- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
میرے ہی ملک کے اندر موجود دشمن کہتے ہیں کہ یہ پلاٹوں کیلئے بھرتی ہوتے ہیں‘ یہ بہتان تراش کیا جانیں کہ میرا نام پاکستانی فوج ہے میرے اندر وہ جذبہ ہے جسے صرف اس پاک وطن پر مر مٹنا آتا ہے!!۔کبھی میں نے اپنی ٹانگیں اور بازو کٹوا دیئے، کبھی میں نے اپنی گردن کٹوا دی، کبھی میں نے اپنا سینہ چھلنی کرا دیا اور کبھی میں نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر اپنے جسم کا قیمہ بنوا دیا۔ مجھے کبھی بھی تکلیف نہیں ہوئی، میں کبھی بھی درد سے نہیں رویا، جب میری گردن کاٹ کر دہشت گرد اس سے فٹ بال کھیلتے ہوئے زور زور سے سنگلاخ پہاڑوں پر اپنے بھاری نوک دار جوتوں سے ٹھوکریں مارتے رہے تو مجھے اس وقت بھی تکلیف نہیں ہوئی لیکن۔۔۔ بھاری بوٹوں سے ادھیڑی ہوئی میری کھوپڑی تکلیف اور اذیت سے اُس وقت آہ و بکا شروع کر دیتی ہے جب کہا جاتا ہے کہ یہ فرض نہیں نبھاتا، یہ ہمارا بجٹ کھا جاتا ہے ، ہمیں ترقی نہیں کرنے دیتا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/mLnGlrZ.jpg





