- Joined
- Jul 11, 2014
- Posts
- 390
- Reaction score
- 440
- Points
- 63
رمضان المبارک سےفائدہ کیسے اٹھائیں ؟
رمضان لفظ “رمض“ سے نکلا ہے جس کے معانی جلانے کے ہے۔یعنی رمضان وہ مہینہ ہے جو گناہوں کو جلاتی ہے۔ اگر ہم اس مہینے میں تھوڑا سا مجاہدہ کریں تو اپنے گناہ جلا کر دائمی خوشیاں یعنی جنت حاصل کر سکتے ہیں۔نہ صرف جنت بلکہ اپنی یہ دنیا بھی جنت بنا سکتے ہیں۔یہاں
پر وہ کم از کم معمولات دیئے جا رہے ہیں جن کو کرکے ہم رمضان المبارک سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
١- روزانہ ایک پارہ قرآن مجید کا پڑھیں۔بیشک اس سے زیادہ نہ پڑھیں لیکن ایک پارہ پوری توجہ کے ساتھ اور آہستہ آہستہ پڑھیں کہ اثر کر جائیں-
٢- سحری کے لئے جب اٹھ جائیں تو وضو کرکے دو یا چار رکعت تہجد پڑھ لیں(مسنون بارہ رکعات ہیں) اور اللہ پاک سے دعائیں مانگیں اور اپنے مطالبات منوائیں یہ قبولیت کا وقت ہے۔
٣- با جماعت نماز کبھی نہ چھوڑیں۔ جتنا ثواب ایک باجماعت نماز پڑھنے کا ہے وہ ثواب ساری رات انفرادی عبادت و قیام کرنے سے بھی حاصل نہ ہوگا-اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ رات کو با جماعت نماز کے علاوہ عبادت نہ کریں بلکہ مطلب یہ ہے کہ جماعت کی نماز کبھی نہ چھوڑیں کہ اس میں فائدہ زیادہ ہے۔
٤- تراویح کا اہتمام کریں اور امام کے پیچھے پورا قرآن سنیں۔
٥۔ پورے رمضان میں یہ بات دل و دماغ میں ہو کہ اس مہینے میں ہر عمل کا ثواب ٧٠ گنا بڑھایا جاتا ہے۔
٦۔ کم از کم اس مہینے اپنی نظر، زبان، ہاتھ، پاؤں،دل وغیرہ کا ایسا استعمال نہ ہو کہ مالک ناراض ہو جائے اور ہمارا روزہ خراب ہو جائے
٧- غیبت، جھوٹ،بد نظری، موسیقی،گالی گلوچ،لڑنے جگھڑنے اور چغلی وغیرہ سے اپنے آپ کو بچائے۔یہ یاد رکھیں کہ اگر ایک نیکی کا اجر ستر گنا ہے تو گناہ کا بھی یہی ریٹ ہے۔لہذا ہرقسم کے گناہ سے بچیں
٨۔ کلمہ طیبہ، استغفار، درود شریف اور تیسرا کلمہ (سبحان اللہ و الحمدللہ و لا الہ الااللہ و اللہ اکبر) کاصبح و شام کثرت سے ذکر کیجیے۔
٩- سورہ اخلاص کی کثرت سے تلاوت کریں۔صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ تین دفعہ(سورہ اخلاص) کی تلاوت کا ثواب ایک دفعہ قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔
١٠- پوری توجہ سے دعائیں مانگیں۔ چھوٹی سے چھوٹی چیزیں بھی اور بڑی چیزیں بھی اپنے اللہ سے مانگیں کہ زیادہ مانگنے والوں سے اللہ زیادہ خوش ہوتے ہیں اور کم مانگنے والوں سے کم خوش ہوتے ہیں۔ معمول بنائیں کہ چوبیس گھنٹے میں کھل ملا کر کم از کم بیس منٹ میں نے دعائیں مانگنی ہے۔خاص کر تہجد اور افطار کے وقت دعا کا خاص اہتمام کریں-
١١- حدیث میں ہے کہ شب قدر میں سب کی مغفرت کی جاتی ہے سوائے ان چار کے۔ والدین کا نافرمان، شرابی، ریشتہ داروں سے لڑنے جگھڑنے والا، اور کینہ پرور آدمی کی۔ لہذا اگر اپ میں یہ سب ہے تو توبہ کریں تہ کہ مغفرت نصیب ہو جائے۔
١٢- جو لوگ سعودی عرب میں ہے وہ عمرہ کر لیں کہ رمضان کے عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے-
١٣- صبح کی نماز کے بعد سورہ یاسین، رات کو سونے سے پہلے سورہ ملک کی تلاوت اور جمعہ کے دن سورہ کہف کو اپنا معمول بنائیں۔
کوشش کریں کہ پورا رمضان نیکیاں کرتے اور گناہ سے بچ کر گزریں۔ اللہ ہم سے پورا ایک مہینہ یہی پریکٹس کرانا چاہتا ہے تا کہ ہم پرہیزگار بنیں۔کیونکہ ایک مہینے تک جو عمل بندہ کریں وہ پھر معمول بن جاتا ہے اور سال کے باقی مہینوں یہی معمول کرنا آسان ہوتا ہے۔
اللہ مجھے اور آپ کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین

Last edited by a moderator: