Advertisement

رمیز راجا کو حکومت تبدیلی کے بعد خود مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا،سیٹھی

6rameezrajanajamsethi.jpg

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رامیز راجا کو نئی حکومت آنے کے بعد خود ہی مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا ، میں نےعمران خان کی حکومت آنے کے بعد خود استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق گفتگو کی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ رمیز راجا کو میں نے عہدے سے نہیں ہٹوایا، جب حکومت تبدیل ہوئی تو میں خاموشی سے بیٹھا دیکھ رہا تھا، میں یہ سوچ رہا تھا کہ خود استعفیٰ دیدیں گے، کیونکہ یہی قابل عزت چیز تھی، تاہم انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے پاس دو آپشنز موجود تھے، ایک یہ کہ ان کی چھٹی کروادیں یا دوسرا مجھے انسٹا ل کردیں جو کہ آئینی طور پر جائز بھی تھا، تاہم اس دوران رمیز راجا کو مزید تھوڑے جھولے لینے دیا گیا کہ دیکھا جائے وہ کرتے کیا ہیں، انہوں نے موجودہ حکومت تک اپنا پیغام پہنچایا کہ میں کئی چیزیں کررہا ہوں، فلانی ٹیم دورہ پاکستان پر آرہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں خاموش بیٹھا سب کچھ دیکھ رہا تھا، مجھے امید تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہیں گے کہ میں جو کام ادھورا چھوڑ کر آیا ہوں اسے مکمل کروں، رمیز راجا کو ہٹانے کی خواہش میری یا وزیراعظم کی نہیں تھی بلکہ خواہش کہیں اور سے آئے گی۔
 
Pakistan is a failed state that is why no institution is functioning.Every time a new government gets into power it appoints it’s own people irrespective of whether they are competent or not.The worst case is that of ambassadors in foreign countries.Pakistani embassies are ineffective and incompetent because the best people are not appointed.
 
کیا فضول اور احمقانہ جواز اور تبصرہ ہے

سیٹھی سو فیصد اپنی سیاسی خدمات اور بلیک میلنگ کی وجہ سے اس عہدے پر فائز تھا۔ مال بنانا اور چودھراہٹ اسکا مقصد تھا ، اسے تو چھوڑنا ہی تھا۔
جبکہ رمیض راجہ سو فیصد اپنے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تجربے کی وجہ سے اس عہدے پر فائز تھا ، کرکٹ کی بہتری اسکا مقصد تھا ، اسکا مقررہ وقت سے پہلے استعفی کا کچھ جواز نہیں ،
مگر سیٹھی جیسے قومی راہزن ایسے ہی غیر منطقی فضولیات بکتے رہیں گے ، بکاؤ میڈیا اور رپورٹر انکی بک بک چھاپ کر سدا عوام کا مال لوٹتے رہیں گے ۔
​
 
Advertisement
6rameezrajanajamsethi.jpg

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رامیز راجا کو نئی حکومت آنے کے بعد خود ہی مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا ، میں نےعمران خان کی حکومت آنے کے بعد خود استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق گفتگو کی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ رمیز راجا کو میں نے عہدے سے نہیں ہٹوایا، جب حکومت تبدیل ہوئی تو میں خاموشی سے بیٹھا دیکھ رہا تھا، میں یہ سوچ رہا تھا کہ خود استعفیٰ دیدیں گے، کیونکہ یہی قابل عزت چیز تھی، تاہم انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے پاس دو آپشنز موجود تھے، ایک یہ کہ ان کی چھٹی کروادیں یا دوسرا مجھے انسٹا ل کردیں جو کہ آئینی طور پر جائز بھی تھا، تاہم اس دوران رمیز راجا کو مزید تھوڑے جھولے لینے دیا گیا کہ دیکھا جائے وہ کرتے کیا ہیں، انہوں نے موجودہ حکومت تک اپنا پیغام پہنچایا کہ میں کئی چیزیں کررہا ہوں، فلانی ٹیم دورہ پاکستان پر آرہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں خاموش بیٹھا سب کچھ دیکھ رہا تھا، مجھے امید تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہیں گے کہ میں جو کام ادھورا چھوڑ کر آیا ہوں اسے مکمل کروں، رمیز راجا کو ہٹانے کی خواہش میری یا وزیراعظم کی نہیں تھی بلکہ خواہش کہیں اور سے آئے گی۔

There should be professional reasons behind appointments/resignations, not political. Political reasons are never helpful for progress of institutions.