے، ایسی روایات و احادیث کی قرآن کریم کیساتھ موافقت یا مخالفت کو کس پیمانہ سے جانچا جائے گا ؟؟ جب کہ قرآن کریم احکام و فروع کی جزئیات اور ان کی تفصیل کو بیان کرنے سے بالکل ساکت ھے، ایسے کافی احکام و فروع ہیں جنکی جزئیات و تفصیلات قرآن کریم میں نہیں ھے لیکن بات کی وضاحت کے لیئے ھم تمثیل کے طور پر ایک مثال بیان کیئے دیتے ہیں : نماز عیدین ہو یا نماز جنازہ، ان دونوں نمازوں میں تکبیرات کی تعداد کتنی ھے اسمیں مسالک کا اختلاف پایاجاتا ھے اور ہر مسلک اپنے موقف کے اثبات میں بہرحال روایات کا ہی سہارا لیتا ھے لیکن مسئلہ یہ ھے کہ ان روایات کی قرآن سے موافقت یا مخالفت کو کس طرح جانچا جائے جبکہ قرآن کریم میں سرے سے ہی ان دونوں نمازوں کا ذکر تک نہیں ھے چہ جائیکہ تکبیرات کی تعداد کی تعیین کے لیئے ھم روایات کو قرآن کریم پر پیش کریں ۔ لہذا ایسی صورت میں ھم کلی طور پر قرآن کریم کو روایات کی صحت کا واحد معیار قرار نہیں دے سکتے البتہ قرآن کریم کو روایت کی صحت کا جزئی طور پر معیار قرار دے سکتے ہیں اس معنی میں کہ روایت کا متن اسی صورت میں قابل قبول ہوگا جبکہ وہ قرآن کریم سے متصادم نہ ہو ۔
۔2 دوسرا اصل :۔ یہ حضرات چونکہ علم اسماء الرجال کی حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں لہذا ان کے نزدیک سند اور اس کے راویوں کی تحقیق کی کوئی ضرورت نہیں ھے ۔
تبصرہ :۔ علم رجال کی ضروت و حجیت اور اسکی اہمیت پر تفصیلی کلام کیاجاسکتا ہے اور جیساکہ علماء نے اس پر کلام کیا بھی ہے جسمیں علم رجال پر اعتراضات و تحفظات کا علمی رد اور مدلل ازالہ بھی کیاگیا ہے تفصیل کے لیئے قارئین ان کتب کی طرف رجوع کرسکتے ہیں ۔
لیکن ہم یہاں اختصار کے پیش نظر ہر خاص و عام کی توجہ صرف ایک حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیطرف مبذول کروانا چاہتے ہیں لیکن اس سے قبل کہ ہم حدیث نبوی کی طرف آئیں مناسب معلوم ہوتا ہیکہ تمہید کے طور پر کچھ کلام موضوع روایات کے بارے میں بھی کرلیاجائے تاکہ پھر اسی تناظر میں حدیث نبوی کی اہمیت کا اندازہ لگایاجاسکے ۔
من گھڑت روایات اور جعلسازی کے کارخانے :۔ اہل علم حضرات جانتے ہیں کہ احادیث کے نام پر جتنا جھوٹ بولا اور گھڑا گیا ہے اس کا تصور کرنا بھی شاید مشکل ہو ، لیکن حقیقت یہی ہے کہ امت مسلمہ میں سیاسی و مذھبی گروہ بندیوں کے بعد ہر فرقہ و جماعت نے اپنے اپنے نظریات اور مسالک کی تائیید و حمایت میں کثرت کے ساتھ جھوٹی احادیث گھڑ ڈالی، واضح رہے کہ اس جعلسازی اور من گھڑت روایات کا زیادہ تر تعلق اقوام و افراد کی منقبت و مذمت، انبیاء سابقین علیہم السلام کے قصص اور واقعات، اور اعمال نافلہ کے ثواب سے ہے ۔ ان جعلسازوں نے صرف روایات گھڑی ہی نہیں بلکہ بعض کذابوں اور وضاعین نے تو باقاعدہ ان روایات کے گھڑنے کا اعتراف بھی کیا، اور نہ صرف اعتراف کیا بلکہ ساتھ ساتھ احادیث گھڑنے کی وجوہات اور اسباب کو بھی بیان کیا جن کی تفصیلات آپ " کتب الموضوعات " میں ملاحظہ کرسکتے ہیں ، البتہ ہم یہاں ان وضاعین میں سے بعض کے احوال کا تذکرہ بطور نمونہ ضرور کریں گے اور ساتھ ساتھ بعض دواعی وضع کو بھی ہم یہاں بیان کریں گے تاکہ قارئین بھی اندازہ کرسکیں کہ کس حد تک احادیث میں جعلسازی سے کام کیاگیا ہے ۔ ملاحظہ فرمائیں ۔
۔1 ۔ تقرب الی اللہ :۔ یعنی اطاعت میں رغبت اور معصیت سے خوف دلانے والے مضامین کو گھڑنا، ایسا وہ لوگ کرتے ہیں جو زہد و صلاح کی طرف منسوب ہوتے ہیں ۔ یہ احادیث گھڑنے کا بد ترین داعیہ ہے اسلیئے کہ ان لوگوں کی نیک کرداری ان جعلی احادیث کی قبولیت و اعتبار کا باعث بنتی ہے ۔ چنانچہ میسرہ بن عبد ربه کے متعلق حافظ ابن حبان نے بیان کیا ہے کہ یہ شخص صوفی تھا۔ ایک مرتبہ امام عبد الرحمان بن مھدی نے میسرہ بن عبد ربہ سے پوچھا کہ تم سورتوں اور آیات کے پڑھنے کے فضائل کی روایات کہاں سے لائے ؟ تو میسرہ نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ لوگ قرآن کریم کی تلاوت سے دور ہورہے ہیں تو لوگوں کو رغبت دلانے کے لیئے ان احادیث کو گھڑا ہے ۔ اسیطرح ایک دوسرے راوی ابو عصمہ نوح بن ابی مریم نے بھی خود اقرار کیا کہ میں نے قرآن کریم کی تمام سورتوں کے فضائل سے متعلق احادیث گھڑ کر حضرت عبد اللہ ابن عباسؓ سے نقل کری ہیں ۔
۔2 ۔ حکام سے تقرب :۔ اس کا دوسرا عنوان حکام و امراء کی خواہشات کا لحاظ اور ان کی خوشنودی کا حصول ہے بعض کمزور اہل ایمان نے یہ کیا ہے کہ حکام وقت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیئے ان کے غیر شرعی مشاغل کی مؤید روایات گھڑ کر بیان کی ہیں جیسے کہ : غیاث بن ابراہیم نخعی کا قصہ مشہور ہے کہ وہ عباسی خلیفہ مہدی کے پاس گیا تو تو اس کو کبوتروں میں مشغول پایا، اس نے فوری طور پر متصل سند کیساتھ رسول اللہصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی طرف نسبت کرتے ہوئے حدیث سنائی : لا سبق الا في نصل أو خف أو حافر أو جناح : یعنی انعامی مقابلے کا حال صرف تیر اندازی، یا اونٹ اور گھڑسواری، یا پرندوں میں جائز ہے ۔ اس حدیث میں غیاث بن ابراہیم نخعی نے پرندوں کا اضافہ کردیا تاکہ خلیفہ کے ذوق اور مشغلے کی تائید کرسکے ۔
۔3 ۔ طلب معاش :۔ یعنی حصول مال و زر کے لیئے مضامین گھڑ کر قصہ گوئی کرنا، جیسے قصاص کا ایک طبقہ کرتا رہا کہ یہ لوگ مجلسیں لگاکر لوگوں کو قصے کہانیاں سناتے اور ان سے پیسے حاصل کرتے جیسے کہ ابو سعید المدائنی ۔
۔4 ۔ مذہب و تحریک کی حمایت :۔ جسے " زیادتی تعصب " کا عنوان بھی دیاگیا ہے ۔ یعنی اپنے اپنائے ہوئے مذہب و نظریہ کی تائید و تقویت کے لیئے روایات کا گھڑنا خاص طور سے سیاسی و مذھبی گروہ بندیوں کے بعد، کہ ہر فرقہ و جماعت نے اپنے اپنے نظریات اور مسالک کی تائیید و حمایت میں کثرت کے ساتھ جھوٹی احادیث گھڑیں جن کو تفصیل کے ساتھ موضوع روایات کی کتب میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور پھر اس قسم کے وضاعین کو ائمہ فن نے کتب رجال میں بھی ذکر کیا ہے ۔اگرچہ دواعی وضع اس کے علاوہ بھی مزید ہیں لیکن عام طور پر داعیہ وضع کا تعلق انہی چار اقسام میں سے کسی ایک قسم سے ہوتا ہے ۔ امام حاکم نے المدخل میں دس اقسام کا ذکر کیا ہے جنمیں کچھ جعلساز ایسے بھی ہیں کہ جنہوں نے صرف فضائل قرآن میں ہی ہزاروں احادیث گھڑنے کا اعتراف کیا ہے ۔
