- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
دو چہرے رکھنے والے شخص کی مذمت
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:و ہ لوگوں سے چھپتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے نہیں چھپتے حالانکہ و ہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ، وہ راتوں کو ایسی باتوں میں مشورہ کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے عملوں کا احاطہ کرنے والا ہے۔ النسا :۱۰۸
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم لوگوں کو کانوں کی طرح پاؤ گے ، ان میں جو جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں ،جب وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔ تم اس امارات و حکمرانی کے بارے میں ان لوگوں کو بہتر پاؤ گے جو اس کو سب سے زیادہ ناپسند کرتے ہوں گے اور تم سب سے زیادہ برا دو رخے شخص کو پاؤ گے جو ان لوگوں کے پاس ایک رخ لے کر جا تا ہے اور دوسرے لوگوں کے پاس ایک اور (دوسرا) رخ لے کر جاتا ہے۔ (متفق علیہ)البخاری (/۵۲۵۶۔ فتح)و مسلم (۲۵۲۶)۔
حضرت محمد بن زید سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان کے دادا حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے عرض کیا کہ جب ہم اپنے بادشاہوں اور حکمرانوں کے پاس ہوتے ہیں تو ہم ان سے ایسی باتیں کرتے ہیں جو ان باتوں کے خلاف ہوتی ہیں جو ہم ان کی عدم موجودگی میں کرتے ہیں تو حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا: ہم رسول اللہﷺ کے دور میں ایسے رویے کو نفاق شمار کرتے تھے۔ توثیق البخاری (/۱۷۰۱۳، فتح)۔
رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ * وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ
ترجمہ : اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ اور اے میرے رب! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ وہ میرے پاس آجائیں ۔ المؤمنون ٩٧\ ٢٣ -٩٨





