Advertisement

دعاے حاجات ۔ احادیث کی روشنی میں

duaae_hajaat.gif
 
ye haram oqaat konsay hain. Pls zara bata dain

اوقات ممنوعہ یہ ہیں نماز فجر کے بعد سے لے کر سورج کے ایک نیزہ یعنی تقریباً ایک میٹر بلند ہونے تک اور سورج طلوع ہونے کے قریباً پندرہ منٹ بعد ایک میٹر بلند ہوجاتا ہے۔دوسرا وقت سورج کے سر پر کھڑا ہونے کے وقت سے لے کرزوال شروع ہونے تک ہے۔یعنی جب سورج زوال سے قبل نصف النہار پر ہو اور یہ قریباً پانچ منٹ تک کا وقت ہوتا ہے۔نماز عصر کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک ہے۔فجر وعصر میں ہر انسان کی اپنی نماز معتبر ہوگی۔جب انسان نماز عصرادا کرے تو غروب آفتاب تک نماز حرام ہے۔لیکن اس سے وہ فرض نماز مستثنیٰ ہے جو فوت ہوگئی ہو اور آدمی کو ان مکروہ اوقات میں یاد آئے تو وہ اسے پڑھ سکتا ہے۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے عموم کا یہی تقاضا ہے کہ:
[h=6]من نام عن الصلاة او نسيها فليصلها ازا ذكرها (صحيح البخاري)[/h] ''جو شخص نماز سے سو جائے یا بھول جائے تو اسے جب بھی یاد آئے پڑھ لے۔''