Advertisement

دوست کو بچاتے سات دیگر طالبعلم جاں بحق

سچی یاری . . . دوست کو بچاتے بچاتے سات دیگر طالبعلم بھی جاں بحق


news-1393245669-2805.jpeg


کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں سکول کے دوست کو بچاتے بچاتے سات دیگر طالبعلم بھی دریا میں ڈوب گئے جن کی عمریں 13سے 16سال تھیں۔پولیس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے جوہرکے دریائے موارمیں اس وقت پیش آیا جب یہ طلبا دریا کنارے جاگنگ کررہے تھے۔ مقامی پولیس کے سربراہ محمدکامل کے مطابق لڑکوں میں سے ایک نہانے کے لیے دریا میں اترگیا اور ڈوبنے لگاتو اپنے دوست کو مشکل میں دیکھ کر باقی سات ساتھی بھی دریا میں کود گئے اور بدقسمتی سے سب ڈوب گئے۔130امدادی کارکنوں نے دودن کی کوششوں کے بعدلاشیں نکال لیں جن کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

source
​