Advertisement

دیکھو ظالموں کی طرف ہرگز نہ جھکنا ورنہ تمہیں بھی (دوزخ کی) آگ لگ جائے گی


بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ

دیکھو ظالموں کی طرف ہرگز نہ جھکنا ورنہ تمہیں بھی (دوزخ کی) آگ لگ جائے گی اور اللہ کے سوا اور تمہارا مددگار نہ کھڑا ہو سکے گا اور نہ تم مدد دیئے جاؤ گے۔(سورة هود:113)

اس سے معلوم ہوا کہ خدا کے نافرمانوں کے ساتھ یعنی بےدینوں اور گمراہوں کے ساتھ میل جول ، رسم و راہ ، مَوَدّت و محبت ، ان کی ہاں میں ہاں ملانا ، ان کی خوشامد میں رہنا ممنوع ہے ۔ ظالموں کی طرف داری ان کے ظلم پر مدد ہے یہ ہرگز نہ کرو۔ اگر ایسا کیا تو کون ہے جو تم سے عذاب اللہ ہٹائے؟ اور کون ہے جو تمہیں اس سے بچائے۔ یہ حال ان کا ہے جو ظالموں سے رسم و راہ ، میل و محبت رکھیں ۔

جو لوگ ظالم (حد سے نکلنے والے) ہیں، ان کی طرف تمہارا ذرا سا میلان اور جھکاؤ بھی نہ ہو۔ ان کی موالات ، مصاحبت ، تعظیم و تکریم ، مدح و ثنا ، ظاہری تشبہ ، اشتراک عمل ہر بات سے حسب مقدور احترز کرو، مبادا آگ کی لپٹ تم کو نہ لگ جائے۔ پھر نہ خدا کے سواء تمہیں کوئی مددگار ملے گا اور نہ خدا کی طرف سے کچھ مدد پہنچے گی۔

یعنی ظالموں کے اعمال کو پسند نہ کرو۔ اس آیت سے صراحۃً معلوم ہوا کہ ان بدمذہبوں کے پاس بیٹھنا اور ان کی مجلسوں میں شرکت کرنا عذاب الٰہی کا باعث ہے ہم اپنی نادانی سے ان کی صحبت کو بےضرر خیال کرتے ہیں اور اپنی سادہ لوحی سے بےدھڑک ان کے پاس آمدورفت رکھتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں سمجھتے کہ وہ ہر وقت اس موقع کی تاڑ میں رہتے ہیں کہ پھونک مار کر ہمارے ایمان کی شمع کو گل کر دیں ۔ اس لیے اہل اسلام کا یہ فرض ہے کہ وہ ان بدعقیدہ لوگوں کی صحبت سے احتراز کریں اور اپنے ایمان کی حفاظت کریں۔ نیز اس آیت میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ان لوگوں کی سنگت کرنا اور ان کی تقویت کا باعث بننا جو لوگوں کے حقوق تلف کرتے ہیں ان سے میل جول شرعا ناجائز ہے۔ تمہاری تائید اور اعانت صرف ان لوگوں کے لیے ہونی چاہیے جو صحیح دین کے علمبردار ہیں اور اپنی عملی زندگی میں عدل و انصاف کی قدروں کو سربلند دیکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
یہ حال تو ان کا ہے جو ظالموں سے رسم و راہ ، میل و محبت رکھیں اور اسی سے ان کا حال قیاس کرنا چاہیئے جو خود ظالم ہیں ۔









31740028_1787386131320071_1381582105997213696_n.png
 
Last edited:
Advertisement
Zaalim in Pakistan are those who spread hate and preach violence against shia, qadyaani, the so-called gustakh.
Zaalim are those who let moulvi abdul aziz and his wife umme hasan roam around freely and still poison the minds of our youth.
Zaalim are those who write and sign agreements with moulvi khadim and allowing him to call everyone and anyone gustakh and puts their life in danger.
 
The misleading tafseer posted in this thread is promoting hate.
Were'nt non-muslims allowed to live in muslim countries during sahaba rule?
were'nt non-muslims given government positions?

Zaalim usually means are the people who seen the truth in the Prophet Mohammad and who realize its the truth but they still dont accept it due to their arrogance. Moreover, they even stop people from accepting the true message and make their life difficult. Zaalim is a strong word used for specific people in the times of prophet, like prophet's own uncles abu jahal, abu lahab etc

Clearly, this situation does not exist in Pakistan.

