- Joined
- Dec 5, 2009
- Posts
- 5,878
- Reaction score
- 6,486
- Points
- 113
دیہاتی عورت کہنا گالی نہیں.نریندرمودی احمق ہیں,بھارتی وزیر خارجہ
مودی نہ اخبار پڑھتے ہیں اور نہ ہی ٹی وی دیکھتے ہیں،لگتا ہےکہ مودی کو دیہاتی خواتین پسند نہیں،سلمان خورشید
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کو مبینہ طور پر
دیہاتی عورت کہے جانے پر بھارت میں گرما گرمی جاری ہے۔بی جے پی کے رہنما اور نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی بیان کو رائی کا پہاڑ بنا کر پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش ان ہی کے گلے پڑ گئی ہے،
بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نریندر مودی کی باتوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر اتنا واویلا مچایا جائے اور اگر ایسا کچھ کہا بھی ہے تو دیہاتی عورت ہونا کوئی گالی نہیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے اپوزیشن رہنما کو مکمل احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہےکہ مودی صاحب کو دیہاتی خواتین پسند نہیں،
ان کے لیے دیہاتی عورت ایک گالی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نہ تو اخبار پڑھتے ہیں اور نہ ہی ٹی وی دیکھتے ہیں، انہوں نے اپنے گرد چند احمق اکٹھے کر رکھے ہیں جن کی لکھی تقریریں مودی طوطے کی طرح پڑھ دیتے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے ہندو انتہا پسند رہنما پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے قول اور فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، ان کے اندر حقائق کو جاننے کی صلاحیت کی کمی ہے، وہ نہ تو سیاست کو سمجھتے ہیں اور نہ
کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے من موہن سنگھ کو دیہاتی عورت کہے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد نریندر مودی نے اسے بھارتی وزیراعظم کی بےعزتی کے مترادف قرار دےکر کافی واویلا مچایا تھا، دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کی بعد میں تردید بھی کی جا چکی ہے۔ہ
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2013-10-02/228713#.UkvQN4Z6YW8