حدیث نبوی : من کذب علي متعمدا فليتبؤ مقعده من النار :۔ موضوع روایات پر تمہیدی گفتگو کے بعد اب آتے ہیں رسول اللہصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی اس حدیث کی طرف جسمیں فرمان پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے کہ جو شخص مجھ پر جھوٹ باندھے تو اس کو چاھیئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں تلاش کرلے یا بنالے ۔ یہ روایت شیعہ اور سنی کے معتبر مصادر میں موجود ہے جسکی صحت میں کسی کو کوئی شبہ نہیں اس حدیث کے متعلق حافظ ابن الصلاح اپنے مقدمہ میں لکھتے ہیں کہ یہ حدیث پورے ذخیرے میں واحد حدیث ہے جس کو بالاتفاق محدثین نے متواتر لفظی قرار دیا ہے ۔ اس متواتر حدیث کی روشنی میں بعض علماء اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جو شخص رسول اکرم کیطرف جھوٹی روایت منسوب کرے تو وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے ، بعض علماء کے اس موقف سے بعض الناس کو اختلاف ضرور ہوسکتا ہے لیکن کم از کم اس بات پر تو تمام مکاتب فکر کے افراد متفق ہیں کہ پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپر جھوٹ باندھنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے ۔
خلاصہ کلام :۔ لہذا رسول اللہ کی اس متواتر حدیث کا لازمی تقاضہ یہی ہے کہ جن لوگوں کے بارے میں ائمہ کی تصریح سے یہ ثابت ہوجائے کہ وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمیا دیگر مقدس ہستیوں کی طرف جھوٹی احادیث منسوب کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کی روایات کو کسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا چاہے اس کا متن قرآن کریم کے موافق ہی کیوں نہ ہو بالکل ایسے ہی کہ جیسے ان جعلساز صوفیوں کی فضائل قرآن سے متعلق روایت کردہ من گھڑت احادیث کو باوجود قرآن کے موافق ہونے کے قبول نہیں کیاگیا کیونکہ ان کا جھوٹا ہونا بالاتفاق ائمہ کے نزدیک ثابت ہے اور کیوں نہ ثابت ہو کہ ان جعلسازوں نے باقاعدہ روایت سازی کا اعتراف بھی کیا ہے ۔
نہج البلاغہ خطبہ 208:اختلاف احادیث کے وجوہ و اسباب اور رواۃِ حدیث کے اقسام
ایک شخص[SUP]1[/SUP]نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے من گھڑت اور متعارض حدیثوں کے متعلق دریافت کیا جو (عام طو ر سے ) لوگوں کے ہاتھوں میں پائی جاتی ہيں تو آپؑ نے فرمایا کہ :۔ لوگوں کے ہاتھوں میں حق اور باطل، سچ اور جھوٹ، ناسخ اور منسوخ، عام اور خاص، واضح اور مبہم، صحیح او رغلط سبھی کچھ ہے، خود رسو ل صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم کے دور میں آپ پر بہتان لگا ئے گئے یہاں تک کہ آپ کو کھڑے ہو کر خطبہ میں کہنا پڑا کہجو شخص مجھ پر جان بو جھ کر بہتا ن باندھے گا تو وہ اپنا ٹھکا نہ جہنم میں بنا لے
تمہارے پاس چار طرح کے لوگ حدیث لانے والے ہیں کہ جن کا پانچواں نہیں،ایکتو وہ جس کا ظاہر کچھ ہے او ر باطن کچھ وہ ایمان کی نمائش کرتا ہے او رمسلمانوں کی سی وضع قطعہ بنا لیتا ہے۔نہ گناہ کرنے سے گھبراتا ہے اورنہ کسی افتاد میں پڑ نے سے جھجکتا ہے۔وہ جان بوجھ کر رسول صلی اللہ علیہ وآلہٌ وسلم پر جھوٹ باندھتا ہے اگر لوگوں کو پتہ چل جاتا کہ یہ منافق اور جھوٹا ہے، تو اس سے نہ کوئی حدیث قبول کرتے اور نہ اس کی بات کی تصدیق کرتے لیکن وہ تو یہ کہتے ہیں کہ یہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابی ہے اس نے آنحضرت کو دیکھا بھی ہے اور ان سے حدیثیں بھی سنیں ہیں اور آپ سے تحصیل علم بھی کی ہے چنانچہ وہ (بے سوچے سمجھے ) اس با ت کو قبول کر لیتے ہیں۔ حالانکہ اللہ نے تمہیں منافقوں کے متعلق خبر دے رکھی ہے اور ان کے رنگ ڈھنگ سے بھی تمہیں آگا ہ کر دیا ہے پھر وہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی باقی و بر قرار رہے اور کذب او ر بہتان کے ذریعہ گمراہی کے پیشواؤں اور جہنم کا بلاوہ دینے والوں کے یہاں اثر و رسوخ پیدا کیا۔ چنانچہ انہوں نے ان کو (اچھے اچھے ) عہدوں پر لگا یا اور حاکم بنا کر لو گو ں کی گردنوں پر مسلّط کر دیا او ران کے ذریعہ سے اچھی طرح دنیا کو حلق میں اتارا اور لو گوں کا تو یہ قاعدہ ہے ہی کہ وہ بادشاہو ں او ر دنیا (والوں ) کا ساتھ دیا کرتے ہیں۔ مگر سوا ان (محدودے چند افراد کے ) جنہیں اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ چار میں سے ایک تو یہ ہوا
اوردوسراشخص وہ ہے جس نے (تھوڑا بہت) رسول اللہصلی اللہ علیہ وآلہٌ وسلمسے سنا لیکن جوں کا توں اسے یاد نہ رکھ سکا او راس میں اسے سہو ہو گیا۔یہ جان بوجھ کر جھوٹ نہیں بولتا یہی کچھ اس کے دسترس میں ہے اسے ہی دوسروں سے بیان کرتا ہے اور اسی پر خود بھی عمل پیرا ہوتا ہے اور کہتا بھی یہی ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔ اگر مسلمانو ں کو یہ خبر ہو جاتی کہ اس کی یادداشت میں بھول چوک ہو گئی ہے تو و ہ اس کی بات کو نہ مانتے اور اگر خود بھی اسے اس کا علم ہو جاتا تو اسے چھوڑدیتا۔
تیسراشخص وہ ہے کہ جس نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے سنا آپ نے ایک چیز کے بجا لانے کاحکم دیا ہے۔پھر پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے تو اس سے روک دیا۔ لیکن یہ اسے معلوم نہ ہو سکا یا یوں کہ اس نے پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکو ایک چیز سے منع کرتے ہوئے سنا پھر آپ نے اس کی اجازت دے دی لیکن ا س کے علم میں یہ چیز نہ آسکی اس نے (قول ) منسوخ کو یاد رکھا اور (حدیث ) ناسخ کو محفوظ نہ رکھ سکا۔اگر اسے خود معلوم ہو جاتا کہ یہ منسو خ ہے تو وہ اسے چھوڑ دیتا اور مسلمانوں کو بھی اس کے منسوخ ہو جانے کی خبر ہو تی تو وہ بھی اسے نظر انداز کر دیتے۔
