Advertisement

دولت اسلامیہ کے پاس ٹویوٹا گاڑیاں کہاں سے 

151008114606_isil-_640x360_afp_nocredit.jpg


گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے امریکی حکام سے اس معاملے پر بات چیت کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ اس کے پاس اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم کے جنگجووں کے پاس لیبیا، عراق اور شام میں اتنی بڑی تعداد میں اس کی بنائی ہوئی گاڑیاں کہاں سے آئیں۔

شام اور عراق میں جاری لڑائی میں ٹویوٹا کمپنی کی گاڑیاں بہت بڑی تعداد میں استعمال کی جا رہی ہیں اور اکثر اوقات دولت اسلامیہ کے جنگجو ان گاڑیوں پر نصب اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کرتے ہیں۔

ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ اس کی پالیسی ہے کہ وہ یہ گاڑیاں ایسی تنظیموں کو نہ بیچیں جو ان میں تبدیلی کر کے انھیں جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

امریکی وزارتِ خزانہ کا دہشت گردی اور مالیاتی جاسوسی کا شعبہ پیسے کے تبادلے اور ساز و سامان کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے، خاص طور پر ایسے ساز وسامان کی جو شدت پسندوں کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

شام اور عراق کے علاوہ اس تنظیم کی دوسرے ملکوں میں موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں

جنگی بحران میں گھرے خطوں میں مال اور ساز و سامان کی نقل حرکت پر زیادہ قریب سے نظر رکھی جاتی ہے۔

ٹویوٹا کمپنی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم جس خطے میں بھی فروخت کرتے ہیں اس خطے اور ملک کے قوانین اور قواعد و ضوابط کی پوری طرح پابندی کرتے ہیں اور ہم اپنے ڈیلروں اور تقسیم کاروں سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ ان قوانین اور قواعد کی پابندی کریں۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے بین الاقوامی سپلائی لائن اور مشرق وسطیٰ پہنچے والے ساز و سامان کے بارے میں تحقیق میں بھرپور طریقے سے مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
BBC
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: دولت اسلامیہ کے پاس ٹویوٹا گاڑیاں کہاں سے

بی بی سی ،،بھی ان دنوں ایسا بے وقوف بنا ہوا ہے کہ اسے ہر بات بتانا پڑتی ہے،،
دولت اسلامیہ کے پاس ٹویوٹا، گاڑیا ں کہاں سے آئیں؟
ابے عقلمند،سیدھی سی بات ہے ٹویاٹا کمپنی جاپان سے،،،اور کہاں سے آئیں گی،،،ناسا سے تو نہیں آئیں گی نا
ہاں اگر یہ پوچھو کہ ،،انکے پاس یہ کیسے آگئیں،،تو کوئی بات بھی ہے
ڈیلر کے پاس گئے،ماڈل پسند کیا،، ناک پر ڈالر مارے،،،اور نتھو،فتو، خیرو کے نام سے گاڑیاں قابو کرکے،اپنے دھندے پر لگ گئے
کون سی بات ہے جو سمجھ نہیں آرہی ،،،ایں؟
 
Last edited:
Advertisement
Re: دولت اسلامیہ کے پاس ٹویوٹا گاڑیاں کہاں سے

دیکھتے ہیں "امن کے تاجر دہشت گردوں" کے سہولت کاروں تک کب تک پہنچتے ہیں