Advertisement

دکاندار یو پی ایس کی پرانی بیٹری کا کیا کرتے ہیں؟


news-1506575056-5121.jpg

اسلام آباد:گرمیوں کے دنوں میں آئے دن یو پی ایس کی بیٹری جواب دے جاتی ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ دوکاندار پرانی بیٹری بھی کچھ پیسوں کے عوض آپ سے خرید لیتے ہیں، سوچنے کی بات ہے کہ بیٹری تو خراب ہو چکی ہوتی ہے پھر یہ خراب بیٹری ان کے کس کام کی؟یہی اصل نقطہ ہے جو آپ کو سمجھایا جانا مقصود ہے تاکہ آپ مالی نقصان سے بچ سکیں۔


دوکاندار جو خراب بیٹری آپ سے خریدتے ہیں وہی کچھ دنوں بعد نئی بیٹری کی شکل میں بازار میں موجود ہوتی ہے۔ اصل میں بیٹری کبھی کمزور نہیں ہوتی، اس کا کوئی ایک سیل کمزور ہو جاتا ہے جو تقریباََ پندرہ سو روپے میں مل جاتا ہے۔ دکاندار اس کا کمزور سیل تبدیل کر کے نیا پلاسٹک کور لگاتے ہیں اور پھر سے کسی نئے گاہک کو بیچ دیتے ہیں۔ اس کام کیلئے وہ درج ذیل طریقہ اختیار کرتے ہوئے مختلف چیزیں اس میں استعمال کرتے ہیں، ایپسم سالٹ ، ڈسٹلڈ واٹر۔

ایپسم سالٹ کسی بھی میڈیاکل سٹور سے آسانی کے ساتھ مل جاتا ہے ، میڈیاکل سٹور والے اسے میگنیشئم سلفیٹ کے نام سے بھی جانتے ہیں اور ڈسٹلڈ واٹر کسی بھی بیٹری والی شاپ سے مل جاتا ہے۔ دکاندار سب سے پہلے بیٹری کے باہر والا کور تبدیل کرتے ہیں، پھر ایپسم سالٹ (میگنیشئم سلفیٹ)اور ڈسٹلڈ واٹر(تیزاب)کو برابر مقدار میں حل کر لیتے ہیں۔ یعنی دو کپ میگنیشئم سلفیٹ کے اور دو کپ ڈسٹلڈ واٹر یعنی تیزاب کے کسی برتن میں مکس کر کے تھوڑا گرم کر لیتے ہیں تاکہ یہ حل ہو جائے اور پھر اس کو ٹھنڈا ہونے دیتے ہیں اس کے بعد یو پی ایس کو مکمل بند کر کے اور بیٹری کی تاریں یو پی ایس سے الگ کر کے بیٹری کے تمام ڈھکن کھول دیتے ہیں اور اگر اس میں پہلے سے پانی پورا ہے تو اتنا پانی بیٹری میں سے نکال دیتے ہیں جتنا انہوں نے محلول بنایا ہوتا ہے۔

اب بیٹری میں مکس کیا ہوا محلول تمام سیلز میں برابر مقدار میں ڈالتے ہیں اور ڈھکن فوری طور پر بند کر دیتے ہیں پھر فوری طور پر بیٹری کو یو پی ایس کے ساتھ اٹیچ کر کے چارجنگ پر لگا دیتے ہیں اس کیلئے دکاندار سات سے دس دن انتظار کرتے ہیں۔ایک ہفتے کے بعد بیٹری کی پرفارمنس بالکل پہلے جیسی ہوجاتی ہے اور آپ سے خریدی ہوئی اڑھائی تین ہزار کی بیٹری پھرسے آپ کو دس پندرہ ہزار کی بیچ دی جاتی ہے۔ اگر آپ اس فراڈ سے بچنا چاہتے ہیں تو دکاندار سے بیٹری کا سیل چیک کروائیں اور اصرار کریں کہ وہ صرف خراب سیل ہی تبدیل کرے۔

