Advertisement

دعا زہرا کی بازیابی میں ناکامی،آئی جی سندھ سےچارج واپس لینے کاحکم

kam11h1h.jpg

دعا زہرا کی بازیابی میں ناکامی ۔۔۔۔سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

دعا زہرہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور عدالتی حکم کے باوجود آج دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکامی پر عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم بھی دیا

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ نے غیر حقیقی رپورٹ پیش کی جو مسترد کی جاتی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنی راۓ دے کامران افضل اس عہدے کے اہل ہیں یا نہیں ؟ ہم بہتر سمجھتے ہیں اس مسلے کو ہم انتظامیہ پر چھوڑدیں ۔

عدالت نے مزید کہا کہ یم آئی ٹی سندھ ہائی کورٹ عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچاۓ

کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دعا ہزارہ یا مانسہرہ میں ہیں جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو شوکاز جاری کر دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ ہم نے گڑھی حبیب اللّٰہ میں چھاپہ مارا، انہیں اطلاع مل گئی، ایک گھنٹہ پہلے وہاں سے یہ لوگ نکل گئے۔

جسٹس اقبال نے ریمارکس دیئے کہ لڑکے کا باپ مالی ہے اور آپ کہہ رہےہیں ڈی آئی جی ان کی مددکر رہا ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ڈی آئی جی مدد کررہا ہے، پولیس والے اور کچھ وکلاء انکی مدد کر رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ وہاں کے افسران آئی جی سندھ کے ساتھ رابطے میں ہیں، جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ ہمیں بھی پولیس یہاں آکر یہی بتا رہی ہے۔

جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، ایک بچی لاپتہ ہے، جتنی کوشش عدالت کومطمئن کرنےمیں لگ رہی ہے بچی کی بازیابی کیلئےایک فیصد کرتے تو مل جاتی۔

جسٹس اقبال نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی سماعت پر تو کے پی کے پہنچا دیا تھا، آج ہزارہ میں ہے بتا رہے ہیں، کل کو کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کریں گے ؟

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ کیا صوبے کی پولیس اتنی نا اہل ہوچکی ہے، ہم 21 دن سے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ پولیس بازیاب نہیں کرائے گی تو کون بچی کو بازیاب کرائے گا؟ ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کیا کہا ہے؟

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آئی جی کو شوکاز جاری کر رہے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے کہا کہ آپ نے کہہ دیا آئی جی کو شوکاز جاری کررہے ہیں،خبریں چل گئی ہوں گی، جج نے جواب دیا ہمیں خبروں کی پرواہ نہیں ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بچی کو بازیاب کرالیں گے تو آئی جی سندھ کو جاری شوکاز واپس لے لیں گے۔
 
Still real story is under the carpet. Anyone knows ?
Many underage girls are abducted from across Pakistan and sold as sex slaves in Dubai.
Very few parents have registered cases and a few have approached media for help
Dua Zahra was abducted from Karachi and after great pressure from the parents the abductors presented the girl in Lahore with a "groom" but no parents and Lahore police let them take the girl away without investigation !! and now they are no where to be found.
The gang is operating from Punjab most probably under some influential people
Lahore Police Officer who let the girl go with the "groom" should be punished as well
 
Story is not that simple.. I

You are right.. One anchor also make the same claim but that time no one took him serious...