پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں پریس کلب کے باہر سے ابھی وائس فار مسنگ پرسنز کا کیمپ چند روز قبل ہی ختم ہوا تھا تو اسی جگہ پر بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد نے اپنا احتجاجی کیمپ قائم کر لیا، جس کی قیادت بی ایس او آزاد کی خواتین کر رہی ہیں جو اپنے چیئرمین زاہد بلوچ کی بازیابی چاہتی ہیں۔
بی ایس او کی وائس چیئرمین کریمہ بلوچ کا کہنا ہے کہ جس وقت ان کے چیئرمین زاہد بلوچ کو مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا وہ ان کے ساتھ تھیں۔
وہ بتاتی ہیں کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کے بعد بلوچستان یونیورسٹی کے پچھلی سڑک سے گزر رہے تھے کہ ایف سی نے انھیں روک لیا اور زاہد بلوچ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
انھوں نے زاہد سے شناختی کارڈ مانگا جو اس نے دکھا دیا۔ تھوڑی دیر بعد اہلکاروں نے کچھ فاصلے پر موجود سادہ کپڑوں میں لوگوں کو بلا لیا، جو زاہد کو دُور لے گئے، ہم نے وہاں جانے کی کوشش کی تو ایف سی اہلکاروں نے ہم پر بندوقیں تان لیں اور متنبہ کیا کہ اگر آگے بڑھے تو تمہیں اور تمہارے بھائی کو مار دیں گے۔
کریمہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی قسم کی مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کی کہ کہیں وہ زاہد کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار زاہد سے سوال کیا کہ تم افغانی ہو یا طالبان؟ اس نے کہا کہ میں بلوچ ہوں۔
کریمہ کے مطابق انھوں نے بلوچی لباس پہنا ہوا تھا اور انھوں نے بتایا کہ یہ ان کے بھائی ہیں لیکن ایف سی نے انھیں دور کر دیا۔
اہلکاروں نے ہمیں کہا کہ آپ یہاں سے چلے جاؤ، لیکن ہم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھائی کے ساتھ جائیں گے۔ انھوں نے مزید فورس طلب کر لی اور بھائی کا چہرہ دیوار کی طرف کر دیا، کچھ دیر کے بعد سفید رنگ کی ایک گاڑی آئی۔ اہلکاروں نے زاہد کے ہاتھ اور آنکھیں باندھ کر اس میں ڈالا اور ساتھ لے گئے۔
بی ایس او آزاد بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت مقبول جماعت ہے۔ کوئٹہ سے لےکر پسماندہ علاقے آواران کے تعلیمی اداروں کے در و دیواروں پر اس کے نعرے اور مقصد تحریر نظر آتا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ پرامن سیاسی جدوجہد میں یقین رکھتے ہیں۔
تنظیم کے مرکزی فیصلے کے تحت بی ایس او کے رہنما لطیف جوہر نے بدھ سے سے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے، جو زاہد بلوچ کی بازیابی تک جاری رہے گی۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار مسنگ پرسنز نے عبدالقدیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کیا، لیکن کسی کی بھی بازیابی نہیں ہوئی۔
لطیف جوہر کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج ان کا حق ہے، وہ کسی پر تشدد نہیں کر سکتے، لیکن خود پر تشدد کر سکتے ہیں۔
میری امیدیں بین الاقوامی اداروں سے وابستہ ہیں کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں، مجھے اپنی جان کی پروا نہیں ہے، میں ان بلوچ طالب علموں کے لیے فکر مند ہوں جنھیں تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے اور اغوا کر کے ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔
بی ایس او آزاد کے رکن ٹیلیفون کے ذریعے اور صحافیوں سے روبرو رابطہ کر کے اپنی روداد سناتے رہے، لیکن انھیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس احتجاجی کیمپ میں پاکستان یوتھ الائنس کی مریم کنور بھی اظہار یکجہتی کے لیے موجود تھیں۔
مریم کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ تو میڈیا کی نظروں سے پہلے بھی اوجھل رہا ہے، لیکن سینیئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد میڈیا کوریج تو دور کی بات، کوئی صحافی کیمپ پر بھی آ نہیں رہا۔ پہلے کم سے کم یہ ہوتا تھا کہ کوریج کر کے چلے جاتے تھے، اسے ٹی وی پر چلاتے نہیں تھے، لیکن اب تو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔
اس تھریڈ کو پڑھنے کے بعد آپ لوگ جب گالیاں دیں تو پلیز بلوچوں اور ان سٹوڈنٹ خواتین کو مت دیں یہ مظلوم اور غریب لوگ ہیں۔ حالات کے ڈسے ہوے۔ جتنی گالیاں دینی ہیں، مجھے دیں، میں نے ہہ تھریڈ پوسٹ کیا ہے۔ مہربانی ہو گی۔
Proper enquiry must be conducted to know the truth but injustice is very common in Pakistan.
