Advertisement

دھاندلی اور الیکشن کمیشن

250px-State_emblem_of_Pakistan.svg.png

دھاندلی اور الیکشن کمیشن
​



پورے ملک میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے کہ زبردست دھاندلی ہوئی ہے۔ کئی شہروں میںدھرنے دیے گئے ہیں۔ راستے بند کیے گئے ہیں۔ ستم یہ ہے کہ احتجاج کرنے والوں میں ہرجماعت شریک ہے، ہر ایک کو دھاندلی کی شکایت ہے۔ حد تو یہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بھی شکوہ ہے کہ اس کے خلاف دھاندلی ہوگئی۔ دوسری طرف انتخابات کے دوسرے دن ہی الیکشن کمیشن نے پرُامن اور شفاف انتخابات کرانے پر خود کو خراج تحسین پیش کیا۔ نگران حکومت کے وفاقی وزیراطلاعات بھی اس کارنامے پر فخر ومباہات کا اظہار کرتے رہے کہ کٹھن مرحلے سے آسانی سے گزر گئے۔ اب اگر صاف، شفاف انتخابات ایسے ہی ہوتے ہیں تو دھاندلی اور کسے کہتے ہیں؟ ٹی وی چینلز دھاندلی کے ثبوت پیش کررہے ہیں، ووٹ ڈالنے والے اپنے اپنے تجربات بیان کررہے ہیں۔ ووٹوں کی پرچیاں کہیں جلی ہوئی پڑی ہیں اور کہیں کوڑے دان سے نکل رہی ہیں ۔ وڈیو کیمرے دکھاتے رہے کہ ایک ایک فرد درجنوں ووٹ ڈال رہا ہے اور الیکشن کمیشن کا عملہ اپنی عزت بچائے بیٹھا ہے، کسی کو روکا تو جان کے لالے پڑجائیں گے۔ فوج اور رینجرز کا دور دور تک پتا نہیں تھا۔ غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئرالیکشن (فافین) کی رپورٹ ہے کہ کراچی میں 100 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے، پولنگ اسٹاف کا جھکائو مخصوص سیاسی جماعت کی طرف تھا۔ زبردستی بیلٹ پیپرز چھین کر ٹھپے لگائے گئے۔ کراچی میں تو جو نہ ہوتا وہ کم تھا کہ یہاں ایک عرصہ سے دھاندلی کی روایت پڑچکی ہے اور جسے فافین نے مخصوص سیاسی جماعت کہا ہے اس نے اپنے قیام کے بعد سے کسی دوسرے کو اپنی رائے کے اظہار کا حق نہیں دیا اور اس پر شور مچانا بھی اپنا حق جانا۔ اب تو بات سنگین نتائج کی دھمکیوں تک پہنچ گئی ہے لیکن اہل کراچی تو کب سے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں۔ یورپی یونین کے مبصر گروپ کی رپورٹ ہے ’’کراچی میں میڈیا آزاد نہیں تھا، بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی اور ٹھپے لگائے گئے، سندھ بھر میں پولنگ کے دوران بے ضابطگیاں نظر آئیں۔‘‘ مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر نے الطاف حسین کے اشتعال انگیز خطاب پر بھی تبصرہ کیا ہے کہ اگر یہ برطانوی قوانین کے خلاف ہے تو برطانیہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔ اور اگلے دن الطاف حسین بیمار پڑگئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ یہ ان کے لیے بھی بہتر ہے اور خود ان کی پارٹی کے لیے بھی جس کے رہنما الطاف حسین کی دھمکیوں کی تاویلات پیش کر رہے ہیں۔ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور برطانیہ کے قانون کے مطابق کسی دوسرے ملک کے معاملات میں دخل نہیں دے سکتے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور شہر پر روایتی کنٹرول رکھنے والی جماعت کے مسلح حامیوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے ووٹ ڈالے۔ جناب الطاف حسین کس کس کے بازو مروڑیں گے، کس کس کی زبان بند کریں گے؟

دھاندلی صرف کراچی ہی میں نہیں ہوئی۔ لاہور، نواب شاہ، ٹنڈوالہ یار، سرگودھا سمیت کئی شہروں میں احتجاج ہورہا ہے۔ بعض علاقوں سے ایسی اطلاعات بھی آئی ہیں کہ وہاں دو سو فیصد تک ووٹ پڑگئے یعنی کسی حلقہ میں اگر سورائے دہندگان تھے تو وہاں دو سو افراد ووٹ ڈال گئے۔ کیا یہ فرشتے تھے؟ یہ سب اسی لیے ممکن ہوسکا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیاگیا۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں کے اندر دو، تین پولیس والے بے بسی کی تصویر بنے کھڑے رہے۔ ان میں سے کسی ایک کے پاس ہی اسلحہ تھا۔ پولنگ کا عملہ بھی یرغمال بنا رہا۔ اسے پہلے ہی تاکید کردی گئی تھی کہ سزا دینے کا حق تو ہے مگر اپنی اور اہل خانہ کی آبرو اور زندگی کی خاطر سزا نہ دی جائے ورنہ بعد میں بدلا لیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ جب یہی سب کچھ کرنا تھا تو سندھ میں 30 ہزار فوجی کیوں بھیجے گئے جن میں سے 10 ہزار صرف کراچی کے لیے تھے۔ فوج کی نقل وحرکت (ڈیپلائمنٹ) پر بہت خرچ آتا ہے اور یہ آسان کام نہیں ہے۔ اب اس کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ لیکن اپنے پیچھے یہ سوال چھوڑے جارہی ہے کہ کیا کرنے آئی تھی اور کیا کر گئی؟