ٍ اورچوتھاشخص وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسولصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمپر جھوٹ نہیں باندھتا۔ وہ خوف خدا اور عظمت رسول اللہ کے پیش نظر کذب سے نفرت کرتا ہے اس کی یاد داشت میں غلطی واقع نہیں ہو تی بلکہ جس طرح سنا اسی طرح اسے یاد رکھا اور اسی طرح اسے بیان کیا اور نہ اس میں کچھ بڑھایا۔ نہ اس میں سے کچھ گھٹایا۔ حدیث ناسخ کو یا د رکھا، تو اس پر عمل بھی کیا، حدیث منسوخ کو بھی اپنی نظر میں رکھا۔او ر اس سے اجتناب برتا، وہ اس حدیث کو بھی جانتا ہے جس کا دائرہ محدود اور اسے بھی جو ہمہ گیر اور سب کو شامل ہے اور ہر حدیث کو اس کے محل و مقام پر رکھتا ہے، اور یوں ہی واضح اور مبہم حدیثو ں کو پہچانتا ہے۔ ٍ کبھی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلام دو رُخ ليےہو تا تھا،کچھ کلام وہ جو کسی وقت یا افراد سے مخصوص ہو تا تھا اور کچھ وہ جو تمام اوقات اور تمام افراد کو شامل ہو تا تھا او ر ایسے افراد بھی سن لیا کرتے تھے کہ جو سمجھ ہی نہ سکتے تھے،کہ اللہ نے اس سے کیا مراد لیا ہے۔او رپیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ا س سے مقصد کیا ہے۔ تو یہ سننے والے اسے سن تو لیتے تھے اور کچھ اس کا مفہوم بھی قرار دے لیتے تھے۔ مگر اس کے حقیقی معنی اور مقصد اور وجہ سے ناواقف ہو تے تھے اورا صحاب پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلممیں سب ایسے تھے کہ جنہیں آپ سے سوال کر نے کی ہمت ہو، بلکہ و ہ تو یہ چاہا کرتے تھے کہ کوئی صحرائی بدو یا پردیسی آجائے اور وہ کچھ پوچھیں تو یہ بھی سن لیں مگر میرے سامنے سے کوئی چیز نہ گزرتی تھی۔ مگر یہ کہ میں اس کے متعلق پوچھتا تھا اور پھر اسے یا د رکھتا تھا۔ یہ ہیں لوگوں کی احادیث و روایات میں اختلاف کی وجوہ و اسباب۔
قرآن و حدیث ،، آمنے سامنے ! حصہ اول، دوم (قاری محمد حنیف ڈار، خطیب جامع مسجد پاکستان سینٹر، ابو ظہبی۔)
محترم جناب قاری صاحب، السلام علیکم اگرچہ میں اھلِ حدیث مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ھوں، مگر چند احادیث کے بارے میں مجھے بہت خلجان ھے،، کسی نہ کسی پیج پر ان احادیث کے بارے میں اعتراض موجود ھے،، مگر میں جب بھی گھر والوں سے یا کسی عالم سے بات کرتا ھوں تو وہ مجھے بجائے مطمئین کرنے کے یا میرے احساسات کو سمجھنے کے ،، یا تو مجھے منکرِ حدیث ھونے کا طعنہ دیتے ھیں،، یا چپ کر کے ان احادیث پر ایمان لانے کو کہتے ھیں ۔
میں آپ سے ایک تو یہ پوچھنا چاھتا ھوں کہ کیا ھر حدیث پر ایمان لانا ضروری ھے،، یا کیا کسی حدیث کو اگر انسان کا دل نہیں مانتا یا کوئی اس کو دلیل سے مطمئن نہیں کرتا تو کیا وہ شخص اس حدیث کو نہ مانے تو منکرِ حدیث ھو جاتا ھے؟؟؟؟ میں بہت پریشان ھوں نہ تو نماز میں دل لگتا ھے نہ سکون ملتا ھے،، مگر کوئی میری کیفیت کو سمجھنے اور اس کا علاج کرنے کو تیار نہیں،، غیروں سے کیا گلہ کروں،، اپنے والد صاحب اور بھائی ھی دشمن بن گئے ھیں اور جس عالم کے پاس لے جاتے ھیں وہ بجائے میرے سوال کا جواب دینے کے ، ان کی باتیں سن کر مجھے ڈانٹنا شروع کر دیتے ھیں،، میری کوئی بات نہیں سنتے،، میں ابھی زیرِ تعلیم ھوں اور ان کا محتاج بھی، مگر میرا پڑھائی سے بھی دل اچاٹ ھو گیا ھے،ایسے لگتا ھے کہ جیسے مین پڑھائی کی خاطر نفاق کر کے ان کی باتیں برداشت کرتا ھوں-
میں پاگل ھوتا جا رھا ھوں،،اگر آپ میرے سوال کا جواب دیں گے تو یہ ایک زندگی بچانے والی بات ھو گی،، ایک حدیث تواللہ کا پاؤں جہنم میں ڈالنے والی ھے،، اوردوسریحضرت موسی علیہ السلام کا مجمعے کے سامنے مادر زاد ننگا ھونا ، دونوں بخاری شریف کی ھیں – ان کی حقیقت کیا ھے؟
الجواب
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ،،والصلوۃ والسلام علی اشرف الانبیاءِ والمرسلین وعلی آلہ و صحبہ اجمعین و من تبعھم باحسانٍ الی یوم الدین،، امۜابعد ۔
یہ صرف ایک نوجوان کا مسئلہ نہیں بلکہ ھر دوسرے آدمی کا مسئلہ ھے،، جو بھی سوچ سمجھ رکھتا ھے اور آج کل کے میڈیا سے اس کا واسطہ پڑتا ھے، وہ اس قسم کے حالات سے گزرتا ھے،، جسطرح آج ھمارا نوجوان پریشان ھے ، اسی طرح کبھی یورپ کا نوجوان پریشان تھا،اور جو رویہ آج ھمارے علماء کا ھے وھی رویہ یورپ کے علماء کا تھا، پھر جو انجام یورپ میں دین کا ھوا،،کہ خدا خود اپنے گھر تک مقید ھو گیا،، اور سماج میں اس کا دخل مسترد کر دیا گیا،،یہی معاملہ ھم اپنے نوجوان کے ساتھ کر رھے ھیں،، کہ سوال کرے تو دھتکار دو،، مگر اس کے نتیجے میں نوجوان نسل دین سے غیر متعلق ھوتی جارھی ھے ،، اور بوڑھوں کے سہارے دین کب تک چل لے گا؟
آج بھی اگر آپ بغور جائزہ لیں تو آپ کو اندازہ ھو گا کہ دین صرف مساجد تک محدود ھو گیا ھے، اور ھم چند رسوم ادا کر کے سمجھتے ھیں کہ ھم نے اللہ کا حق ادا کر دیا ،، اب اللہ ھمارے سماجی معاملات میں دخل نہ دے،، نتیجہ یہ ھے کہ ھم پانچ وقت کے نمازی اور سات وقتہ حرام خور ھیں ۔
اس وضاحت کے بعد میں آتا ھوں آپ کے سوالات کی طرف،، حدیث کی کسی کتاب کی ھر حدیث پر ایمان لانا ضروری نہیں، یہ صرف قرآن کا اعزاز ھے کہ اس کی ھر آیت اور ھر حرف پر ایمان لانا ضروری ھے،، احادیث کے ان مجموعوں کا مقام تو ان سابقہ کتابوں کے برابر بھی نہیں کہ جن کا وجود بھی باقی نہیں ،، کیونکہ قرآن نے ان پر ایمان لانے کا تقاضہ اسی شد و مد سے کیا ھے،، جسطرح وہ قرآن پر ایمان لانے کا تقاضہ کرتا ھے،،والذین یؤمنونَ بما اُنزل الیک وما انزلَ من قبلک( البقرہ) احادیث کے ان مجموعوں میں ھر قسم کی احادیث موجود ھیں جن میں سے کچھ صریحاً قرآن کے خلاف ھیں اور انکی تاویل بھی ممکن نہیں،، سیدھا سیدھا یا تو قران کو مانو یا اس حدیث کو مانو،، بیک وقت دونوں پر یقین ممکن ھی نہیں۔
مجھے لگتا کچھ یوں ھے کہ جنہوں نے ان احادیث کو اکٹھا کیا ھے،، انہوں نے کبھی ان کو قران پر پیش کرنے کی زحمت ھی گوارا نہیں کی اور آج جو شرح لکھ رھے ھیں،، وہ ادھر ادھر کی ھزار تاویلیں پیش کرتے ھیں،، مگر اس حدیث کو قران کی روشنی میں نہیں دیکھتے گویا قرآن نام کی کسی کتاب کا نہ کبھی نزول ھوا تھا،، نہ وہ اس سے واقف ھیں۔
