Advertisement

دوسری شادی نہ کرنے پرعمرقید


Cridfx5XgAENNXs.jpg:large

اریٹیریا کی حکومت نے اپنے مرد شہریوں پر ایک ایسی سخت پابندی کا نفاذ کردیا ہے کہ جس کے بارے میں جان کر دیگر ممالک کے مرد تمنا کرنے لگے ہیں کہ کاش وہ بھی اریٹیریا کے شہری ہوتے۔ نیوز سائٹ نیوز ڈے کے مطابق اریٹیریا کی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر مرد کم از کم دو شادیاں کرے۔ جو پہلے سے شادی شدہ ہیں وہ ایک اور شادی کریں، اور جو مرد اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ بامشقت عمر قید کے لئے تیار ہو جائے۔

کینیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اریٹیریا میں یہ حکم نامہ حکومت کے شعبہ مذہبی امور کی طرف سے عربی زبان میں جاری کیا گیا اور کینیا میں کچھ سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا گیا ہے۔ کینیا کے میڈیا میں شائع ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا ہے، کثیر الزوجیت کے شرعی قانون اور ملک میں مردوں کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہوجانے کے پیش نظر، اریٹیرین شعبہ مذہبی امور نے مندرجہ ذیل فیصلہ کیا ہے۔ اول، ہر مرد کم از کم دو خواتین سے شادی کرے، اور جو شخص اس سے انکار کرے گا اسے عمر قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔

دوئم، جو خاتون اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکے گی اسے بھی عمر قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔ کینیا کے اخبار دی سٹینڈرڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والے ڈاکومنٹ کی اریٹیریا کی حکومت سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس بارے میں مزید معلومات کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان مئی 1998 سے جون 2000 تک جاری رہنے والی جنگ میں دونوں اطراف کے تقریبا ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔ اس جنگ سے پہلے بھی اریٹیریا کی کل آبادی صرف 40 لاکھ تھی، اور اس میں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ مردوں کے ہلاک ہونے کے بعد سے اس ملک کو مردوں کی آبادی میں تشویشناک کمی کے بحران کا سامنا رہا ہے۔
​



http://www.urdutimes.com/news/8128.html
 
Advertisement
Advertisement