اور اب یہ ہوا ہے کہ جو الیکشن کمیشن صاف، شفاف انتخابات کرانے کا سہرا اپنے سرباندھ رہا تھا، اب کہتا ہے کہ دھاندلی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ کل تک تو سیکرٹری الیکشن کمیشن کہہ رہے تھے کہ قوم نتائج کے حوالے سے شک میں مبتلا نہ ہو۔ ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر فخرو بھائی کہہ رہے تھے کہ ’’شفاف الیکشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور مدد کی۔‘‘ اب چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ انتخابی بدعنوانی کے ثبوت پیش کیے جائیں، بدعنوانی ہوئی تو انتخابات کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی، انتخابی عملے کو یرغمال بنانے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محترم چیف الیکشن کمشنر، ثبوت جمع کرنا آپ کا کام تھا، ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے، دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچھ نہیں کیا۔ کراچی کے حلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر 19 مئی کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے لیکن یہ کام تو پورے کراچی میں ہونا چاہیے۔ حیدرآباد اور نواب شاہ میں ہونا چاہیے۔ عجیب بات یہ ہے کہ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ چار دن سے ایک دوسرے سے نبرد آزما تھے، دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں اور سندھ میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر متحدہ کو دعوت دے دی ہے۔ گویا سندھ میں پھر وہی کچھ ہوگا جو اب تک ہوتا رہا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کرنے والوں کو معاف نہ کرنے کے اعلان پر کتنا عمل کرتا ہے۔

http://jasarat.com/index.php?page=03&date=2013-05-15
​

​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement
Now I am convince you cannot bring change in Pakistan through ballet.
Your election commission, media, judiciary all are sold.
This is a money greedy nation. It always remind me that US Advocate's statement in Ajmal Kansi case, that this nation sell their mother for hundred dollar. Selling your faith, your honesty, your justice, your profession, are worse than selling your mother. PPP was fairly crying for 5 years, that all bloody suo mottos, etc are only for PPP, while other biggest culprits are moving freely and keep buying the justice.

Very disappointing situation in this country. I feel suffocation. If we cannot bring change through ballet, what should we do???????
 
This rigging in elections always takes place but this time it has exceeded all the limits.
ECP,Interim govt and Law enforcing Agencies failed to conduct free and fair elections in
the whole Pakistan. " Elections in Pakistan on 11th May'2013 were the most rigged," said
Dr.Shahid Masood.
 
I do not understand why PTI lawyers (like Hamid Khan) submits a petition in the Court to activate the "Right to Information" act that can force Election commission to display polling stations wise/gender wise results on their website. That will expose all the over polled/stuffed polling stations.

Although there may be some polling stations where PTI candidate won from, but overall PTI will be the big gainer in that process.
 
ISS BHARVEY budhey pamper pehn karr duty dainey walaey heejray aur buzdill chief election commisioner saay kisi mardangi ki umaeed naa rakhen yeh aisa koi kaam nahi honey daigaa jiss saay iskey baap altaf ko koi nuqsaan pohnchey dono aik hi brathri ke hain
 
Advertisement
I do not understand why PTI lawyers (like Hamid Khan) submits a petition in the Court ASAP .And check all thump print with NDRA
 
دھاندلا ہوا ہے ، دھاندلی تو بہت چھوٹا سا لفظ ہے ،جس جس علاقے میں ١٠٠ فی صد سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں ،وہ کیوں اور کیسے کی زد میں ضرور آ ائیں گے ، الیکشن کمیشن کو اسکی ضرور تفتیش کرنی اور کروانی چاہئیے ،
ورنہ( امپوٹینٹ) الیکشن کمیشن کا ٹھپا اسکے چہرے پر ضرور لگے گا ، ضروری تو یہ بھی ہے کہ ١ بجے کے قریب نواز شریف کو وکٹری سپیچ کرنے کا پیغام کہاں سے ملا تھا اور کیوں جبکہ آدھے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ روک رکھا تھا اس الیکشن کمیشن والوں نے.
​
 
Habib Jalib (1928-93) dedicates this poem "Musheer" -- to the Stuffed Tigers of Raiwind:
Meine us se ye kaha ...
Ye jo das crore hain, ... Jehl ka nichor hain,
Inki fikr so gayi, ... Har umeed ki kiran Zulmaton me kho gai
Ye khabar darust hai ... Inki maut ho gai
Be shaoor log hain ... Zindagi ka rog hain
Aur tere paas hai ... Inke dard ki dawa

Meine us se ye kaha ... Meine us se ye kaha

Tu khuda ka noor hai ... Akl hai shaoor hai
Qaum tere saath hai ... Tere hi wajood se
Mulk ki najaat hai ... Tu hai mehr-e-subh-e-nau
Tere baad raat hai!
Bolte jo chand hain ... Sab ye shar pasand hain!
Inki kheench le zabaan ... Inka ghoont de gala

Meine us se ye kaha ... Meine us se ye kaha

Cheen Cheen apna yar hai ... Us pe jan nisar hai
Par wahan jo hai nizaam ... Us taraf na jaayiyo
Us ko door se salaam!
Das crore ye gadhe ... jin ka naam hai awaam
Kya banain ge hukmaran!
Tu!, tu!, tu! yaqeen hai ye gumaan
Apni to dua hai ye ... Sadr tu rahe sada

Meine us se ye kaha ... Meine us se ye kaha

​