- Joined
- Nov 26, 2011
- Posts
- 2,473
- Reaction score
- 2,753
- Points
- 113
[h=1]ذات کا ادراک حاصل کیجئے[/h]
شاید انسان کی سب سے بڑی کمزوری اپنی ذات کا ادراک نہ کرنا ہے۔ اس لیے انسان اپنے آپ کو بہت ارزاں بیچ دیتا ہے۔ ذات کا ادراک نہ ہونے سے انسان بہت سی کمزوریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔
جب ہم میں سے کوئی اخبار میں ملازمت وغیرہ کا اشتہار دیکھتا ہے تو وہ ملازمت اسے بہت پسند ہوتی ہے لیکن وہ اس نوکری کو حاصل کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتا کیوں کہ وہ سوچتا ہے کہ میں اس نوکری کے قابل نہیں ہوں۔ پیسٹ نے ایک نوکری کے لیے درخواست دی۔
انٹرویو میں اس سے پوچھا گیا کہ تم کتنی تنخواہ لو گے؟ پیسٹ نے انکساری سے بہت ہی کم تنخواہ کا مطالبہ کیا کیوں کہ وہ محسوس کرتا تھا کہ وہ بہت بڑی تنخواہ کے لائق نہیں ہے۔
ہزاروں سال پہلے فلاسفروں نے بہت ہی خوبصورت نصیحت کی تھی کہ اپنے آپ کو پہچانو!
لیکن کچھ لوگ اس کی تعبیر یوں کرتے ہیں کہ صرف اپنی ذات کے منفی پہلوئوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرو۔
ان کا کہنا ہے کہ انسان غلطی کا پتلا ہے، اس لیے وہ مکمل نہیں ہے۔لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں اپنی نااہلی کی پہچان کرنی چاہیے۔ اس سے ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ ہم زندگی کے کون سے شعبوں میں بہتری نہیں لاسکتے۔اگر ہم صرف اپنی منفی سرگرمیوں کے بارے میں معلوم کریں گے تو سوائے پراگندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ہم بے قدر ہوجائیں گے۔یہاں ہم آپ کو ایک مشق بتا رہے ہیں جس سے آپ درست طور پر اپنے آپ کو پہچان سکیں گے۔ اس مشق کو میں نے بہت سے لوگوں پر آزمایا ہے۔
-
1
آپ اپنی پانچ چیزوں کا تعین کریں۔ بیوی، استاد یا کسی دوست سے مدد لے سکتے ہیں کہ وہ اس سے متعلق پوری ایمانداری سے رائے دیں۔ وہ پانچ چیزیں یہ ہیں: تعلیم، گھریلو زندگی، رویہ، شخصیت اور کسی کام کی جانب پیش قدمی۔
-2ہرچیز کے نیچے ان تین لوگوں کے نام لکھیں جنہیں آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے زندگی
میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن وہ لوگ آپ سے کم اہل ہیں۔ جب آپ یہ مشق مکمل کرلیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کہ ان لوگوں میں سے صرف ایک اہلیت آپ میں نہیں ہے جو کہ ان لوگوں میں ہے۔ پھر آپ صحیح نتیجے تک پہنچ جائیں گے اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گاکہ آپ اپنے آپ کو جتنا اہم خیال کرتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ یہ یاد رکھیئے کہ کبھی خود کو کم تر خیال نہ کریں۔
(ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز کی کتاب بڑی سوچ بڑی کامیابی سے اقتباس) ٭٭٭