The tafseer does correctly indicate the good people who are just and compassionate but it adds "sahee aqeeda" as a pre-requisite, which is not necessary.
 
Advertisement
The tafseer does correctly indicate the good people who are just and compassionate but it adds "sahee aqeeda" as a pre-requisite, which is not necessary.
 
Zaalim usually means are the people who seen the truth in the Prophet Mohammad and who realize its the truth but they still dont accept it due to their arrogance. Moreover, they even stop people from accepting the true message and make their life difficult. Zaalim is a strong word used for specific people in the times of prophet, like prophet's own uncles abu jahal, abu lahab etc

Clearly, this situation does not exist in Pakistan.



ظلم کی تین اقسام کی تفصیلات

1) .... پہلی قسم کا ظلم "شرک" ہے .... شرک ظلم کی وه قسم ہے جس کو اللہ تعالٰی ہرگز نہ بخشیں گے

2) ...... دوسری قسم کا ظلم حقوق اللہ میں کوتاہی ہے ... یہ ظلم کی وه قسم ہے جس کی مغفرت ہو سکے گی

3) ..... تیسری قسم کا ظلم حقوق العباد کی خلاف ورزی ہے ... یہ ظلم کی وه قسم ہے کہ جس کا بدلہ اللہ تعالٰی لیے بغیر نہ چھوڑیں گے

(معارف القرآن جلد 2 ص، 550)

ظالموں میں سے نہ ہونے کی دعا ... رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ

اے ہمارے رب ہمیں ظالموں کے ساتھ نہ ملا (سورۃ الاعراف،آیت 47)





ظلم کیا ہے

کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہٹاکر رکھنے اورحد سے تجاوز کرنے کو ظلم کہتے ہیں۔یعنی اگر کوئی شخص کسی دوسرے کے مال یا زمین پر ناجائز قبضہ کرلے تو وہ ظلم ہے کیونکہ اس میں مال یا زمین پر اصل مالک کا حق چھین لیا جاتا ہے۔ اسی طرح شرک کرنا بھی ظلم ہے کیونکہ اس میں اللہ کا حق مارا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ عبادت میں اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا جائے۔ کسی کو ناحق قتل کرنا، کسی کو گالی دینا یا برا بھلا کہنا یا کسی کو تکلیف دینا یا کسی کا حق ادا نہ کرنا یا قدرت کے باوجود قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا بھی ظلم ہے۔ ظلم حرام ہے: قرآن وحدیث کی واضح تعلیمات کی روشنی میں پوری امت مسلمہ کا اتفاق ہے کہ ظلم حرام ہے، اور7 بڑے ہلاک کرنے والے گناہوں میں سے اکثر کا تعلق ظلم ہی سے ہے۔ ظالم قیامت کے دن ذلت آمیز اندھیروں میں ہو گا اور ظالموں کو جہنم کی دہکتی آگ میں ڈالا جائے گا، چنانچہ قیامت کے دن ظالموں سے مظلوموں کے حقوق ادا کروائے جائیں گے یہاں تک کہ سینگ والی بکری سے بغیر سینگ والی بکری کو بدلہ دلوایا جائے گا اگر اُس نے بغیر سینگ والی بکری کو دنیا میں مارا ہوگا۔
غرضیکہ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف ظلم کی حرمت ونحوست کا بار بار ذکر کیا ہے اور اس کے برے انجام سے متنبہ کیا ہے بلکہ مظلوم کی مدد کرنے کی تعلیم وترغیب بھی دی ہے اور مظلوم کی بددعا سے بھی سختی کے ساتھ بچنے کو کہا گیا ہے کیونکہ مظلوم کی بددعا اللہ کے دربار میں رد نہیں کی جاتی۔ عقل کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ظلم کو حرام قرار دے کر سب کے ساتھ عدل وانصاف کیا جائے اور ظالموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ورنہ غریبوں کو 2 وقت کا کھانا ملنا بھی دشوار ہوجائے گا۔ اسی وجہ سے تمام مذاہب میں ظلم کرنے سے روکا گیا ہے۔ دنیاوی قوانین بھی اس طرح بنائے گئے ہیں کہ ظلم پر روک لگائی جاسکے، لیکن ہر دور میں کچھ لوگ اپنے مذہب کی تعلیمات اور عالمی وملکی قوانین کی دھجیاں اڑاکر کمزوروں اور غریبوں پر ظلم کرکے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں رہتے ہیں


