Advertisement

دیکھئے وہ وہ علامات جو ضروری وٹامنز کی کمی ظاہر کرتی ہیں

آپ کا جسم صحت کے بارے میں کافی معلومات فراہم کرتا رہتا ہے تاہم آپ کو درست وقت پر اسے سمجھنے اور جاننے کی ضرورت ہے۔

جس سے آپ جان سکتے ہیں کہ جسم کے اندر کیا چل رہا ہے اور اس کی ممکنہ وجہ کیا ہوسکتی ہے۔بس علامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں سے کچھ کو سمجھنا مشکل ہوسکتا ہے تاہم جسم کے اندر کچھ اجزاءکی کمی درج ذیل علامات کی شکل میں ظاہر ہوسکتی ہے۔


سر کی جلد متاثر ہونا



59fa1e61dbb58.jpg




اس کی ممکنہ وجہ جسم میں فیٹی ایسڈز کی کمی ہوسکتی ہے جس کا نتیجہ سر کی جلد پرت دار ہونے کی شکل میں نکلتا ہے جو آپ کو خشکی لگ سکتی ہے، مگر اس کی وجہ غذا میں مناسب مقدار میں صحت بخش فیٹی ایسڈز نہ ہونا ہوسکتا ہے، اومیگا تھری ایس جسم کے اندر نمی کا کردار ادا کرتا ہے اور اس کی کمی خشکی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ ہفتے میں دو بار مچھلی کھانا اس جز کے حصول
کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے، اسی طرح اخروٹ کھا کر آپ الفا لائنلینک ایسڈ کو حاصل کرسکتے ہیں۔



پتلے اور نازک بال


585195452321c.jpg



اگر بالوں کا گھنا پن ختم ہوتا جارہا ہے اور وہ بہت جلد ٹوٹ رہے ہیں تو اس کی ممکنہ وجہ بی وٹامنز کی کمی ہوسکتی ہے، بی وٹامن مضبوط اور صحت مند بالوں کے لیے بہت ضروری ہے، جبکہ بی وٹامن یا فولک ایسڈ کی کمی بالوں کا گھنا پن ختم ہونے اور زیادہ گرنے کی شکل میں نکلتا ہے، عام طور پر یہ وٹامن دلیہ یا روٹی میں حاصل کیا جاسکتا ہے، ایک پلیٹ چاول بھی اس کے
حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے، اسی طرح پالک بھی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔


قبل از وقت بال سفید ہونا


59e4f11c32406.jpg




شٹر اسٹاک فوٹو

اگر بال قبل از وقت سفید ہوجائیں تو اس کی ممکنہ وجہ کاپر کی کمی ہوسکتی ہے، یہ جز بالوں کی رنگت کے لیے اہم کیمیکل میلانن کے لیے اہم ترین کردار ادا کرتا ہے، اگر بال سفید ہورہے
ہوں تو جسم کے اندر کاپر کی سطح کا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے حصول کے لیے مشروم اچھا ذریعہ ہے۔



منہ میں چھالے


57fa9307778d8.jpg


اگر جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہو تو اس کی علامت منہ میں چھالے یا ہونٹوں کے اطراف کریکس کی شکل میں نکلتا ہے، ایسا ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرکے وجہ جاننا چاہئے اور ان کے مشورے سے بی 12 سپلیمنٹس کا استعمال کرنا چاہیے، ویسے یہ وٹامن چکن (چربی کے بغیر)، سرخ گوشت اور انڈوں میں موجود ہوتا ہے۔


ہر وقت شدید تھکاوٹ


599c84b21a80c.jpg



ہر وقت تھکاوٹ کے شکار رہتے ہیں، چاہے مناسب نیند ہی کیوں نہ لیتے ہوں، یہ وٹامن ڈی کی انتہائی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، اگر ڈاکٹر اس کی نشاندہی کردے تو وہ اس کے لیے سپلیمنٹ تجویز کرسکتا ہے، طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن ڈی کا استعمال تھکاوٹ کی حالت میں بہتری لاسکتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے۔

ویسے یہ وٹامن دہی، دودھ، مچھلی اور مشروم وغیرہ میں ملتا ہے جبکہ سورج کے ذریعے بھی اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔


جسمانی خراشیں جلد پڑجانا


570653d880558.jpg


اگر بس کسی چیز سے ٹکرانے سے بھی جلد پر خراش پڑجاتی ہے تو آپ کو مناسب مقدار میں وٹامن سی کے حصول پر غور کرنا چاہیے، وٹامن سی ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جو شریانوں کے لیے ضروری ہے۔ خراشیں اس بات کی علامت ہوتی ہیں کہ اندر شریانوں کا نظام کمزور ہورہا ہے، یہ وٹامن اسٹرابری، مالٹے، آم، لیموں غرض ہر طرح کی ترش
غذاﺅں میں پایا جاتا ہے۔


ٹانگوں کے مسل اکڑنا



58728afcd1b09.jpg


اس کی وجہ میگنیشم یا کیلشیئم کی کمی ہوسکتی ہے جو مسلز کے لیے ضروری اجزاءہیں، اگر اکثر مسلز اکڑ جاتے ہیں تو یہ ممکنہ طور پر ان اجزاءکی کمی ہی ہوسکتی ہے، تاہم کیلوں، دودھ، کدو کے
بیج وغیرہ کا استعمال کرکے اسے دور کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔


قبض


اگر اکثر قبض کے شکار رہتے ہیں تو اس کی وجہ غذا میں فائبر اور میگنیشم کی کمی ہوتی ہے، یہ دونوں اجزاء نظام ہاضمہ کو فعال رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ میگنیشم سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ فائبر کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے جو دالوں ، گوبھی اور سیب وغیرہ میں موجود ہوتا ہے۔

Source
​