ایمان کی بنیاد اور منبع اللہ کی کتاب، قرآنِ حکیم ھے،، یہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایمان کی بھی بنیاد ھے اور امت کے ایمان کی بھی ! احادیث ظنی چیز ھیں اور عقائد میں ظن کو کوئی دخل نہیں، ان الظنَۜ لا یغنی من الحقِ شیئاً،، نبی کریمصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمسے خطاب فرماتے ھوئے اللہ پاک نے سورہ شوری میں واضح فرما دیا ھے۔ ما کنتَ تدری ماالکتاب ولا الایمانُ ولٰکن جعلناہ نوراً نھدی بہ من نشاء من عبادِنا،،( الشوری 52 )۔ ائے نبیصلی اللہ علیہ و آلیہ وسلمآپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ھوتی ھے اور ایمان کیا ھوتا ھے، لیکن ھم نے اس(قرآن) کو وہ نور بنایا جس کے ذریعے ھم (آپ سمیت)اپنے بندوں میں سے جسے چاھتے ھیں ھدایت دیتے ھیں۔
آج جب سنت کا نام لیا جاتا ھے تو ھمارا ذھن فوراً بخاری اور مسلم کی طرف منتقل ھوتا ھے،، مگر سوچیں وہ پہلی تین صدیاں جو ان کتابوں کے بغیر گذریں، ان میں جب لفظ سنت بولا جاتا ھو گا تو ان لوگوں کا ذھن کس طرف منتقل ھوتا ھو گا؟ کیا اس وقت سنت تھی ھی نہیں؟ یا لوگ نماز ، روزہ، زکوۃ ،حج، شادی بیاہ، طلاق ، جنازہ، خرید و فروخت سنت کے علم کے بغیر کرتے تھے،، سنت کے بغیر دین کی تکمیل کیسے ھو گئی تھی؟ اس وقت لوگ سنت کے لفظ سے فوراً صحابہؓ کے عمل کی طرف دیکھتے تھے اور اس بات کا احساس صحابہؓ کو بھی تھا کہ ان کا عمل سنت کی نمائندگی کرتا ھے، اور خلفاء راشدین صحابہؓ کو بار بار اس بات کی یاد دھانی کرواتے رھتے تھے کہ تمہارا اختلاف سنت کا اختلاف کہلائے گا لہذا اختلاف کم سے کم کرو ،، یہی وجہ ھے کہ 23 سال نبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے ساتھ گزارنے والے صاحبین ( ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما) سے گنتی کی چند حدیثیں مروی ھیں ،،ان کا عمل ھی سنت کی سند ھے،، جس طرح کتاب والے روایت کو صحابی تک پہنچا کر مطمئن ھو جاتے ھیں کہ الصحابۃ کلھم عدول ،،اسی طرح اصحاب الآثار ،عمل کو اصحابؓ تک پہنچا کر مطمئن ھو جاتے ھیں کہ نبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی سنت کے امین وھی ھیں،، سنت ان میں جاری ھو کر ھی سنت کہلائی،، جو جاری نہ ھو وہ سنت ھوتی بھی نہیں !! پھر حدیث کی کتابوں کی ضروت کیوں محسوس ھوئی اور جمع کرنے والے کس نیت سے جمع کر رھے تھے اور آج انہیں کس نیت سے استعمال کیا جا رھا ھے،، یہ ایک الگ موضوع ھے،جس پر میں ان شاء اللہ ضرور لکھوں گا ،، مگر حقیقت یہ ھے کہ حدیث کی ان کتابوں سے آپ کو شیعیت سمیت ھر فرقے کی بنیاد میسر ھو گی،، ان کے ذریعے قران کو بھی مشکوک ٹھہرایا جا سکتا ھے،، خود ذات ِ باری تعالی اور نبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی نبوت پر سوال کھڑے کیئے جا سکتے ھیں،،اور کھڑے کیئے جا رھے ھیں، جن کی وجہ سے نوجوانوں مین اضطراب پایا جاتا ھے،، مگر اللہ رحم فرمائے بہت ھولناک رویہ ھے ھمارے علماء کا،، کاش کہ ان پر بھی اسی طرح تنقید کی جا سکتی جسطرح سیاستدانوں پر کی جاتی ھے تا کہ ان مقدس ھستیوں کا بھی احتساب ممکن ھوتا ۔
!!
اب آیئے آپ کی مذکورہ دونوں احادیث کی طرف دونوں احادیث بخاری شریف کی کتاب التفسیر میں پائی جاتی ھیں،، اللہ کو جہنم میں داخل کرنے والی سورہ ” ق “کی آیت نمبر( 30) کی تفسیر میں اور موسیٰ علیہ السلام کو مجمعے میں ننگا کرنے والی سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 69 کی تفسیر میں ۔
علم ِ حدیث میں میرے استاد مولانا سلیم اللہ خان صاحب مد ظلہ العالی نے بخاری کی شرح ”کشف الباری عما فی صحیح البخاری “ کی 13 جلدیں لکھوائی ھیں جو ان کے دروس کی ریکارڈنگ سے مرتب کی گئی ھیں،، میرے علم کے مطابق علمِ حدیث میں مولانا سلیم اللہ خان صاحب کے پائے کا کوئی عالم پاک و ھند میں شاید ھی کوئی ھو،، اپنے تمام شیوخ کا علم ایک سمندر کی طرح آپ میں موجزن ھے،، میں ان کی شرح ھی کو استعمال کرتا ھوں کسی حدیث کی تحقیق کے لئے۔
حدیث کچھ یوں ھے کہ قیامت کے دن اللہ پاک جہنم سے پوچھیں گے کہ ‘ ” کیا تو بھر گئی ھے “ اور وہ جواباً کہے گی ھل من مزید؟ یہاں تک کہ اللہ اپنا قدم اور دوسری حدیث میں اپنا پاؤں (رجل) اس میں رکھ دے گا ،،جس پر اس کے بعض حصے بعض پر چڑھ جائیں گے( جسطرح پسلیاں چڑھتی ھیں) اور وہ گھبرا کر بولے گی ،،بس ،،بس ،،
اب اس حدیث کی شرح میں وہ سب کچھ کہنے کے باوجود جو کہ کہنے لائق بھی نہیں تھا،، مولانا آخر فرماتے ھیں،، سوائے تفویض اور تسلیم کے کوئی رستہ نہیں،، یعنی بات سمجھ نہیں لگ رھی،، مگر ہتھیار ڈالنے اور اندھا دھند ماننے کے سوا چارہ نہیں۔
سابقہ شارحین کا قول نقل کرتے ھیں کہ قدم نام کی کوئی مخلوق اللہ پیدا فرمائے گا، جس کو جہنم میں بھیجے گا تو وہ بھر جائے گی،، پھر اس کو رد کر کے فرماتے ھیں کہ قدم کے علاوہ بخاری میں ھی لفظ رجل بھی استعمال ھوا ھے،، لہذا پاؤں مانے بغیر چارہ نہیں،، پھر ایک قول نقل کرتے ھیں کہ قدم سے مراد قدم صدق، مراد ھے یعنی حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو شفاعت کے لئے بھیجا جائے گا اور وہ کچھ بندے نکلوائیں گے تو جہنم چپ کر جائے گی،، یہ اس صورت میں سمجھا جا سکتا ھے جب جہنم بندوں کی زیادتی کا رونا رو رھی ھو،،مگر وہ تو پہلے ھی اور مانگ رھی ھے تو نکلوانے کا مطلب تو سوال گندم جواب چنے ھو گیا،، اس کو بھی رد کر دیتے ھیں،، کوشش کرتے ھیں کہ اللہ کو جہنم سے بچا لیا جائے اور حدیث بھی صحیح رہ جائے ،،مگر بات بن نہیں رھی،، پھر وھی حل کہ چپ کر کے بخاری کی کریڈیبیلٹی اور گڈ ول پر مان لو،، !! یہ ھے ھمارا رویہ حدیث کے بارے میں اور یہ ھے نتیجہ ھمارے علماء پر بخاری شریف کے رعب اور دبدبے کا۔
قرآن اور بخاری آمنے سامنے