مال ومنصب کے ملنے پر انسان کمزوروں پر ظلم کرنے لگتا ہے ، حالانکہ اسے سوچنا چاہئے کہ ساری کائنات کو پیدا کرکے پوری دنیا کے نظام کو تن تنہا چلانے والے نے خود اپنی ذات سے ظلم کرنے کی نفی کی ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’اللہ ذرّہ برابر بھی کسی پر ظلم نہیں کرتا۔‘‘ (النساء40) ۔ نبی اکرمﷺ حدیث قدسی میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’ اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر بھی حرام کیا ہے اور تم پر بھی حرام کیا ہے لہٰذا تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔ ‘‘(صحیح مسلم ۔ باب تحریم الظلم) ۔ ظلم کے اقسام: علمائے کرام نے ظلم کی3 قسمیں بیان کی ہیں: {1} شرک کرنا یعنی عبادت میں اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا{2}گناہ کا ارتکاب کرکے خود اپنے اوپر ظلم کرنا{3} دوسرے انسان پر ظلم کرنا۔ شرک کرنا: ہمیں ایسی تمام شکلوں سے بچنا چاہئے جن میں شرک کا ادنیٰ سا بھی شبہ ہو، کیونکہ شرک کو اللہ تعالیٰ نے سب سے بڑا گناہ اور ظلم قرار دیا ہے۔
حضرت حکیم لقمان ؒ کی اپنے بیٹے کے لئے نصیحت کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے: ’’وہ وقت یاد کرو جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا: اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا، یقین جانو شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔‘‘ (لقمان 13)۔ اگر انسان شرک سے توبہ کے بغیر مرجائے تو قیامت کے دن اس جرم عظیم کے لئے معافی نہیں ، جیساکہ فرمان الٰہی ہے: ’’ بیشک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اسکے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے، اور اس سے کمتر ہر بات کو جس کیلئے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ ایسا بہتان باندھتاہے جو بڑا زبردست گناہ ہے۔‘‘ ( النساء 48) ۔ گناہوں کے ارتکاب سے اپنے نفس پر ظلم کرنا: جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے اللہ تعالیٰ بندوں سے راضی ہوتا ہے، اسی طرح اللہ کی نافرمانی سے اللہ تعالیٰ بندوں سے ناراض ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو پیدا کرکے فرمایا: ’’اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو، اور اس میں سے جہاں سے چاہو جی بھرکے کھاؤ، مگر اس درخت کے پاس بھی نہ جانا، ورنہ تم ظالموں میں شمار ہوگے۔‘‘ (البقرۃ35)۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ طلاق کے مسئلہ کو ذکر کرکے ارشاد فرماتا ہے: « جو لوگ اللہ کی حدود سے تجاوز کرتے ہیں وہ بڑے ظالم لوگ ہیں(البقرۃ 229) ۔ « جو کوئی اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود سے آگے نکلے گا، اُس نے خود اپنی جان پر ظلم کیا (الطلاق 1)۔ انسان کا د وسرے انسان پر ظلم کرنا: ظلم کی پہلی 2قسموں کا تعلق حقوق اللہ سے ہے، جبکہ تیسری قسم کا تعلق حقوق العباد سے ہے۔ ظلم کی اِس قسم پر خصوصی توجہ درکار ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حقوق العباد کے متعلق اپنا اصول وضابطہ بیان کردیا ہے کہ جب تک بندہ سے معاملہ صاف نہیں کیا جائے گا وہ معاف نہیں کرے گالہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ کسی بھی انسان پر کسی بھی حال میں ظلم نہ کرے، بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق دوسروں کی مدد کرے، ظالم کو ظلم کرنے سے حکمت کے ساتھ روکے اور مظلوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو،جیسا کہ حضور کرمﷺ نے ارشاد فرمایا :اپنے بھائی کی مدد کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ ! ہم مظلوم کی تو مدد کرسکتے ہیں، لیکن ظالم ہونے کی صورت میں اس کی مدد کس طرح ہوگی؟ حضور کرمﷺ نے فرمایا: ’’(ظالم کی مدد کی صورت یہ ہے کہ) اس کا ہاتھ پکڑ لو(یعنی اسے ظلم کرنے سے روک دو)‘‘(بخاری:باب اعن اخاک ظالماً او مظلوماً) ۔ کسی انسان کے دوسرے شخص پر ظلم کرنے کی مختلف شکلیں ہوسکتی ہیں۔ چند حسب ذیل ہیں: یتیم کے مال کو ہڑ پنا: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’یقین رکھو کہ جو لوگ یتیموں کا مال اُن پر ظلم کرکے کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں اور انہیں جلدی ہی ایک دہکتی آگ میں داخل ہوناہوگا۔‘‘ (النساء10)۔