Once, Syed Munawar Hasan went to the camp of Baluchis women at Islamabad ; they started
slogans against him.
Dear Muqadas do you have any proof .... Pakistan Army is doing this all or may be use reference of Ajmal Kasab who Jew find him in Pakistan .... we are with ISI and Pakistan Army
Baluch issue should be dealt on humanitarian grounds, they have the same rights as the rest of Pakistanis. These issues can't be settled on gun points army should realise it otherwise another Bangladesh is in offing. Root cause of all problems is social injustice
if someone is doing wrong he should be punished with due course of law. we should imagine the pain if someone kidnap our brother or sister. Hamid mir was only attacked because he invited mama Qadeer baloch and women with innocent children in capital talk. I absolutely agree with these ladies that if their relatives are culprits take them to a court and punish them accordingly.i personally think that missing persons are either innocent or people working in the agencies are so inefficient that they are unable to collect any evidences against them.
نہ تو میں قوم پرست ہوں اور نہ نسلی تعصب کا شکار لیکن اپ کی الجھن کی وضاحت کے لیے ضروری سمجھتی ہوں کے بنیادی مسلے کو واضح کروں. آپ کی ذہنیت پنجاب کی روایتی ذہنیت کی عکاس ہے. قیام پاکستان کے بعد سب سے بڑی نفسیاتی الجھن پنجاب میں پیدا ہوئی. اس کی تفصیل کے لیے نیچے لنک میں موجود ایاز امیر صاحب کا کالم پڑھ لیں لیکن خلاصہ یہ ہے کے استحکام پاکستان سب سے زیادہ پنجاب کے مفاد میں ہے اور پنجابی ذہنیت شروع سے اس خوف کا شکار رہی ہے کہ اگر ملک خدا نخواستہ ٹوٹ گیا تو انکا کیا بنے گا کیونکہ سرحد کے اس پار انکے ہم نسل دوسرا مذہب رکھتے ہیں. اسی لیے "قومی مفاد"کی ، حب الوطنی کے سرٹیفکٹس کی ، اور فوج کو پویتر گاے مانے کی ذہنیت سب سے زیادہ پنجاب میں پایی جاتی ہے . دوسری اقوام جو کے مختلف تاریخ اور سمجھی پس منظر رکھتی ہیں حب الوطنی کے اس احساس سے کوسوں دور ہیں ، بطور خاص بلوچ قوم .ہماری ریاست نے شروع سے ہی اس کثیر قومی مسلے سے نمٹنے کے لیے بھونڈی کوششیں کی ہیں جس میں دو قومی نظریے کی اختراع ، مذہب کے نام پر ملک کو متحد رکھنے کی کوشش ، پاکستان کو ایک نظریاتی ریاست قرار دینا وغیرہ شامل ہیں اور جو ان بونڈھی کوششوں کے راستے میں مزاحم ہوا ہے اور جس نے عملیت پسندی کی راہ دکھایی ہے اسے قومی مفاد کے نام پر حامد میر بنا دیا گیا ہے. اس طرح کے کھوکلے نظریات پر ریاستیں کبھی قیام نہیں رہ سکتی ، ایک بار تیا پانچہ ہوچکا ہے اور حاکم بدہن دوسری بار بھی آثار نمایاں ہیں .پاکستان بھی بجا ، نظریہ پاکستان بھی بجا لیکن اگر ریاست کو قیام رکھنا ہے تو اسے ایک فلاحی جمہوری ریاست بنائیں ، خاکیوں کو لگام دیں اور تمام اجزاے ترکیبی کو انکا حق دیں ، پاکستان کے کثیر القومی شناخت کو مانیں اور "جو مجھ جتنا محب وطن نہیں ہے وہ غدار ہے" کی رٹ کو چھوڑ دیں
well said raaz bhai. Yeh GEO key pillon ney yelghaar ki hai siasat per. Yeh kaha they until 04-16
ایک گزارش
اس تھریڈ کو پڑھنے کے بعد آپ لوگ جب گالیاں دیں تو پلیز بلوچوں اور ان سٹوڈنٹ خواتین کو مت دیں یہ مظلوم اور غریب لوگ ہیں۔ حالات کے ڈسے ہوے۔ جتنی گالیاں دینی ہیں، مجھے دیں، میں نے ہہ تھریڈ پوسٹ کیا ہے۔ مہربانی ہو گی۔
hum subhi GEO and their aqa India, Israel, US key dasey huey hain
Baluch issue should be dealt on humanitarian grounds, they have the same rights as the rest of Pakistanis. These issues can't be settled on gun points army should realise it otherwise another Bangladesh is in offing. Root cause of all problems is social injustice
Media is simply highlighting the shortcomings however their approach is negative but facts remains the facts.All citizens should have equal opportunities do you think this is the ground reality. Move few KM from the main cities then you will realize what is the state of the affairs.
