Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jul 25, 2014
- Posts
- 8,340
- Reaction score
- 3,989
- Points
- 113
پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ سیاسی سیٹ اپ نیا نہیں آج سے دو ہزار سال پہلے بھی پاکستان کشمیریوں اور سندھیوں
کے درمیان محاز آرائی کا مرکز تھا
دو ہزار سال قبل جن سندھیوں کی پاکستان پر حکومت تھی وہ ہند پارتھی کہلاتے تھے .ان کو اشکانی بھی کہا جاتا تھا . پارتھی قبائل جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ موجودہ قومیں جن میں بٹ بھٹی بھٹو اور پٹھان وغیرہ کا تعلق ان کے ساتھ ہے . پارتھیوں نے یونانیوں کو شکست دے کر ایران اور موجودہ پاکستان پر اپنا قبضہ جمایا تھا اس کے بعد ان کا مقابلہ مقامی اتحادوں سے ہوا جس میں سب سے اہم کشمیری اتحاد تھا . کشمیر کا لفظ دو کلموں سے مل کر بنا ہے کش اور میر . یہ دونوں ہی ماضی کی بڑی قوموں کی طرف اشارہ کرتے ہیں .
ہندو کش جو موجودہ پختون ہیں اور آج بھی کش یا کیش کو اپنا جد امجد مانتے ہیں . کشا جو رام کا باپ تھا بعض لوگوں کے نزدیک رام سے مراد فرعون رامسس ہے یہ حام کی نسل کے لوگ ہیں اور مقامی سوریا ونشیوں جو سورج کی پوجا کیا کرتے تھے کے برعکس یہ بتوں کے پجاری تھے جس کی وجہ سے انھیں ہندو کہا جاتا تھا . کش اتحاد کو تاریخ کشن کے نام سے جانتی ہے اصل لفظ تو کش ہی ہے ن کا اضافہ ایسے ہی ہے جیسے لاہور کے ساتھ لاہوری یا پارتھ کے ساتھ پارٹھان یا پٹھان .جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے . کش اتحاد کے لوگ بہت چلاک تھے انہوں نے پہلے بدھمت کا ڈرامہ رچایا اور جب پیر جما لیے تو بعد میں انہوں نے کالی ماتا اور شیوا کی پوجا شروع کر دی.کشن اتحاد کے تسلسل میں پاکستان پر اگلا حملہ سفید ہنوں کا تھا
ان کو تاریخ میں ہفتھالی اتحاد بھی کہا جاتا ہے یہ اتحاد سب سے اہم ہے کیوں کے اس کے بادشاہوں میں شامل میر کل خاندان کی نسبت سے کش کے آگے میر لگا اور یہ کشمیر ہو گیا . اور دوسری اہم بات اس میں شامل قبائل ہیں جو آج بھی ان علاقوں میں موجود ہیں جہاں ان کی ماضی میں حکومت ہوا کرتی تھی . میر خاندان کشمیر میں اس سے نیچے پنجاب میں منگول جو جاٹ کہلاتے ہیں
اس سے نیچے راجپوت راجستھان میں اور سب سے نیچے ترک غز جو آج کل گجر کہلاتے ہیں . یہ اتحاد کیپسین سمندر کے جنوب مشرقی کنارے پر طے پایا اس میں موجود میر خاندان کا تعلق ہند پارتھیوں سے جوڑا جاتا ہے لیکن در حقیقت یہ بنی اسرائیل کا یہودی قبیلہ ہے جس سے متصل لوگ انہی ہنوں کی اولاد سے روس میں ولادی میر کہلاتے ہیں .کشمیری اتحاد جو کالی ماتا اور شیو مت کا پر چاری تھا جب کہ مقامی ہند پارتھی بدھ مت کہلاتے تھے
کالی ماتا کا سکا کشن سلطنت
کشمیریوں اور مقامی گپتا سلطنت اور اس کی بعد ہرشا کی حکومت کے مابین بہت محاز آرائی ہوتی رہی تھی . اسلام آنے کے بعد بھی پنجاب پر ہندو شاہی کی حکومت جاری رہی تھی . محمود غزنوی نے بالاخر ہندو شاہی کی حکومت ختم کی اور پنجاب فتح کیا . اس کے بعد کشمیریوں نے بر صغیر میں مسلم مخالف تمام مذاھب جن میں ان کا شیومت ، کالا ماتا کی پوجا ، کرشن گیتا ، سوریا ونش کو اکٹھا کر کے موجودہ ہندو ازم کی بنیاد رکھی جب کے ہند پارتھی بدھ مسلمان ہو چکے تھے سندھ میں سب سے پہلے اسلام پھیلا .
وقت گزرتا گیا لیکن جو طبقاتی تقسیم کشمیری اتحاد اور سندھی اتحاد کے درمیان قائم ہوئی تھی مٹ نہ سکی . جیسے انگریزی زبان میں کہتے ہیں بلڈ از تھیکر دین واٹر ویسے ہی پاکستان میں لوگ دو حصوں میں تقسیم ہو گۓ حیران کن بات کے طور پر کشمیریوں کا نشان کالی ماتا کا شیر بنا اور سندھیوں کا نشان تیر بنا جو پارتھیوں کا سب سے موثر ہتھیار ہوا کرتا تھا . آج بھی لوگ اپنا خاندانی نظام ترک کرنے کو تیار نہیں جو کچھ ان کے خون میں راسخ ہو چکا ہے وہ اسی پر قائم ہیں . سوچ کے اعتبار سے کشمیریوں کی سوچ میں بہت چالاکی ہوتی ہے
جس کی وجہ سے بیورو کریسی کے زیادہ تر لوگ کشمیری ہیں . جب کے سندھی مانو بے حد سیدھے سادھے لوگ ہوتے جو ان چالاک لوگوں کو پسند نہیں کرتے . پاکستان کی صحافت میں بھی بہت سے لوگ اپنے خون کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے ماضی کے اتحاد کی وکالت کرنے پر مجبور ہیں . جب کہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے لاڈلے کرپٹ بھی ہیں اور قاتل بھی لیکن
پھر بھی ان کے گناہوں کی لیپا پوتی کرتے رہتے ہیں . یہ سب خدا کی قدرت ہے جس نے انسان کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا تا کہ وہ اپنا آپ پہچان سکیں . انسان کے بہت سے فیصلوں پر اس کا خون اثر انداز ہوتا ہے اور جو بھی اس کے وجود پر اثر رکھتے ہیں انسان ان کا اثر قبول کرتا ہے اسی وجہ سے علاقائی سیاست کا جنم ہوتا ہے جو دنیا میں ہر جگہ موجود ہے
Source
Last edited by a moderator:





