Advertisement

دہشتگرد متحد ہوسکتے ہیں تو قوم کیوں نہیں

[h=1]خیبر سے کراچی تک دہشتگرد متحد ہوسکتے ہیں تو پھر قوم کیوں نہیں، اسفندیار ولی[/h]


عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر سے کراچی تک دہشتگرد متحد ہوسکتے ہیں تو پھر قوم متحد ہوکر اس کا مقابلہ کیوں نہیں کرسکتی۔

پشاور میں بشیر بلور کی تدفین کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردی کی سوچ کے خلاف ہے۔ بشیر بلور اپنی جان کی قربانی دے کر پارٹی پر قرض چھوڑ گئے ہیں اس قرض کو چکانے کے لئے آخری وقت تک دہشتگردوں کے خلاف لڑیں گے۔

اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف قوم کو متحد ہوکر میدان میں اترنا ہوگا۔ آج بھی کئی لوگ خودکش حملوں کی مذمت نہیں کرتے لیکن کوئی ساتھ دے یا نہ دے عوامی نیشنل پارٹی کا ایک ایک کارکن آخری دم تک دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

Source
​
 
Advertisement
قوم متحد ہونا چاہتی ہے، صوبہ اور زبان پرست متحد نہیں ہونے دیتے

ہم خودکش حملوں، ٹارگٹ کلنگ، فوجی و عوامی تنصیبات پر حملے، ریاستی دہشگردی،
ڈرون حملوں اور حکومتی نا اہلی سب کی مذمت کرتے ہیں
​
 
Last edited:
Advertisement
Qoam to kab ki mutahid hein Hazoor, aap paisay batornay mein masroof hein. Qoam tho 40 hazar janazay utha chuki hai aap abhi jaag gayay. So ja mohan lal, elections kay baad hum jaga dein gai.
 
تم خود کون سے پارسا ہو ، تم ان دہشت گردوں سے کم تو نہیں ہو
 
Aur kitna Moteehad hona hay ...

Saab hi to Moteehad hain PPP + MQM + ANP + PML(N) + PML(Q) + JUI - pechay aur kon reh jata hay jisay motehad karna hay...

Waisay Asfand Sahab Bashir belor k janazay per bhi nahin ayey, itni na-mardagi aur baatein aisi.........
(thumbsdown)
 
خانصاحب خدا کا خوف کریں ... یہاں کراچی میں تو آپ کی پارٹی نے خود بھتہ خوری اور دہشت گردی مچائی ہوئی ہے... میں نہیں کہتا سپریم کورٹ کہتی ہے.... دوسری بات یہ کہ ..... بشیر بلورمرحوم تو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں الله ان کو معاف کرے ... آپ کیوں ان کو شہادت کا درجہ دیے جا رہے ہو

دراصل جھگڑا سارا پیسہ کا ہی ہے .. آپ مانو یا نہ مانو ..... ورنہ آج آپ، الطاف حسین، زرداری، مل کرحکومت بھی کرتے ہو اورایک دوسرے کے کارکن بھی مارتے ہو بتاؤ کیوں؟؟؟

تحریک طالبان، زرداری، نورا گنجو ،
لندن والے سیٹلایٹ بابا ،طاہر القادری ، ملا ڈیزل ، سنی تحریک وغیرہ وغیرہ سب امریکا سے لفافے لیتے ہیں
​