- Joined
- Mar 29, 2011
- Posts
- 2,712
- Reaction score
- 887
- Points
- 113
ديش : مسلسل شکستوں سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار
عراق: شکست کا صدمہ، چینی داعشی جنگجو کی خود کشی

[*=right]رابط مختصر
بغداد ۔ جواد الحطاب
عراق کے شہر الرمادی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں سے مسلسل شکست کے نتیجے میں جہاں بڑی تعداد میں داعشی جنگجو وہاں سے بھاگ رہے ہیں وہیں اطلاعات ہیں کہ شکست کے صدمہ سے دوچار ایک چینی نژاد داعشی جنگجو نے خود کشی کرکے اپنی زندگی ختم کر ڈالی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کی الانبار گورنری کی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین علی داؤد نے بتایا کہ مشرقی الرمادی سے ایک چینی نژاد داعشی جنگجو کی لاش ملی ہے جس نے مبینہ طور پر شکست کے صدمے اور پکڑے جانے کے خوف سے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔السامریہ نیوز ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے علی داؤد کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعشی جنگجو کی لاش قبضے میں لے کراس کی شناخت کی ہے۔ مقتول جنگجو کا تعلق چین سے ہے۔
اس نے رمادی سے 23 کلومیٹر دور الخالدیہ جزیرے میں میں اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ اس کے قریب سے ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی ملا ہے جس میں اس نے خود کشی کے اپنے عزم کا اعلان کیا ہے۔عراقی حکومت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ داعشی جنگجو کی خود کشی سے ظاہرہوتا ہے کہ عراق میں داعش بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ عراقی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کی کارروائیوں کے سامنے داعش کو مسلسل شکست وریخت کا سامنے ہے۔خیال رہے کہ جزیرہ الخالدیہ مشرقی الرمادی میں واقع اہم مقام ہے جس میں داعش اور مقامی قبائل کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری رہی ہے۔
عراق: فضائی حملے میں داعش کا جنگی منصوبہ ساز ہلاک
تازہ لڑائی میں موصل میں 17 دہشت گرد ہلاک، پٹرول پمپ تباہ
اتوار 1 شعبان 1437هـ - 8 مئی 2016م

[*=right]
[*=right]رابط مختصر
بغداد - جواد الحطاب
عراق میں امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں دولت اسلامی داعش کہلوانے والی شدت پسند تنظیم کا اہم کمانڈر اور تنظیم کا جنگی امور کا نگران ہلاک ہو گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نینویٰ آپریشنل کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی کمانڈر ابو طلحہ السوری کو مخمور گورنری کے العوسجہ قصبے میں اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی پر جا رہا تھا۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی موصل میں عالمی اتحادی فوج کےفضائی حملوں میں داعش کا ایک پٹرول اسٹیشن تباہ اور حالیہ چند ایام میں کم سے کم 17 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ تباہ ہونے والا پٹرول اسٹیشن تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ اور داعش کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ادھر ایک دوسرے بیان میں نینویٰ آپریشنل ملٹری کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القیارہ کے مقام پر فضائی حملے میں ایک ٹرک کو تباہ کردیا گیا۔ اس ٹرک پر بارود سے بھری دو کاریں لوڈ کی گئی تھی اور اسے مبینہ طور پر بم دھماکوں کے لیے کسی دوسرے مقام پر لے جایا جا رہا تھا۔ اسی علاقے میں فضائی حملوں میں داعش کے اسلحہ ڈپو اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے سامان کو تباہ کیا گیا۔
https://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2016/05/08
http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2016/04/24/

Last edited by a moderator: