Advertisement

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایک سکنڈل میں گرفتار

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ابھی ایک سکنڈل میں گرفتار کر لیا اور جب تک وہ جیل میں رہیں گے جیل سے حکومت چلائیں گے - انکے گھر چھاپے میں صرف 70 ہزار روپے نکلے اور کوئی ثبوت نہیں ملا - 70 ہزار پولیس نے انھیں واپس کر دیے - ابھی کیجریوال کے وکیل سپریم کورٹ چلے گئے ہیں اور رات کو عدالت انکی درخواست سنے گی - بھارتی میڈیا کہ رہا ہے یہ وزیراعظم مودی نے زیادتی کی ہے کیوینکه وہ صرف کیجریوال کی پارٹی جسکا نام عام آدمی پارٹی ہے سے سیاسی طور پر ڈرتے ہیں - نئی دہلی میں حالات بالکل پاکستان اور خیبر پختونخوا کی طرح کے ہیں - اب فرق نظر ایگا پاکستانی اور بھارتی عدالتی سسٹم کا -

چلیں جی نئی دہلی کی سپریم کورٹ نے کیجریوال کا کیس رات کو سن کر فیصلہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اب وزیر اعلیٰ رات تو جیل میں ہی گزاریں گے - پریانکا گاندھی نے اس گرفتاری کو غیر آئیینی قرار دیا - ششی تھرور نے کہا یہ بھارت کی جمہوریت کا قتل ہے - یاد رہے بھارت میں الیکشن جلد ہی ہونے والے ہیں اور مودی کو کیجریوال سے خطرہ ہے - راہول گاندھی نے کہا عوام جواب دیں گے - مگر سب سے اہم بات ہے کے لوگ باہر نکل آے ہیں
Loading X post…
Open original post on X
​