نہ تو میں قوم پرست ہوں اور نہ نسلی تعصب کا شکار لیکن اپ کی الجھن کی وضاحت کے لیے ضروری سمجھتی ہوں کے بنیادی مسلے کو واضح کروں. آپ کی ذہنیت پنجاب کی روایتی ذہنیت کی عکاس ہے. قیام پاکستان کے بعد سب سے بڑی نفسیاتی الجھن پنجاب میں پیدا ہوئی. اس کی تفصیل کے لیے نیچے لنک میں موجود ایاز امیر صاحب کا کالم پڑھ لیں لیکن خلاصہ یہ ہے کے استحکام پاکستان سب سے زیادہ پنجاب کے مفاد میں ہے اورپنجابی ذہنیت شروع سے اس خوف کا شکار رہی ہےکہ اگر ملک خدا نخواستہ ٹوٹ گیا تو انکا کیا بنے گا کیونکہ سرحد کے اس پار انکے ہم نسل دوسرا مذہب رکھتے ہیں. اسی لیے "قومی مفاد"کی ، حب الوطنی کے سرٹیفکٹس کی ، اور فوج کو پویتر گاے مانے کی ذہنیت سب سے زیادہ پنجاب میں پایی جاتی ہے . دوسری اقوام جو کے مختلف تاریخ اور سمجھی پس منظر رکھتی ہیں حب الوطنی کے اس احساس سے کوسوں دور ہیں ، بطور خاص بلوچ قوم .ہماری ریاست نے شروع سے ہی اس کثیر قومی مسلے سے نمٹنے کے لیے بھونڈی کوششیں کی ہیں جس میں دو قومی نظریے کی اختراع ، مذہب کے نام پر ملک کو متحد رکھنے کی کوشش ، پاکستان کو ایک نظریاتی ریاست قرار دینا وغیرہ شامل ہیں اور جو ان بونڈھی کوششوں کے راستے میں مزاحم ہوا ہے اور جس نے عملیت پسندی کی راہ دکھایی ہے اسے قومی مفاد کے نام پر حامد میر بنا دیا گیا ہے. اس طرح کے کھوکلے نظریات پر ریاستیں کبھی قیام نہیں رہ سکتی ، ایک بار تیا پانچہ ہوچکا ہے اور حاکم بدہن دوسری بار بھی آثار نمایاں ہیں .پاکستان بھی بجا ، نظریہ پاکستان بھی بجا لیکن اگر ریاست کو قیام رکھنا ہے تو اسے ایک فلاحی جمہوری ریاست بنائیں ، خاکیوں کو لگام دیں اور تمام اجزاے ترکیبی کو انکا حق دیں ، پاکستان کے کثیر القومی شناخت کو مانیں اور "جو مجھ جتنا محب وطن نہیں ہے وہ غدار ہے" کی رٹ کو چھوڑ دیں
Not sure which ethnic group u belong to but I am a Punjabi and respect everyone who fight for and want to live in a Pak which is democratic, egalitarian and progressive with its Islamic ID.
your assumption/assertion in red is totally misplaced and ur thesis of psycho anomaly is totally wrong. Was there any survey to that effect? It is just a myth cooked in GHQ only by insecure generals to safeguard and perpetuate their institutional and vested interests. Why muslim Punjabis should feel insecure? Give me one good reason........
Ayaz Amir is as good as u and me and his is a single person opinion which should be taken as such. He is not an authority on Punjabi Muslim history, culture or tradition........In this regard, I would just point to the fact that this insecure ethnic group was not very active in Pak movement
For the moment I would leave it at that........however if u r interested in further debate, let me know.......