https://www.neonetwork.pk/28-Sep-2017/31977

کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا کہ گاڑیوں کی استعمال شدہ پرانی بیٹریاں کہاں جاتی ہیں؟ بہت سے لوگ اپنی گاڑی کی استعمال شدہ بیٹریاں کسی دکاندار کو فروخت کر دیتے ہیں لیکن یہ بات شاذ و نادر ہی کسی کے ذہن میں آتی ہے کہ بھلا پرانی بیٹریوں کا یہ کیا کرتے ہوں گے۔ گاڑیوں کی بیٹری خریدنے والے بہت سے دکاندار استعمال شدہ پرانی بیٹریوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی کرنے کے بعد “نئی” بنا دیتے ہیں اور پھر خواہشمندافراد کو وہی بیٹری فروخت کردی جاتی ہے۔ ان دکانداروں کو بیٹری کی مرمت کرنے والے ماہر مکینک کی خدمات حاصل ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک عام صارف نئی اور مرمت شدہ بیٹری کا فرق نہیں جان پاتا۔ لہٰذا ضروری ہے کہ بیٹری خریدتے ہوئے اسے اچھی طرح دیکھا جائے کہ آیا اس کے باہری حصے پر کسی قسم کے نشانات تو نہیں ہیں۔

گاڑی کی پرانی بیٹری کو “نئی بیٹری” کی شکل دینے کے لیے سب سے پہلے اس کی خراب/کمزور پلیٹس اور تیزاب تبدیل کیا جاتا ہے۔ بیٹری کی مرمت کرنے والے کاریگر بہت مہارت سے بیٹری کا اوپری حصہ ہٹا کر اس کے سیلز (cells) تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔ بیٹری کے اہم ترین اجزا میں سیلز، ٹرمینلز، تیزاب اور کشیدہ پانی شامل ہیں۔ بیٹری کو درست طریقہ سے کام کرنے کے لیے تیزاب اور کیشدہ پانی کا تناسب رکھنا ضروری ہےاور یہی وہ چیز ہے کہ جہاں اکثر ان جعل سازوں سے غلطی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ مرمت شدہ بیٹریز میں استعمال کی جانے والی پلیٹس بھی غیر معیاری ہوتی ہیں جنہیں بیٹری بنانے والے معتبر ادارے کبھی بھی استعمال کرنا پسند نہیں کرتے۔

عام طور پر ان مرمت شدہ “نئی بیٹریز” کی عمر لگ بھگ ایک سال ہوتی ہے تاہم اس میں بہت بڑا کردار آپ کی قسمت پر بھی ہے۔ بہت سے لوگ مہنگی نئی بیٹریز خریدنے کے بجائے مرمت شدہ کم قیمت بیٹریز کے استعمال کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ باوجودیکہ کہ ان مرمت شدہ بیٹریز کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔

کئی مرتبہ ایسی بھی صورتحال درپیش ہوتی ہے کہ آپ کسی دکاندار کے پاس نئی بیٹری خریدنے کی نیت سے گئے ہوں لیکن دکاندار نے پرانی بیٹری خریدنے پر اصرار کرنا شروع کردیا ہو۔ اب آپ بخوبی سمجھ گئے ہوں گے کہ دکاندار پرانی بیٹری فروخت کرنے میں کیوں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ اکثر دکانوں پر استعمال شدہ بیٹری 80 سے 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جاتی ہے۔


مرمت شدہ بیٹری کو نئی بنا کر بیچنے والے جعل سازوں سے بچنا ناممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرور ہے۔ اس لیے ہماری تجویز یہی ہے کہ جب کبھی نئی بیٹری خریدنی ہو تو متعلقہ ادارے کے ڈیلرز ہی سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ دکاندار سے نئی بیٹری کے ساتھ مہر شدہ وارنٹی کارڈ بھی طلب کریں۔اس بات کی بھی تصدیق کرلیں کہ بیٹری پر لکھے ہوئے نمبر شمار اور وارنٹی کارڈ پر درج نمبر بھی ایک ہی ہے۔ اگر ایسا نہیں تو پھر سمجھ جائیے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

https://www.pakwheels.com/blog/urdu-refurbished-batteries-scam-pakistan/​
 
Advertisement
پھر ایپسم سالٹ (میگنیشئم سلفیٹ)اور ڈسٹلڈ واٹر(تیزاب)کو برابر مقدار میں حل کر لیتے ہیں۔ یعنی دو کپ میگنیشئم سلفیٹ کے اور دو کپ ڈسٹلڈ واٹر یعنی تیزاب کے کسی برتن میں مکس کر کے تھوڑا گرم کر لیتے ہیں

isko yehi nhi pta distilled water acid nhi htao_O