- Joined
- Aug 26, 2010
- Posts
- 9,754
- Reaction score
- 10,623
- Points
- 0
Copied from a PML N page
:)
پانامہ کی سازش بےنقاب ہو گئ۔
ہوا اصل میں یوں ہے کہ دنیا کے 80 ممالک مل کر بیٹھے اور سازش کی کہ نوازشریف کا قصہ ختم کرنا ضروری ہے ورنہ پاکستان کو وہ عالمی طاقت بنا دے گا اور پاکستان ترقی کر کے ہم سب کو کاٹ جائے گا۔ پہلے انہوں نے آئی ایم ایف کے سربراہ کو منانا چاہا کہ فوری طور پر پاکستان سے قرضہ واپس مانگے مگر اس نے جواب دیا کہ مجوزہ شرائط کے مطابق ایسا ممکن نہیں ہے۔۔
پھر انہوں نے امریکی کولیشن سپورٹ فنڈ بند کروایا۔۔۔ اس سے بھی کام نہیں بن سکا ۔ وہ ہاتھ ملنے لگے کہ نوازشریف تو دے مار ساڑھے چار کی طرح دن بہ دن بجلی گھروں کے افتتاح کرتا جا رہا ہے اس کا کیا علاج کیا جائے ۔۔۔
ایک سیانے نے مشورہ دیا کہ ورجن آئی لینڈ کی کمپنی موزیک فرانسیکا کا ریکارڈ چوری کروا کے اس میں شریف فیملی کا نام ڈال دیتے ہیں۔ ساتھ اپنے اپنے ملکوں کے لوگوں کا نام بھی شامل کرنا پڑے گا تا کہ کہانی سچی لگے۔۔ کچھ قربانی تو دینا ہو گی نوازشریف کو ہٹانے کی ورنہ ۔۔۔
چنانچہ پانامہ سازش منظر عام پر آئی۔۔۔ اس سازش میں جان ڈالنے کے لئے چار ملکوں کے سربراہان نے بھی استعفی دیئے اور دنیا بھر میں انکوائرئیاں شروع ہوئیں مگر نواز شریف وہیں کے وہیں کھڑے رہے اور استعفی دینے کا سوچا بھی نہ ۔۔۔ ان کا بال بھی بیکا نہ ہو سکا
پھر عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور زچ ہو کر بولیں آخر نواز شریف جیسے ہر دل عزیز اور مقبول ہیرو کا کیا کریں ؟ ایک سیانے نے پھر مشورہ دیا کہ پاکستان میں ہر چیز بکتی ہے لہذا خرید لو ۔۔
فوج اور عدالت کو سازش میں شامل کر لیا گیا ۔۔۔ پھر جے آئی ٹی بھی خریدی گئی ۔۔۔ ادارے خریدے گئے ۔۔۔ اور آخر کار سب کی کاوشوں سے عالمی طاقتیں نواز شریف کو اس مقام پر لے آئی ہیں جہاں وہ سازشوں میں گھڑ چکے ہیں ۔۔۔
مگر کارکنان حوصلہ رکھیں ۔۔۔ ان ساری سازشوں سے میاں صاحب سرخرو ہو کر نکلیں گے اور پاکستان کو معاشی طاقت بنا کر چھوڑیں گے

Last edited by a moderator: