پولیس دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مفرور مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کو گرفتار نہ کرسکی تاہم ملزم کے حوالے سے بڑے انکشافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیاسکا تاہم مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ قید میں ملزم کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود تھی جبکہ کورٹ سمیت دیگر مقامات پر وہ فون کا استعمال کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور کال لسٹ میں موجود افراد سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔
پولیس نے فرار ملزم کی تلاش میں کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم نے چھاپوں کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔
زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، مبینہ طور پر پانچوں افراد زوہیب قریشی سے رابطے میں تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dua-man11.jpg
Advertisement