اسی طرح کسی بھی انسان کے مال کو ناجائز طریقہ سے حاصل کرنے کے متعلق قرآن وحدیث میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ کسی کی زمین پر قبضہ کرنا: کسی کمزور یا غریب کو دبا کر اس کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا بھی ظلم اور بہت بڑا گناہ ہے۔ حضور اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا: « اگر کسی شخص نے ایک بالشت زمین بھی کسی دوسرے کی ظلماً لے لی تو سات زمین کا طوق اس کی گردن میں پہنایا جائے گا (بخاری : باب اثم من ظلم شیئاً من الارض)۔ « جس شخص نے ناحق کسی زمین کا تھوڑا سا حصہ بھی لیا تو قیامت کے دن اسے سات زمینوں تک دھنسا دیا جائے گا(بخاری : باب اثم من ظلم شیئاً من الارض)۔ غیر مسلم پر ظلم کرنا: مسلمانوں کی طرح غیر مسلموں سے بھی انسانیت کی بنیاد پر ایک ہی جیسا برتاؤ کیا جائے گا۔ کسی غیر مسلم پر بھی ظلم کرنا حرام ہے۔ حضور اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص ذمی (یعنی وہ غیر مسلم جو مسلمانوں کے ملک میں رہتاہے) پر ظلم وزیادتی کرے گا یا اس کی طاقت سے زیادہ اس سے کام لے گایا اس کی کوئی چیز بغیر اس کی رضا مندی کے لے گا تو اُس ذمی کی جانب سے اُس شخص کے ساتھ خصومت کرنے والا میں (نبی اکرمﷺ) خود ہوں گا۔‘‘ (ابوداؤد : باب فی اہل تعشیر اہل الخدمہ)۔
مزدورکو اجرت نہ دینا : حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’3 طرح کے لوگ ایسے ہیں جن کا قیامت میں مَیں فریق بنوں گا( یعنی میں ان کے مخالف کھڑا ہوں گا): وہ شخص جس نے میرے نام پر وعدہ کیا اور پھر وعدہ خلافی کی، وہ شخص جس نے کسی آزاد کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی ہو (اور اس طرح اس کی غلامی کا باعث بنا ہو) ، اور وہ شخص جس نے کسی کو مزدوری پر لیا ہو، پھر کام تو اس سے پوری طرح لیا لیکن اس کی مزدوری نہ دی ہو۔‘‘ (بخاری : باب اثم من منع اجر الاجیر) ۔ اسی طرح فرمان رسولﷺ ہے: ’’مزدور کی مزدوری اس کے پسینہ سوکھنے سے قبل دی جائے۔‘‘ (ابن ماجہ : باب اجر الاجراء)۔ لوگوں کے حق کی ادائیگی میںٹال مٹول کرنا: رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’قرض کی ادائیگی پر قدرت کے باوجود وقت پر قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔ ‘‘(بخاری ، مسلم) نیز رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ شہید کے تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے مگر کسی کا قرضہ معاف نہیں کرتا (مسلم)۔
انسانوں پر ظلم کرنے کی متعدد شکلوں میں سے چند صورتیں ذکر کی گئے ہیں، لیکن ہمیں تمام ہی شکلوں سے بچنا چاہئے کیونکہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن بہت سی نماز، روزہ، زکاۃ (اور دوسری مقبول عبادتیں) لے کر آئے گا مگر حال یہ ہوگا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا یا کسی کو مارا پیٹا ہوگا تو اس کی نیکیوں میں سے ایک حق والے کو (اس کے حق کے بقدر) نیکیاں دی جائیں گی، ایسے ہی دوسرے حق والے کو اس کی نیکیوں میں سے (اس کے حق کے بقدر) نیکیاں دی جائیں گی، پھر اگر دوسروں کے حقوق چکائے جانے سے پہلے اس کی ساری نیکیاں ختم ہوجائیں گی تو (ان حقوق کے بقدر) حقداروں اور مظلوموں کے گناہ (جو انہوں نے دنیا میں کئے ہوں گے) ان سے لے کر اس شخص پر ڈال دیئے جائیںگے ، اور پھر اس شخص کو دوزخ میں پھینک دیا جائے گا۔ ‘‘(مسلم : باب تحریم الظلم)۔
مظلوم اور ہم کیا کریں؟: مظلوم صبر کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے اور اپنی استطاعت کے مطابق ظالم کو ظلم سے روکے اور دوسروں سے مدد حاصل کرکے اپنے ملک کے قانون کے تحت کارروائی کرے۔ ہمیں مظلوم کی حتی الامکان مدد کرکے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنی چاہئیںاور اگر ہم ظالم کو ظلم کرنے سے روک سکتے ہیں تو ملکی قوانین کو سامنے رکھ کر ضرور یہ ذمہ داری انجام دینی چاہئے۔ یہ بات اچھی طرح ذہن میں رکھنی چاہئے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتے ہیں، پھر جب اچانک اس کو پکڑتے ہیں تو اس کو بالکل نہیں چھوڑتے۔ پھر آپﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ترجمہ’’ اسی طرح تیرے رب کی پکڑ ہے جب وہ شہروں کو پکڑتے ہیں جبکہ وہ ظلم کا ارتکاب کرتے ہیں، یقینا اس کی پکڑ بڑی دردناک ہے(بخاری ومسلم) ۔

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی۔
 
Last edited:
ظلم کی تین اقسام کی تفصیلات

1) .... پہلی قسم کا ظلم "شرک" ہے .... شرک ظلم کی وه قسم ہے جس کو اللہ تعالٰی ہرگز نہ بخشیں گے

2) ...... دوسری قسم کا ظلم حقوق اللہ میں کوتاہی ہے ... یہ ظلم کی وه قسم ہے جس کی مغفرت ہو سکے گی

3) ..... تیسری قسم کا ظلم حقوق العباد کی خلاف ورزی ہے ... یہ ظلم کی وه قسم ہے کہ جس کا بدلہ اللہ تعالٰی لیے بغیر نہ چھوڑیں گے

(معارف القرآن جلد 2 ص، 550)

ظالموں میں سے نہ ہونے کی دعا ... رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ

اے ہمارے رب ہمیں ظالموں کے ساتھ نہ ملا (سورۃ الاعراف،آیت 47)
This ayah is from surah hood, which is a very danger sura of quran.
We should ask allah ki panah as this surah mostly talk about the punishment given to the people who found rasools among themselves and still refused to accept them.
My explanation of zaalim was in the context of this surah and this ayah.

Allah maaf karay the tafseer promotes abandoning of social relations with non-muslim by applying a general meaning of zaalim for this context specific ayah which is probably not accurate and allah knows best.
 
This ayah is from surah hood, which is a very danger sura of quran.
We should ask allah ki panah as this surah mostly talk about the punishment given to the people who found rasools among themselves and still refused to accept them.
My explanation of zaalim was in the context of this surah and this ayah.

Allah maaf karay the tafseer promotes abandoning of social relations with non-muslim by applying a general meaning of zaalim for this context specific ayah which is probably not accurate and allah knows best.



اسلامی تعلیمات تو یہی ہیں کہ جب کوئی ظلم ،برائی یا غلط کام کیا جا رہا ہو تو اسے (ہاتھ،زبان یا دل سے)اپنی استطاعت کے مطابق روکنا یا ختم کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔
حدیث نبوی ہے
«مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ»
(مسلم:49)


تم میں سے جو شخص برائی کو دیکھے اسے چاہئے کہ وہ اسے اپنے ہاتھ سے روکے،اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو زبان سے روکے ،اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو اسے اپنے دل میں برا جانے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔
 
Zaalim usually means are the people who seen the truth in the Prophet Mohammad and who realize its the truth but they still dont accept it due to their arrogance.