Advertisement

رقم کے لالچ میں ملزمہ نے اپنی ہی بیٹی کو پیشہ ورڈاکوؤں سے اغوا کروا لیا

ljhrp1h1i3h.jpg


لالچ بری بلا ہے, اس لالچ میں ماں بیٹی کی نہیں رہتی, نواں کوٹ میں ملزمہ نے اپنی ہی بیٹی کو پیشہ ورڈاکوؤں سے اغوا کروا لیا,پولیس نے بینک ملازم کی سوتیلی بیٹی کے اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کرلیا,تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پیسے کی لالچ میں ملزمہ نے اپنی ہی بیٹِی کو پیشہ ور ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا کروایا۔ پولیس نے 09 سالہ مغویہ سارہ الیاس کو باحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔

پولیس کے مطابق مغویہ مقدمہ مدعی کی سوتیلی بیٹی ہے، سرکاری بینک ملازم پرویز اختر نے سوتیلی بیٹی کے اغوا اور تشدد پر نواں کوٹ پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے مقدمہ کے اندراج اور مغویہ کی بازیابی کے لئے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن احمد زونیر چیمہ کو احکامات جاری کئے۔

احمد زونیر چیمہ نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت ملزمان گھر والوں کو یرغمال بنا کر رقم اورزیورات کا مطالبہ کرتے رہے، رقم نہ ملنے پر ملزمان نے مدعی مقدمہ کوتشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 09 سالہ سوتیلی بیٹی سارہ الیاس کو اغواء کرکے لے گئے، 04 مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنایا۔

ایس پی اقبال ٹاون احمد زونیر چیمہ کے مطابق گروہ کا سرغنہ ریکارڈیافتہ ملزم ہے ، دیگرملزمان میں مقدمہ مدعی کی دوسری بیوی اور اسکی بہن بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے 03 پستول و گولیاں،موبائل فون و نقدی برآمد ہوئی ہے۔

احمد زونیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوسری بیوی نازیہ بی بی کا رقم، زیورات و دیگر سامان ہتھیانے کا پلان تھا۔ نازیہ بی بی نے اپنی بہن فوزیہ اور ریکارڈیافتہ ملزمان سے ملکر پلاننگ کی۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت مقدمہ مدعی، نازیہ، بہن فوزیہ اور سوتیلی بیٹی سارہ الیاس موجود تھیں، مدعی مقدمہ کے ساتھ نازیہ بی بی کی تیسری شادی تھی۔

دوسری جانب پولیس نے آرام باغ کے علاقے میں تلاشی کے دوران مبینہ طور پر 9 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے لیے اغوا کرنے والا 14 سالہ ملزم کو گرفتا کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ عاشر مبینہ طور پر 9 سالہ بچی کو اپنے ساتھ لے کر جا رہا تھا کہ پولیس نے پوچھ گچھ کی تو پتا چلا کہ نوجوان بچی کو غوا کرکے لے جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو گارڈن سے اغوا کیا تھا جبکہ کم عمر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے اور مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 14 سالہ عاشر تھانہ نبی بخش کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات میں بھی گرفتار ہو چکا تھا۔

کم عمر ملزم کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بچی کو زنا کی نیت سے لے کر جا رہا تھا۔
 
اسطرح کے کام والے لوگوں کے شناختی کارڈ پر والد کی جگہ “اہل محلہ کی کوشش” لکھا ہوتا ہے۔
 
نواز شریف نے بھی اپنی بیٹی مریم قطرنڈی قطریوں کو پیش کر کے ڈرامہ رچایا تھا.​