راجاریاض کی باتیں سن کر لگتا ہے کہ وہ حکومت کو اکسا رہےہیں،حامدمیر

13rajajriaiauksahahahah.jpg

اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے قومی اسمبلی و وفاقی حکومت کی توسیع کی حمایت کردی ہے، سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نےراجا ریاض کےاس اعلان کو غیر آئینی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ مجھے اکتوبر میں انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، مشکل لگ رہا ہے، انتخابات سے قبل ملک کو معاشی طور پر کھڑا کرنا پڑے گا اس کے بعد ہمیں انتخابات کی طرف جانا چاہیے، میں خود اس کے حق میں ہوں کہ پہلے معاشی استحکام آئے پھر الیکشنز ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی توسیع کے حوالے سے آئین میں گنجائش ہے ، ہنگامی حالات میں حکومت کو توسیع دی جاسکتی ہے، اگر حکومت معاشی ایمرجنسی لگادے تو حکومت کو 6 ماہ کی توسیع دی جاسکتی ہے، میں بطور اپوزیشن لیڈر حکومت کی مدت میں توسیع کی حمایت کروں گا کیونکہ میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1668297401709342735
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اپنے پروگرام میں راجا ریاض کی اس گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ حکومت آئین و قانون کے اندر رہے اور جب کوئی حکومت آئینی و قانونی حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کرے تو اپوزیشن لیڈرحکومت کا ایسا کرنے سے روکتا ہے۔

حامد میر نے ہمارے موجودہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض صاحب کی باتیں سن کر ایسا لگتا ہے کہ وہ حکومت کو اکسا رہےہیں اور شہ دےرہے ہیں کہ الیکشن کو ملتوی کردیا جائے، اپوزیشن لیڈر کا انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کے بجائے حمایت کرنے کے اعلان کا مطلب ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں بلکہ وہ کچھ اور یا حکومت کے سہولت کار لگ رہے ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
حامد میر راجہ ریاض کی باتیں سنتا ہے۔واہ واہ ماشااللہ
اور اسے لیڈر بھی سمجھتا ہے اور وہ بھی اپوزیشن کا
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Raja Riaz ko na deen ka pta, na ayinn ka pta, na uss ko ghrz ha inflation sy na uss ka koi sarokar awam sy................... accidental minister ki bholi bhali batinn
 

Back
Top