نہ تو امام بخاری اور نہ ان کے شارحین نے 12 صدیوں میں بخاری کی اس حدیث کو قران کی عدالت میں پیش کیا اور نہ مسئلہ حل ھوا،، میں پہلے عرض کر چکا ھوں کہ ارسطو نے کہا تھا کہ مرد کے 32 دانت ھوتے ھیں اور عورت کے 28 دانت ،، ارسطو کی 2 بیویاں تھیں،، نہ اس نے کبھی ان کے منہ میں انگلی پھیری اور نہ ارسطو کی ھیبت سے کسی اور نے انگلی پھیر کر گننے کی کوشش کی اور سو سال تک یہ گپ اسی طرح ارسطو کے علم کے رعب اور بھرم پر چلتی رھی،، بخاری کے رعب مین کسی نے بخاری کی حدیثوں کو کبھی قرآن پر پیش کرنے کی جرأت ھی نہیں کی،، اور نہ ھی امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو قرآن پر پیش کیا ،، قران عقائد کی شاہ کلید یا “ماسٹر کی ” ھے -اللہ کا جہنم میں جانا عقیدے کا معاملہ ھے،، اسے قرآن ھی سے حل کیا جا سکتا ھے،،،
سورہ الانبیاء کی آیت نمبر 98 اور 99 دیکھ لیجئے،، ان آیات میں اللہ پاک کافروں سے فرما رھے ھیں کہتم اور جن کی تم عبادت کرتے ھو،، سب جہنم کا ایندھن ھو، تم سب اس میں جا کر رھو گے 98 ،، اگر یہالہھوتے تو کبھی جہنم میں نہ جاتے اور وہ اس میں ھمیشہ رھیں گے،99 ( انکم وما تعبدون من دون اللہ حصبُ جہنم،انتم لھا واردون 98،،لو کانَ ھؤلاءِ آلہۃً ما وردوھا ،و ھم فیھا خالدون ،،الانبیاء 99 ) لو جی اللہ پاک بڑے چیلنج کے ساتھ دعوٰی کر رھا ھے کہ اگر یہ الہ ھوتے تو جہنم میں نہ جاتے ،، اور اگر جہنم پر وارد ھوئے ھیں تو الہ نہیں ھیں،،اب اس فارمولے کو اللہ پر ایپلائی کیجئے ” اگر اللہ جہنم میں جائے گا تو الہ نہیں ھے ،،اور اگر الہ ھے تو جہنم میں نہیں جائے گا،، سارا مسئلہ حل ھو گیا،، بخاری کی حدیث مانو تو اللہ الہ نہیں ھے کیونکہ جہنم میں جائے گا،، قران کی مانو تو کافروں کے معبود تو جہنم جائیں گے کیونکہ یہ ان کے الہ نہ ھونے کی دلیل ھے،، اور انبیاء کو جہنم کے پل پر سے گزار کر جنت میں داخل کیا جائے گا تا کہ ان کی الوھیت کی بھی نفی ھو جائے،، مجرد جہنم پر وارد ھونا بھی الوھیت کی نفی ھے، کجا کہ جہنم میں داخل ھو کر اس کو بھر دینا،، پھر اللہ واحد بھی ھے،، عدد کے لحاظ سے اور احد بھی ھے ھستی کے لحاظ سے یعنی وہ ھماری طرح اجزاء یا پارٹس میں نہیں بنا،، اسکی پوری ھستی ایک جزء ھے،، گویا جائے گا تو پورا جائے گا،، نہیں جائے گا تو پورا نہیں جائے گا،، اگر امام بخاری اس حدیث کو قران پر پیش کرتے تو کبھی اس کو اپنی تصنیف میں شامل نہ فرماتے اور اگر شارحین اس کو قران پر پیش کرتے تو کب کا نکال کر سائڈ پر رکھ چکے ھوتے،، سب نے کچھ یوں کیا ھے گویا کتاب اللہ نام کی کوئی چیز اس امت میں پائی ھی نہیں جاتی ،، اور راویوں کے سلسلے ھی جوڑتے رھے ھیں ۔
تفسیر میں مودودی صاحب دونوں جگہ دامن بچا کر نکل گئے ھیں ،، ایسا لگتا ھے جیسے ان آیات کی تفسیر میں کوئی حدیث ھی نہیں،، میں ان کی مجبوری کو سمجھتا ھوں،، وہ پہلے ھی فتوؤں کی زد میں تھے،، منکرینِ حدیث کا ٹھپہ لگوانا نہیں چاھتے تھے ! اصل میں ھوا کیا ھے ؟یہ حدیث موقوف ھے یعنی بات حضرت ابو ھریرہؓ پر آ کر ختم ھوگئی ھے ، اب انہوں نے کس سے سنا ھے یہ واضح نہیں ھے،، اس قسم کی کہانیاں اسرائیلیات میں سے ھیں،، جو لوگ یہود میں سے مسلمان ھو گئے تھے،جیسے حضرت عبداللہ ابن سلام وغیرہ وہ ساتھ اسرائیلیات کے ٹوکرے بھی بھر لائے تھے، اور جب وہ مسلمانوں میں بیٹھے ھوتے تو دین سے متعلق گفتگو میں اپنا پرانا موقف اور مذھبی کہانیاں بیان کرتے، عام مسلمانوں کے لئے وہ عجیب مگر دلچسپ کہانیاں ھوتی تھیں،، اور یوں وہ ھمارے واعظ مولویوں سے ھوتی ھوئیں ھماری مذھبی کتابوں اور پھر حدیث کی کتب میں جگہ پا گئیں،، حضرت ابو ھریرہؓ جو سنتے تھے بیان کر دیتے تھے،، ،، جید صحابہؓ،حضرت علیؓ ، حضرت عمرؓ حضرت عائشہؓ ان کو ٹوکتے رھتے تھے اور عمرؓ فاروق نے تو ان کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اپ نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو میں اپ کو قبیلہ دوس میں واپس پھنکوا دوں گا ! کتاب الصلوۃ میں سجدہ سہو کے بیان میں ایک بڑی مشہور حدیث ھے بخاری شریف کی،، اس میں راوی ھیں حضرت ابو ھریرہؓ ،،فرماتے ھیں کہ نبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے ھمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی اور دو رکعت کے بعد سلام پھیر دیا،، تو ذوالیدین اٹھا ،،اور ۔۔۔۔۔،، اب یہ ذوالیدین حضرت ابو ھریرہؓ کے اسلام قبول کرنے سے بھی بہت پہلے شہید ھو چکے تھے، غالباً غزوہ احد میں،، جبکہ ابو ھریرہؓ ایمان لائے ھیں صلح حدیبیہ کے بعد،، مگر حدیث میں یوں ظاھر کر رھے ھیں کہ گویا یہ ان کی موجودگی میں واقعہ ھوا،، اس پر تعجب تو سارے محدثین کرتے ھیں،، مگر،، ظاھر ھے یہ بات ان کو کسی اور صحابی نے بتائی ھے کیونکہ واقعہ سچا ھے،، مگر یہ اس بندے کا نام نہیں بتاتے کہ ان کو کس نے بتایا ھے،، یہ تدلیس کہلاتا ھے کہ آپ درمیان والا واسطہ چبا جائیں،، تو اسی طرح وہ اس جہنم والی حدیث میں اگر وہ بندہ بتا دیں تو پتہ چل جائے کہ وہ ھیرو کون تھا جو اللہ کو بھی جہنم میں لے جانے پر تلا ھوا تھا،، بائبل بھری پڑی ھے یہودیوں کے ان عقائد سے،، اللہ کا زمین پر آنا ، یعقوب علیہ السلام سے ساری رات کشتی کرنا پھر ھار جانا اور منتیں کرنا کہ مجھے آسمان پر واپس جانے دو مگر یعقوب کا آرم لاک لگا کر مطالبہ کرنا کہ پہلے مجھے اور میری اولاد کو برکت دو پھر جانے دوں گا،، یہ جہنم والا واقعہ اور موسی علیہ السلام کا ننگا کرنا بھی اسرائیلی کتب کا مواد ھے جو یہاں امپورٹ ھوا ھے،، اور اس حدیث کے راوی بھی ابو ھریرہؓ ھی ھیں ۔
