- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس کے 5.3سے بڑھ کر 5.7فیصد ہو گئی ،برآمدات میں 1.2فیصد کمی ، درآمدات میں 8.3فیصد اضافہ ہواہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی ہوئی ،ایف بی آر کی ٹیکس ریونیو 10.1فیصد اضافے سے 9306ارب روپے جمع ہوئیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453ارب روپے تھیں ، ترسیلات زر میں2 8.فیصد اضافہ ہوا اور نو ماہ میں پاکستان میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 30ارب30کروڑ ڈالربھیجے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 28ارب ڈالر تھے ،
جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کی 30ارب 60کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں30ارب90کروڑ ڈالر تھیں جب کہ 56ارب30کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی گزشتہ برس 51ارب90کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں ، وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی ہوئی ہے، اور نوماہ میں ایک ارب19کروڑ ڈالر کی نیٹ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ برس اس عرصے میں ایک ارب 79کروڑ ڈالر تھی،اس طرح نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 11.8فیصد اضافہ ہوا ہے ،
صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور جولائی تا فروری کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 22 شعبوں میں سے 15 شعبوں شرح نمو مثبت رہی جن میں خوراک 5.6 فیصد، ٹیکسٹائل 1.6 فیصد، تمباکو 8.7 فیصد، ملبوسات 7.2 فیصد، نان میٹلک معدنیات10.1 فیصد اور گاڑیوں کی تیاری میں 61.7 فیصد اضافہ شامل ہے،
کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جولائی تا مارچ 80لاکھ ڈالر سرپلس رہاجو گزشتہ سال 1.67 ارب ڈالر تھا 31 مارچ 2026 تک وزارتوں اور ڈویژن نے 437 ارب روپے کی منظوری دی، جس کے مقابلے میں 415 ارب روپے کے اخراجات رپورٹ ہوئے، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پررواں مالی سال کے جولائی تا مارچ میں 42 فیصد (415 ارب روپے) اخراجات ہوئے جو گزشتہ سال 36.4 فیصد (399 ارب روپے)تھے۔
Source
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





