- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
رحمن ملک نے خوفزدگی میں قادری کے خلاف بات کی ہے۔ آخر سیاستدان ڈاکٹر طاہر القادری سے خوف زدہ کیوں ہیں؟ جمہوریت کو بچانے کے لئے انہوں نے جمہور کو کچل دیا ہے۔ میرا ایک جملہ ہے کہ سیاستدانوں اور حکمرانوں نے غیر جمہوری طریقے سے جمہوریت چلائی ہے۔ رحمن ملک دو دنوں میں ایک بدلا ہوا آدمی ہے۔ قادری صاحب سے پہلی ملاقات میں بہت مدب اور مہذب تھا۔ ان کی تعریفیں بھی کیں۔ اب اس نے جس انداز میں بات کی وہ ایک سیاستدان کو تو زیب دیتی ہے مگر انسان کو زیب نہیں دیتی۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم تو صرف سیاستدان ہیں۔ جمہوریت کو بھی حکومت کرنے کرپشن لوٹ مار اور مار دھاڑ کے لئے استعمال کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے ٹوپی پہنی ہو تو کچھ اور ہوتے ہیں اور جب ٹوپی نہ پہنی ہو تو کچھ اور ہوتے ہیں۔ عجیب اتفاق ہے کہ یہ بات کرتے ہوئے ملک صاحب نے ٹوپی پہنی ہوئی تھی مگر وہ وہی تھے جو ننگے سر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے ایک شاعر نے کہا تھا۔
ننگ ملت ننگ دیں ننگ وطن
اسے ایک من چلے نے یوں لکھا تھا
ننگے ملت ننگے دیں ننگے وطن
یہ بات تقریباً سب حکمرانوں اور اکثر سیاستدانوں کے لئے کہی جا سکتی ہے۔ یہ محاورہ بھی بہت برمحل ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ برمحل میں لفظ محل پر مجھے اعتراض ہے۔ محلات میں زیادہ تر کرپٹ لٹیرے اور جمہوریت کو ظلم و ستم اور حکمرانی بلکہ من مانی کے لئے استعمال کرنے والے امیر کبیر بے ضمیر رہتے ہیں۔
جو زبان جو لہجہ رحمن ملک نے اختیار کیا۔ وہ مجھے پسند نہیں آیا۔ بڑی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ پانچ سال حکومت چلانے والوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ آدمی رحمن ملک ہے۔ صدر زرداری بھی کچھ پسندیدہ نہیں مگر لوگ ان کی سیاسی چالوں سے حیران بہت ہیں اس سے زیادہ پریشان بہت ہیں۔ ہمارے ہاں حکومت کرنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو حکومت کرنا نہیں جانتے۔ آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ وہ کس طرح حکومت کرتے ہوں گے؟
رحمن ملک نے کہا کہ ڈاکٹر قادری جھوٹ بہت بولتے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ٹھیک بھی ہو۔ مگر معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ جھوٹ رحمن ملک بھی کم نہیں بولتے۔ اس جملے کو سب سے بڑا جھوٹ سمجھا جاتا ہے کہ رحمن ملک نے سچ بولا ہے۔ رحمن ملک کبھی غلطی سے یا غلط فہمی سے سچ بھی بول دیں تو وہ بھی جھوٹ بن جاتا ہے جس طرح سچے آدمی کا جھوٹ بھی سچ بن جاتا ہے۔
ملک صاحب نے کہاکہ ڈاکٹر قادری دوہری شخصیت کے مالک ہیں۔ یہاں کوئی شخصیت کی یکجہتی کا مالک ہے۔ یہ بات بھی رحمن ملک کے لئے کافی ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے بھی اتنے ہی قریب تھے جتنے اب صدر زرداری کے قریب بلکہ عنقریب ہیں۔ صدر زرداری یاد رکھیں کہ رحمن ملک اپنی لیڈر کی تڑپتی ہوئی لاش چھوڑ کر لیاقت باغ راولپنڈی سے زرداری ہاس اسلام آباد پہنچ گیا تھا۔ جبکہ ابھی وہاں زرداری صاحب نہیں تھے۔ بے نظیر بھٹو کے چیف سکیورٹی منیجر کو زرداری صاحب نے پورے ملک کا چیف سکیورٹی منیجر وزیر یعنی وزیر داخلہ بنا دیا اور پھر مشیر اور وزیر کے درمیان فاصلہ بھی ختم کر دیا۔ ملک صاحب قادری صاحب کو خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ پاکستان میں عزت بے عزتی میں فرق مٹا دیا گیا ہے اور یہ دونوں دوسروں کے ہاتھ میں ہوتی ہیں۔
رحمن ملک کو غصہ یہ ہے کہ لندن میں الطاف حسین نے تو میری بات مان لی مگر طاہر القادری نے نہیں مانی۔ الطاف حسین انگلستان کے شہری ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا کے شہری ہیں ملک صاحب اگر کینیڈا سے پوچھیں کہ ڈاکٹر صاحب کے پاس پیسہ کہاں سے آیا تو انگلستان سے بھی پوچھیں کہ الطاف حسین کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ ملک صاحب خود بھی انگلستان کے شہری ہیں۔ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔
اس کے علاوہ میں ملک ریاض کے لئے پریشان ہوں ان کو ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس جا کے مذاکرات کرنے کی کیا ضرورت تھی ان کے مذاکرات تو لین دین کے علاوہ نہیں ہوتے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کو پھنسانے کے لئے ان کے بیٹے ارسلان کو دولت کے بہانے سے پھنسایا اور وہ بظاہر پھنس گیا کہتے ہیں یہ کام ان سے صدر زرداری نے کروایا۔ ملک صاحب نے لاہور میں بم پروف محل بھی صدر زرداری کے لئے بنوایا ہے۔ خوشی یہ ہے کہ یہ محل لاہور میں ہے۔ صدر زرداری صاحب نے یہ بھی ایک محفل میں کھلم کھلا کہا کہ مجھے صدر بھی ملک ریاض نے بنوایا ہے۔ ملک صاحب بھی بہت سادہ ہیں۔ اپنے آپ کو صدر کیوں نہ بنوایا۔ وہ راجہ پرویز اشرف کو تو وزیراعظم نہ بناتے مگر وہ وزیراعظم گیلانی کے خلاف تھے۔ اس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ لیکن یہ صدارت کیا کم ہے کہ سب سیاستدان کچھ جرنیل کافی افسران میڈیا کے بہت آدمی اور کئی انسان ان کے محتاج ہیں۔ مگر یہ لفظ اس لفظ کے متبادل نہیں کہ بہت لوگ ان کے کانے ہیں۔ حکومت بھی ان سے خوش اپوزیشن بھی خوش فوج بھی۔ عدالت کو بھی خوش کرنے کی کوشش کر لی اور وہ بھی تقریباً کامیاب رہی کہ ارسلان کیس جو چیف جسٹس پاکستان کے خلاف تھا۔ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا ہے۔ سب کو معلوم ہے ملک صاحب صدر زرداری کے قریبی ہیں مگر ان پر یہ بھی الزام لگا کہ وہ فوج کے آدمی ہیں۔ عدالت اور فوج میں بھی کچھ گڑبڑ ہونے لگی تھی؟
اب وہ طاہر القادری کے پاس بھی گئے۔ صدر زرداری نے ان کے ساتھ بڑی زیادتی کی۔ چودھری شجاعت دانا آدمی ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی ان کے کزن ہیں۔ بھائیوں سے زیادہ جس طرح نواز شریف کے لئے شہباز شریف ہیں۔ شریف برادران میں کوئی ایسی ویسی بات باہر نکل آتی ہے مگر چودھری برادران کے لئے کوئی بات باہر نہیں آتی بلکہ اندر بھی نہیں جاتی۔ ڈاکٹر خالد رانجھا ایک نامور قانون دان ہیں وہ قانونی امداد کے لئے ساتھ ہوں گے۔ وہ بھی ق لیگ میں ہیں۔ صدر زرداری کو اب ق لیگ کے علاوہ کوئی نہیں ملتا کہ ان کے فائدے کے لئے کچھ کر سکے۔ چودھری شجاعت ڈاکٹر صاحب کو راضی کرنے گئے تھے تو کیا ملک ریاض راضی باضی کرنے گئے تھے ڈاکٹر رانجھا قانونی امداد کے لئے تو ملک صاحب کس امداد کے لئے گئے تھے۔ شاید پہلی بار وہ توہین کرا کے واپس آئے۔ میڈیا میں ان کی بہت بے عزتی کرا دی گئی۔ عزت بھی میڈیا نے دی۔ عزت اور شہرت میں فرق نہیں رہا۔ یہ مناسب نہ تھا مگر قادری صاحب یہ نہ کرتے تو ان کا بھی کچھ نہ رہتا۔ صدر زرداری نے ملک صاحب اچھا نہیں کیا۔ ان کا یہ جملہ بہت معنی خیز ہے کہ جب سب باتیں طے ہو گئی ہیں تو اب لانگ مارچ کا فیصلہ واپس لیں۔ قادری صاحب نے انہیں ہی واپس کر دیا۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عدلیہ نے لانگ مارچ کے خلاف ساری درخواستیں واپس کر دی ہیں۔