اب آئیے دوسری حدیث کی طرف یہ حدیث بھی کتاب التفسیر میں ھے اور حدیث نمبر4521 ھے، اس میں بتایا یہ گیا ھے کہ موسی علیہ اسلام ایک حیادار انسان تھے ، بنی اسرائیل عموماً تالابوں میں ننگے نہایا کرتے تھے ، جیسا کہ ھمارے دیہات میں رواج ھے،، مگر موسی علیہ اسلام ھمیشہ الگ سے نہایا کرتے تھے کہ کوئی ان کو دیکھ نہ پائے،، اس پر بنی اسرائیل نے یہ چہ میگویاں شروع کر دیں کہ ان میں عیب ھے، بعض کے نزدیک ان کے خصیوں میں ھوا بھر گئی ھے( ھرنیا ھو گیا ھے) بعض کے نزدیک وہ نامرد ھیں، عنین ھیں وغیرہ وغیرہ،، جس پر اللہ نے ارادہ فرمایا کہ موسیٰؑ پر سے اس الزام کو ھٹایا جائے،، اس کا بندوبست یہ کیا گیا کہ موسیٰ علیہ اسلام کپڑے اتار کر نہانے لگے اور کپڑے ایک پتھر پر رکھے،پتھر کپڑے لے کر بھاگ پڑا،، موسیٰ علیہ السلام عصا لے کر اس کے پیچھے دوڑے اور میرے کپڑے میرے کپڑے کہتے جاتے اور پتھر کو مارتے بھی جاتے، یہان تک کہ پتھر اسرائیلیوں کے مجمعے میں جا کر کھڑا ھو گیا، موسی علیہ السلام نے باقی کسر وھاں نکالی اور پتھر کو خوب مارا،، اس دوران بنی اسرائیل نے خوب دیکھ لیا کہ موسی میں کوئی خفیہ امراض نہیں ھیں بلکہ بالکل ٹھیک ٹھاک ھیں،، یہ ھے اس حدیث کا خلاصہ۔
پہلے تو عام فہم سے سوچیں کہ یہ واقعہ موسیٰ علیہ السلام کی رسالت کے بعد کا ھے کیونکہ وہ مصر میں شاھی محل میں رھتے اور شاھی حمام میں نہاتے تھے،، مدین سے واپسی کے بعد وہ بنی اسرائیل میں رھنا شروع ھوئے،، جب آپ مدین سے بیوی ساتھ لے کر آئے تو بچہ بھی ساتھ تھا، یہ وھی بچہ تھا جو وادی مقدس میں پیدا ھوا تھا – بچے کی موجودگی میں کسی کے نامرد ھونے کی افواہ کیسے اڑائی جا سکتی ھے؟ ھر شخص جانتا ھے کہ کچھ لوگ ھر سوسائٹی میں ایسے ھوتے ھیں جو مجمعے میں ننگا نہانا پسند نہیں کرتے، پھر بجائے اس کے کہ اللہ بے حیاؤں کو سزا دیتا ،،اس نے سزا دی بھی تو حیا دار کو کہ اسے مجمعے میں ننگا کر دیا ،، موسی علیہ السلام کو اتنا مغلوب الغضب دکھایا گیا ھے کہ غصے میں ان کو آگے پیچھے کا ھوش نہیں رھتا تھا ،، ذرا اپنے اوپر لاگو کر کے دیکھئے کہ کوئی حمام سے آپ کے کپڑے اٹھا کر لے جا رھا ھو تو کیا اپ سوچ سکتے ھیں کہ اپ ننگے اس کے پیچھے دوڑ پڑیں گے؟ کیا عقلِ انسانی نام کی کوئی چیز نہیں،؟،جب تک یہ قصے مدرسوں میں ھی پڑھا کر دفنا دیئے جاتے تھے ،، سب خیریت تھی مگر اب یہ سب کچھ عام عوام کے ھاتھ لگ گیا ھے،، اب تو جواب دے کے جیو والا معاملہ ھے،، اور یہ صرف ھمارے دین کا نہیں سارے مذاھب کو یہ ھی مصیبت پڑی ھوئی ھے کہ ان کا مذھبی لٹریچر عام آدمی کے ھاتھ لگ گیا ھے،جس کا فیوز مدرسے میں نکالا نہیں جا سکا ،، وہ پلٹ پلٹ کر سوال کرتا ھے ۔ پھر ذرا سوچئے کیا کسی کو ننگا کرنا مقصود ھو تو بس اتنا کافی ھے کہ کوئی مشہور کر دے کہ شیخ الحدیث صاحب کو ھرنیا ھے اور شیخ الحدیث بھی اھلِ حدیث ھوں اور وہ تہبند اٹھا کر سارے طالبِ علموں کی تسلی کرا دیں کہ یہ ھوائی کسی دشمن نے اڑائی ھو گی؟
اگر یہ بات کسی شیخ الحدیث سے روا نہیں ھے اور ان کے شایانِ شان نہیں ھے تو اللہ کے اولوالعزم رسول،جس کی شریعت پر دنیا 2500 سال تک چلتی رھی اور ھزاروں نبی اس کی شریعت میں مبعوث ھوئے ،اس رسول سے کیسے روا مان لی گئی؟ اور کیا ایک نبی کو ننگا کرنا سارے نبیوں کو ننگا کرنے والی بات نہیں؟ پھر کیا جسمانی بیماری سے کسی کے رتبے میں کوئی فرق پڑتا ھے ؟ کیا نبی کریمصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو جوڑوں کا درد نہیں تھا؟ اس سے آپکے مقام اور رسالت پر کیا فرق پڑتا ھے،کہ کسی جسمانی بیماری سے دامن صاف کرنے کے لئے رسول کو ننگا ھی کر دیا جائے؟؟ اب آئیے قران کی طرف جو بتاتا ھے کہ حیا انسان کا حقیقی جوھر ھے اور یہ تمدن سے نہیں بلکہ انسانی تخلیق کا جوھر ھے،، اللہ پاک نے جہاں بھی آدم و حوا علہیماالسلام کو وقعہ بیان فرمایا ھے،خصوصی ذکر کیا ھے انکی اس ادا کا کہ انہوں نے شرم سے جنت کے پتوں کو لپیٹنا شروع کر دیا،،پھر اگلی آیت میں خبرادر کیا کہ آدم کی اولاد شیطان تمہیں بھی پھسلا کر تمہارے کپڑے نہ اتروا دے،، پھر فرمایا کچھ لوگ بے حیائی کر کے کہتے ھیں کہ یہ تو ھمارے باپ دادا کرتے چلے آ رھے تھے، اور اگر یہ بے حیائی ھے تو اس کا حکم ھم کو اللہ نے دیا ھے،،اس کے بعد فرمایا۔ قل انۜ اللہ لا یأمرُ بالفحشاء-أتقولونَ علی اللہ ما لا تعلمون۔(الأعراف 28)۔ تو اللہ پاک تو فرما رھا ھے کہ وہ بے حیائی کا حکم نہیں دیتا،، یہاں تو بے حیائی کروا کر رکھ دی،، قران کے ساتھ کھلا تضاد ھے یا نہیں؟ پھر آپ قرآن میں بار بار پڑھتے ھیں کہ شیطان نے تقشِ قدم کی پیروی مت کرو، اگر تم نے شیطان کی بات مانی تو وہ تو بے حیائی کا اور برائی کا حکم دیتا ھے،، یہاں بے حیائی کا حکم شیطان کی طرف سے نہیں اللہ کی طرف سے ثابت کیا گیا ھے،،لہٰذا قران کی مخالفت کی وجہ سے اس حدیث کو نہیں مانا جائے گا،، اور اس کو ماننا مسلمان ھونے کے لئے ضروری بھی نہیں ھے، اور اس کے نہ ماننے سے بندہ منکرِ حدیث بھی نہیں ھوتا ،جب تک کہ حدیث کے شرعی طور پر ذریعہ قانون سازی ھونے کا انکار نہ کرے ۔
[TABLE="class: outer_border, width: 760, align: center"]
[TR]
[TD] بخاری شریف اور موسیٰ علیہ السلام کے کپڑے (قاری محمد حنیف ڈار، خطیب جامع مسجد پاکستان سینٹر، ابو ظہبی۔)
مفتی صاحب ! بخاری کی کمزوری کا رونا تو کوئی نہیں رو رھا،، بخاری کی اس قوت کا رونا ھے جس نے قرآن کو بھی دبا لیا ھے، بلکہ جان نکال کر رکھ دی ھے،، اسے مشکوک بنا کر رکھ دیا ھے،، ھم بخاری کا نہیں ھم تو قرآن کا مرثیہ لکھ رھے ھیں،،، کتاب اللہ وراء ظہورھم کأنھم لا یعلمون،، اگر اللہ نے اس کی حفاظت کا ذمہ نہ لیا ھوتا تو یہ علماء یہود کے علماء کی طرح کب کا اسے فارغ کر چکے ھوتے،، میں ھمیشہ یہ کہتا ھوں،جس حدیث پر حدیث سنانے والا عمل نہ کر سکے اس کے پیچھے مقدس راویوں کی کتنی بھی بڑی اور طاقتور فوج کیوں نہ ھو،، وہ حدیث سنانے والا منافقت کر رھا ھے ، اپنی ذات کے ساتھ بھی اور حدیث کے ساتھ بھی،، کسی گناھگار سے بھی یہ توقع نہیں رکھی جا سکتی کہ اسے کوئی ھرنیا کا طعنہ دے اور وہ شلوار اتار کر اپنی صفائی پیش کر دے،، پھر شرم آنی چاھئے ان لوگوں کو جو اللہ پر الزام رکھتے ھیں کہ جب موسی کو الگ تھلگ نہاتے دیکھ کر ان کی قوم نے کہا کہ ان میں کوئی جنسی عیب ھے جس کی وجہ سے وہ ھمارے ساتھ کپڑے اتار کر نہیں نہاتے تو، اللہ پاک نے اپنے اولوالعزم رسول کو حیاء کی سزا میں مجمعے کے سامنے مادرزاد ننگا کر دیا تا کہ وہ ان کے جنسی اعضاء اچھی طرح دیکھ لیں،، بلکہ ایک صاحب سے میں نے جب یہ تقاضا کیا کہ میں ان پر وھی الزام لگاتا ھوں جو قوم نے موسی علیہ السلام پر لگایا تھا، تو کیا وہ اپنی شلوار ابھی اتار کر دکھائیں گے؟ تو بولے وہ تو رسول اور اسوہ تھے،،اس لیئے ان کے کپڑے اتارے گئے، میں نے کہا کیا جنسی اعضاء مین اسوہ تھے؟؟ کوھستانی صاحب یہ ھی آپ لوگوں کی ھٹ دھرمی ھے جس کی وجہ سے لوگ ساری حدیثیں چھوڑ چھاڑ کر الگ ھو گئے ھیں،، لوگ دھریئے ھوتے نہیں،، ھم زبردستی ان کو بناتے ھیں،، ھم ان سے کہتے ھیں یا تو ساری بخاری مانو، یا ساری چھوڑ دو،، صرف 5 ،،10 حدیثوں کی خاطر اپ لوگوں نے ساری بخاری کو گندہ کر دیا ھے،، اور عمل بھی ان پر نہیں کرتے صرف درس و تدریس کے لئے رکھی ھوئی ھیں کیا بخاری ھی وہ کتاب ھے کہ جس کے بارے میں فرمایا گیا ھے” ذٰلک الکتابُ لا ریب فیہ؟ کیا بخاری کی کسی روایت کا انکار اسی طرح ھے جس طرح قرآن کی کسی آیت کا انکار پورے قرآن کا انکار ھے ؟؟؟ اس میں شک کوئی نہیں کہ مارکیٹ آپ کی ھے کیونکہ مسیت پاور ( مسجد منبر پاور ) آپ کے پاس ھے،،مگر یہی مارکیٹ کل آپ لوگوں کے گلے کا پھندہ بنے گی،،آج لوگ جس دور سے گزر رھے ھیں، آپ کو اس کا احساس نہیں،، شریعت لوگوں کو ھدایت دینے اور آگ سے بچانے آئی ھے،مگر ھم اسی کے ذریعے اندھا دھند انسانوں کو جہنم مین دھکیل رھے ھیں،، ھم لوگ کس کھیت کی مولی ھیں،، آپ لوگ تو حضرت عائشہؓ کو کوئی اھمیت نہیں دیتے،، ان کی رد کردہ حدیثوں پہ آپ فتوی دیتے ھیں ،،عورت کو آپ بھی کالے کتے اور گدھے کے برابر سمجھتے ھیں کیونکہ بخاری میں آیا ھے ،، پتہ نہیں بخاری سے پہلے جو مسلمان گزر گئے ھیں ان کا حشر کیا ھو گا؟ بخاری کے بغیر تو کوئی جنت میں نہیں جا سکتا،! آپ یہ بھی کہہ سکتے ھیں بلکہ کہتے نہیں فرماتے ھیں کہ ھمیں یہ بحث فیس بک پر نہیں کرنی چاھئے،، ھمیں طے کردہ اصولوں،جرح و تعدیل کے مسلمہ قاعدوں پر اس حدیث کو رکھ کر کھرے کھوٹے کا فیصلہ کرنا چاھئے ! پہلی بات اس لیئے غلط ھے کہ الحاد کی وبا جہاں ھے اسی فورم پر اس کی بحث ھو نی چاھئے،، آج ھوم ڈیلیوری کا زمانہ ھے،،پیزا سے لے کر بلیو پرنٹ سی ڈی تک سب گھر جا کر سپلائ کیا جاتا ھے،، مدرسے کون آئے گا حضرت ؟ مدرسے والے اکیلے ھی دوڑ کر پہلے نمبر پر آ رھے ھیں،، فیس بک پہ سامنا کرنے سے ھم سب کتراتے ھیں،، اور رپورٹ کر کے پیج بلاک کر دینے کو فتح مکہ سمجھتے ھیں مگر وھی پیج دوسرے دن دوسرے نام سے کام کر رھا ھوتا ھے،، رہ گئ جرح و تعدیل کے قواعد تو باقی سب پہ تو عمل ھو ھی جاتا ھے ،مگر قرآن پر پیش کرنے والا اصول امام مہدی کی طرح غار میں چلا گیا ھے،، حضرت عائشہؓ نے جن احادیث کو قرآن پر پیش کر کے رد کیا،،ھم نے راویوں کی قوت کے بل پر انہں بھی قبول کر لیا،، میں اسے جرح و تعدیل کے مسلمہ اصولوں میں سے پہلے اصول پر کہ کتاب اللہ کے خلاف کوئی روایت قبول نہیں کی جائے گی چاھے اس کی سند سورج کی طرح روشن ھو،، کے مطابق اللہ پر بہتان اور موسی علیہ السلام کی ذات پر تبرہ سمجھتا ھوں کہ جنہیں غصے میں اتنا خیال بھی نہیں رھتا کہ وہ مادر زاد ننگے ھیں اور عصا لے کر پتھر کو مارتے جاتے ھیں،، حالانکہ وہ اللہ کے رسول تھے اور پتھر کی اس حرکت سے رب کا منشا پا سکتے تھے،، پھر جس رسول کے بیوی بچے تھے اس پر کوئی شک کیسے کر سکتا تھا؟؟ اور کیا قرآان کی جس آیت کی تفسیر میں اسے بیان کیا جاتا ھے،، یاایہالذین امنوا لا تکونوا کالذین آذوا موسی ،فبرأہ اللہ مما قالوا و کان عنداللہ وجہیاً( الاحزاب69 ) اے ایمان والو ! ان کی طرح مت ھو جاؤ جنہوں نے موسیٰ کو اذیت دی تو اللہ نے اسے بری کر دکھایا اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی وجاھت والا تھا ۔
کیا ان کی وجاھت جنسی اعضاء کی وجہ سے تھی یا کردار کی وجہ سے تھی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قارون نے ایک عورت کو پیسے دے کر موسی علیہ السلام پر الزام لگانے کو تیار کر لیا تھا، مگر جب وہ عورت الزام لگانے کھڑی ھوئی تو اللہ نے اس کی زبان سے ھی حقیقت بیان کروا دی،، یہ تو اللہ کا کارنامہ ھوا جس کا اللہ پاک ذکر بڑے فخر سے فرما رھے ھیں،، اور چونکہ اسی قسم کے الزام نبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی ذات پر بھی لگائے جا رھے تھے کہ انہوں نے زینب بنت جحشؓ زوجہ زید بن حارثہ کو نہاتے ھوئے دیکھا تو وہ ان کے دل میں اتر گئیں اور دوسری جانب زید کے دل سے اتر گئیں،، ان بکواسات کے بارے میں مومنوں کا خبردار کر کے کہا جا رھا ھے کہ ھر اولی العزم رسول پر یہ وار ھوا ھے،، تم اپنی زبانیں اس سے آلودہ نہ کرو ،، بلکہان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی،، یا ایہاالذین امنوآ صلو علیہ و سلموا تسلیماً،، اب آیئے قران کہتا ھے کہ کپڑے شیطان اترواتا ھے اللہ ایسا بے حیائی کا کام نہیں کرتا،، سورہ الاعراف کی آیت 22 میں آدم علیہ السلام اور اماں حوا کے کپڑے اترنے اور پھر ان کی حیاء کی ادا کا ذکر کیا کہ وہ درخت کے پتوں سے اپنے کو ڈھانکنے لگ گئے،، آگے اس واقعے کو بنیاد بنا کر آیت 25 سے لباس کو موضوع بنایا ھے اور فرمایا ھے کہ اے اولادِ آدم ھم نے لباس ان مقاصد کے لئے نازل کیا ھے،اور اس لباس کی یہ یہ خصوصیات ھونی چاھیں،، اگلی آیت نمبر 26 میں فرمایا ،،اے اولادِ آدم شیطان کہیں تمہیں فتنے میں مبتلا کر کے تمہارے کپڑے اسے طرح نہ اتروا دے جس طرح تمہارے ماں باپ کے کپڑے اتروا کر انہیں جنت سے نکلوا چکا ھے،، پھر اگلی آیت میں معاملے کو ختم کیا کہ یہ لوگ ایسا ظلم کر کے جواز پیش کرتے ھیں کہ اللہ نے ھمیں حکم دیا ھے ” بخاری کے اصول سے زیادہ مسلمہ اصول دیا ” قل ان اللہ لا یامر بالفحشاء” آپ کہہ دیجئے اللہ بے حیائ کا حکم نہیں دیتا ! تو جناب،،جو اللہ لباس اتروانے کو شیطان کی طرف منسوب کرتا ھے آپ اس اللہ کو حدیث پیش کر کے یہ کہنا چاھتے ھیں کہ ” معاف کیجئے گا ھمارے ثقہ راویوں کے مطابق آپ خود بھی یہ کارنامہ موسی علیہ السلام کے ساتھ انجام دے چکے ھیں ۔
ذرا پوری حدیث پڑھ لیجئے تا کہ آپ کا ایمان تازہ ھو جائے
