Advertisement

دشمنی اور پختون سماج by Riayatullah Farooqui

دشمنی اور پختون سماج
:::::::::::::::::::::::::::::
پشاور میں بچوں کو اپنے فرعونی جذبات کی بھینٹ چڑھانے والے درندوں کے متعلق یہ جملہ تقریباں ہر وال پر نظر آرہا ہے کہ "یہ تو سرے سے مسلمان ہی نہیں ہیں" مجھے کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کا شوق کبھی نہیں رہا لیکن میں اس سٹیٹس کے ذریعے آپ کو یہ بتانے جارہا ہوں کہ مسلمانی چھوڑیئے یہ تو پختونوں کے نام پر بھی دھبہ ہیں۔


پختون سماج مضبوط روایات کا سماج ہے، یہاں دشمنی کے حوالے سے بھی کچھ مضبوط روایات ہیں جن کا چار ہزار سال سے پاس رکھا جاتا ہے۔ اس سماج کی تاریخ میں کبھی بدترین دشمنیوں میں بھی خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا، آئے روز بچے اپنے دشمنوں کے سامنے سے گزرتے ہیں اور وہ انہیں میلی نظر تک سے نہیں دیکھتے حتیٰ کہ اگر دشمن کا بچہ روٹین کی اپنی شرارتوں میں مگن ہو تو اسے ڈانٹا بھی نہیں جاتا کہ اس کا کچھ اور مطلب نہ لے لیا جائے۔

میں آپ کو اپنے علاقے کی بدترین دشمنیوں میں سے ایک کا واقعہ سناتا ہوں جس سے آپ کو پختون سماج میں دشمنی کی روایات کو ایک حد تک سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ لگ بھگ ستر سال قبل کی بات ہے کہ ایک حاجی صاحب کی دشمنی شروع ہو گئی، دونوں فریق نہات طاقتور تھے، دونوں جانب سے مختلف واقعات میں کئی لاشیں گر گئیں یہاں تک کے حاجی صاحب کے بیٹے بھی مارے گئے، خود حاجی صاحب پر کئی حملے ہوئے مگر ہر بار بچ جاتے۔

صلح کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی تھیں کہ حاجی صاحب کو ایک عجیب خیال سوجھا، ان کے دو نو عمر پوتے تھے اور وہ یہ جانتے تھے کہ جب یہ بچے بڑے ہونگے تو دشمنی تیسری نسل میں داخل ہو جائے گی۔ انہوں نے تیسری نسل کو اس دشمنی سے محفوظ رکھنے کے لئے دونوں پوتوں کو سوات کے مدرسے میں بھیج دیا۔ کچھ دن بعد حاجی صاحب پر رات کی تاریکی میں اتنے قریب سے حملہ ہوا کہ بندوق کی نال ان پر رکھ کر فائر کردیا گیا، حاجی صاحب گر گئے اور حملہ آور فرار ہوکر سوات چلے گئے، ان کا خیال تھا کہ حاجی صاحب یقیناََ مر چکے ہونگے مگر وہ بچ گئے تھے۔ سوات پہنچ کر ان حملہ آوروں کو خیال آیا کہ یہاں تو حاجی صاحب کے پوتے پڑھتے ہیں۔ یہ سیدھا مدرسے گئے ان نوعمر بچوں سے ملے اور انہیں نصیحت کی کہ بیٹا تمہارے دادا نے تمہارے لئے بہت اچھا راستہ چنا ہے، یہ راستہ چھوڑنا مت۔ یہ صرف زبانی نصیحت ہی کرکے نہیں لوٹے بلکہ ان بچوں کو خرچے کے لئے کچھ پیسے بھی دے آئے۔

آگے چل کر حاجی صاحب فوت ہوئے اور یہ بچے پڑھ کر عالم بن گئے، ان کے عالم بنتے ہی یہ دشمنی خود بخود ختم ہوگئی کیونکہ پختون سماج میں نہ عالم کسی کو قتل کرتا ہے اور نہ ہی عالم کو کوئی قتل کرتا ہے۔ ان دونوں بچوں میں سے ایک تو اب اس دنیا میں نہیں ہے جبکہ دوسرا آج کی تاریخ میں شیخ الحدیث مولانا مغفور اللہ صاحب کے نام سے پہچانا جاتا ہے جو دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے استاذ الحدیث اور ایک زندہ ولی ہیں۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
میں آپ کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔
پختون معاشرے میں عورت اور بچوں کا احترا م کیا جاتا ہے۔
دشمن کی بیٹی، اور کم سن اولاد کو اپنے بیٹی اور بچے کا درجہ دیا جاتا ہے اور بہ وقت ضرورت دشمن کے گھر کی خواتین کی بھی حفاظت کرنا اپنا فرض سمجھا جاتا ہے۔
 
Yes i heard this type of old stories.
But bro...the current realities is different
Many TTP,LeJ.SSP. terrorists killed children
women..but supported and giving shelter by
Fata peoples...why..?
 
Advertisement
Excellent thread. This mean education help to end the enmity. So educate people to eradicate these issues.
 
Yes i heard this type of old stories.
But bro...the current realities is different
Many TTP,LeJ.SSP. terrorists killed children
women..but supported and giving shelter by
Fata peoples...why..?



کیونکہ علاقه غیر ان طالبان کی حکومتیں سٹرانگ ہیں
 
eik wakiya mein bhi aap ko sonata hon ,, eik Punjabi apni pushaton dost ke paas rehnay ke liye gaya .. raat ka khana kha kar oss pushton dost nay Punjabi dost say kaha chup jo tumhari jan ko khatara hai . oss nay kaha meri jan ko kiyon or kis say khatara hai .. tu pushtoon dost nay samnay waley ghar ki taraf ishara kiya or kaha who mere duhsman ka ghar hai oss say tumhari jan ko khatara hai .. pujhabi nay heran ho kar pocha yar who tumhara dushman hai tu oss say mujhe kia khatra hai .. tu pushtoon dost bola .. mein nay oss ka mehman katal kiya tha .. ab who bhi mera mehman hi katal karye ga ( kia samjhay )
 
تمام پارٹیوں کے اندر لوگ جو کے دہشتگردوں کے ہمدرد ہیں خاص توڑ پر پی ٹی ای مسلم لیگ نواز ان کے اندر لوگ ہیں جو اس فورم پر بھی ان قاتلوں کو سپورٹ کرتے ہیں ان سب سے اصل پارٹیوں کے ممبرز کو ان لوگوں کو پارٹی سے دور کرنا ہو گا