دوڑنے والا پتھرBazm e Raza Sheikhupura shared a status. October 27
یہ ایک ہاتھ لمبا ایک ہاتھ چوڑا چوکور پتھر تھا، جو ہمیشہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے جھولے میں رہتا تھا۔ اس مبارک پتھر کے ذریعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دو معجزات کا ظہور ہوا۔ جن کا تذکرہ قرآن مجید میں بھی ہوا ہے۔ پہلامعجزہ:۔اس پتھر کا پہلا عجیب کارنامہ جو درحقیقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کا معجزہ تھا وہ اس پتھر کی دانشمندانہ لمبی دوڑ ہے اور یہی معجزہ اس پتھر کے ملنے کی تاریخ ہے۔ اس کا مفصل واقعہ یہ ہے کہ بنی اسرائیل کا یہ عام دستور تھا کہ وہ بالکل ننگے بدن ہو کر مجمع عام میں غسل کیا کرتے تھے۔ مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام گو کہ اسی قوم کے ایک فرد تھے اور اسی ماحول میں پلے بڑھے تھے، لیکن خداوند قدوس نے اُن کو نبوت و رسالت کی عظمتوں سے سرفراز فرمایا تھا۔ اس لئے آپ کی عصمتِ نبوت بھلا اس حیا سوز بے غیرتی کو کب گوارا کرسکتی تھی۔ آپ بنی اسرائیل کی اس بے حیائی سے سخت نالاں اور انتہائی بیزار تھے اس لئے آپ ہمیشہ یا تو تنہائی میں یا تہبند پہن کر غسل فرمایا کرتے تھے۔ بنی اسرائیل نے جب یہ دیکھا کہ آپ کبھی بھی ننگے ہو کر غسل نہیں فرماتے تو ظالموں نے آپ پر بہتان لگا دیا کہ آپ کے بدن کے اندرونی حصہ میں یا تو برص کا سفید داغ یا کوئی ایسا عیب ضرور ہے کہ جس کو چھپانے کے لئے یہ کبھی برہنہ نہیں ہوتے اور ظالموں نے اس تہمت کا اس قدر اعلان اور چرچا کیا کہ ہر کوچہ و بازار میں اس کا پروپیگنڈہ پھیل گیا۔ اس مکروہ تہمت کی شورِش کا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قلب نازک پر بڑا صدمہ و رنج گزرا اور آپ بڑی کوفت اور اذیت میں پڑ گئے۔ تو خداوند قدوس اپنے مقدس کلیم کے رنج و غم کو بھلا کب گوارا فرماتا۔ اور اپنے ایک برگزیدہ رسول پر ایک عیب کی تہمت بھلا خالق عالم کو کب اور کیونکر اور کس طرح پسند ہو سکتی تھی۔ اَرحم الرَّاحمین نے آپ کی برأت اور بے عیبی ظاہر کردینے کا ایک ایسا ذریعہ پیدا فرما دیا کہ دم زدن میں بنی اسرائیل کے پروپیگنڈوں اور اُن کے شکوک و شبہات کے بادل چھٹ گئے اور آپ کی برأت اور بے عیبی کا سورج آفتاب عالمتاب سے زیادہ روشن و آشکارا ہو گیا۔ اور وہ یوں ہوا کہ ایک دن آپ پہاڑوں کے دامنوں میں چھپے ہوئے ایک چشمہ پر غسل کے لئے تشریف لے گئے اور یہ دیکھ کر کہ یہاں دور دور تک کسی انسان کا نام و نشان نہیں ہے، آپ اپنے تمام کپڑوں کو ایک پتھر پر رکھ کر اور بالکل برہنہ بدن ہو کر غسل فرمانے لگے، غسل کے بعد جب آپ لباس پہننے کے لئے پتھر کے پاس پہنچے تو کیا دیکھا کہ وہ پتھر آپ کے کپڑوں کو لئے ہوئے سرپٹ بھاگا چلا جا رہا ہے۔ یہ دیکھ کر حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اس پتھر کے پیچھے پیچھے دوڑنے لگے کہ ثوبی حجر، ثوبی حجر۔ یعنی اے پتھر!میرا کپڑا ۔ اے پتھر میرا کپڑا۔ مگر یہ پتھر برابر بھاگتار ہا۔ یہاں تک کہ شہر کی بڑی بڑی سڑکوں سے گزرتا ہوا گلی کوچوں میں پہنچ گیا۔ اور آپ بھی برہنہ بدن ہونے کی حالت میں برابر پتھر کو دوڑاتے چلے گئے ۔اس طرح بنی اسرائیل کے ہر چھوٹے بڑے نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ سر سے پاؤں تک آپ کے مقدس بدن میں کہیں بھی کوئی عیب نہیں ہے بلکہ آپ کے جسم اقدس کا ہر حصہ حسن و جمال میں اس قدر نقطہ کمال کو پہنچا ہوا ہے کہ عام انسانوں میں اس کی مثال تقریباً محال ہے۔ چنانچہ بنی اسرائیل کے ہر ہر فرد کی زبان پر یہی جملہ تھا کہ وَاللہِ مَابِمُوْسٰی مِنْ بَاس یعنی خدا کی قسم موسیٰ بالکل ہی بے عیب ہیں۔ جب یہ پتھر پوری طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کی برأت کا اعلان کرچکا تو خود بخود ٹھہر گیا۔ آپ نے جلدی سے اپنا لباس پہن لیا اور اس پتھر کو اٹھا کر اپنے جھولے میں رکھ لیا۔(بخاری شریف، کتاب الانبیاء، باب ۳۰،ج۲، ص۴۴۲،رقم ۳۴۰۴ ،تفسیر الصاوی،ج۵،ص۱۶۵۹،پ۲۲،الاحزاب:۶۹ )اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کا ذکر قرآن مجید میں اس طرح بیان فرمایا کہ:۔ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ اٰذَوْا مُوۡسٰی فَبَرَّاَہُ اللہُ مِمَّا قَالُوۡا ؕ وَکَانَ عِنۡدَ اللہِ وَجِیۡہًا﴿69﴾ ترجمہ کنزالایمان:۔ اے ایمان والو اُن جیسے نہ ہونا جنہوں نے موسیٰ کو ستایا تو اللہ نے اسے بری فرما دیا اس بات سے جو اُنہوں نے کہی۔ اور موسیٰ اللہ کے یہاں آبرو والا ہے۔(پ22،الاحزاب:69)۔
اگر میں بقول آپکے شیعہ ہوں تو ایسے ہی صحیح۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون مجھے کیا سمجھتا ہے۔ لیکن دونوں مضامین میں سے کوئی بھی میرا لکھا ہوا نہیں۔ تھریڈ کا مین آرٹیکل بھی ایک اھلسنت کا لکھا ہوا ہے اور اسکے اندر وضاحت کیلیے ذیلی پوسٹ (جس پر آپکو اصل غصہ ہے) وہ بھی ایک اھلسنت کا ہے۔ پس اگر میں شیعہ ہوں تو آپ کو اسوجہ سے مجھ پر غصہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تحریریں میری نہیں جن کی ہیں وہ اھلسنت ہیں۔ باقی آپ شیعہ سُنی سے نکل کر اصل مضمون پر غور کرتے تو زیادہ بہتر تھا
جہاں تک اھل تشیع کے اصول حدیث سے میں واقف ہوں وہ بھی تقریباً ملتے جلتے ہیں جیسا کہ اصل تھریڈ میں موجود ہیں۔ بہت معمولی فرق ہے۔
نوٹ: اصل تھریڈ میں نہج البلاغہ سے اسی موضوع پر خطبہ میں نے اضافی شامل کیا ہے وہ اھلسنت مولف کی تحریر کا حصہ نہیں۔
First just take all advise and orders from Quran and follow it you will get all light for everything automaticlly what is correct and what is wrong do not , yes do not the best time you have in to waste time and you time will be the end
Jab Deen Mukamal ho gya to 300 saal tak mukamal hi tha jab yeh Hadees ki kitabain nahi theen.
Quran sab say mustanad Kitaab e Hayaat hay.
Isay follow kero, Hadeesain mostly Molvion ka playground hein jo inhi jaisay molbion nay ghar rakhi hein